الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِداً:
جو شخص اللہ کے لئے مسجد بنائے اس کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1430 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 1430
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6130
المعجم الکبیر للطبرانی: 20839
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2534
حدیث نمبر: 1430
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، أَنَّ عُثْمَانَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ كَرِهَ النَّاسُ ذَلِكَ، فَقَالَ عُثْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا، بَنَى اللَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ".
محمود بن لبید سے مروی ہے کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد بنانے کا ارادہ فرمایا تو لوگوں نے اسے ناپسند کیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص اللہ کے لئے ایک مسجد بنائے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ویسا ہی ایک گھر جنت میں بنا دے گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1432] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 450] ، [مسلم 533] ، [ترمذي 318] ، [ابن ماجه 736] ، [ابن حبان 1609]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 450] ، [مسلم 533] ، [ترمذي 318] ، [ابن ماجه 736] ، [ابن حبان 1609]
وضاحت: (تشریح حدیث 1429)
اس حدیث سے مسجد بنانے والے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
دوسری روایت میں ہے کہ جو شخص اللہ کی رضا کے لئے مسجد بنائے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ویسا ہی ایک گھر جنّت میں بنائے گا۔
امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے 30ھ میں مسجدِ نبوی کی تعمیر و توسیع کا کام شروع کیا تو کچھ لوگوں نے اسے پسند نہیں کیا، اس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے یہ مرفوع حدیث پیش کی اور علی وجہ البصیرۃ مسجدِ نبوی میں توسیع کی، اور ویسے ہی گھر سے مراد یہ ہے کہ جیسے مسجد کو دنیا کے گھروں پر فضیلت ہوتی ہے ویسے ہی اس گھر کو جنّت کے اور گھروں پر فضیلت ہوگی، مقصود یہ نہیں ہے کہ مسجد کے برابر ہی جنّت میں گھر بنے۔
(علامہ وحیدالزماں رحمہ اللہ)۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6130
«من بنى مسجدا لله يذكر الله فيه بنى الله له مثله في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائے جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے، اللہ اس کے لیے جنت میں اسی جیسا گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6130]
”جو شخص اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائے جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے، اللہ اس کے لیے جنت میں اسی جیسا گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6130]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن عمروبن عبسة [هـ] عن عمر. المشكاة 3385، صحيح الترغيب 266.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20839
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20839]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 185، حدیث 468»
حدیث نمبر: 2534
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» ”جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کوئی مسجد تعمیر کی، اللہ عزوجل اس کے صلے میں جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2534]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 937/2، 939/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2528»
«أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 937/2، 939/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2528»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف