الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. باب كَرَاهِيَةِ الْبُزَاقِ في الْمَسْجِدِ:
مسجد میں تھوکنے کی کراہت کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1435 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 1435
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3506
حدیث نمبر: 1435
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، إِذْ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَتَغَيَّظَ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ، وَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ أَحَدِكُمْ إِذَا كَانَ فِي صَلَاتِهِ، فَلَا يَبْزُقَنَّ أَوْ قَالَ: لَا يَتَنَخَّعَنَّ"، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُكَّ مَكَانُهَا، وَأَمَرَ بِهَا فَلُطِخَتْ. قَالَ حَمَّادٌ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: بِزَعْفَرَانٍ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ اسی اثناء میں مسجد کے قبلہ کی طرف (دیوار پر) بلغم کو دیکھا تو آپ کو حاضرین مسجد پر غصہ آ گیا اور آپ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں ہوتا ہے تو الله جل جلالہ اس کے سامنے ہوتا ہے“ (خطابی وغیرہ نے کہا اللہ کی رحمت یا اللہ کا قبلہ سامنے ہوتا ہے) ”اس لئے وہ ہرگز اپنے سامنے نہ تھوکے“ یا کہا ”ناک کا رینٹ نہ ڈالے“، پھر آپ نے حکم دیا اور اس جگہ کو کھرچ دیا گیا اور (پھر) حکم دیا پس اسے پوت دیا گیا۔ حماد نے کہا: مجھے اس کے سوا علم نہیں کہ کہا زعفران سے پوت دیا گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1435]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1437] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 417] ، [مسلم 547/51] ، [أبوداؤد 479] ، [نسائي 725] ، [ابن ماجه 763] ، [الموطأ 4] ، [أحمد 32/2، 141]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 417] ، [مسلم 547/51] ، [أبوداؤد 479] ، [نسائي 725] ، [ابن ماجه 763] ، [الموطأ 4] ، [أحمد 32/2، 141]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3506
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَحَكَّهَا بِيَدِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مسجد کے قبلہ کی سمت میں بلغم کا نشان دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دستِ مبارک سے کھرچ کر صاف فرما دیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3506]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 398، 720، 1155، 5760، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 547، وأخرجه سنن النسائي برقم: 724، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 479، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4670، وأخرجه موطأ مالك برقم: 456، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1397، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1313، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3493»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 398، 720، 1155، 5760، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 547، وأخرجه سنن النسائي برقم: 724، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 479، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4670، وأخرجه موطأ مالك برقم: 456، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1397، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1313، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3493»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح