الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب الصَّدَقَةِ عَلَى الْقَرَابَةِ:
قرابت داروں کو صدقہ دینے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1719 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارمی: 1719
السنن الكبرى للبيهقي: 7735
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4649
المعجم الکبیر للطبرانی: 4706
المعجم الاوسط: 3868
حدیث نمبر: 1719
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ الرَّبَابِ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ يَرْفَعُهُ، قَالَ: "الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَهِيَ عَلَى ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ: صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ".
سیدنا سلمان بن عامرضبی رضی اللہ عنہ نے مرفوعاً روایت کرتے ہوئے کہا: مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ ہے اور رشتے دار پر صدقہ کرنا دو چیز ہیں صدقہ اور صلہ (رحمی)۔ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1723] »
اس روایت کی تخریج پیچھے گذر چکی ہے اور یہ سند بھی جید ہے۔
اس روایت کی تخریج پیچھے گذر چکی ہے اور یہ سند بھی جید ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1718)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ عزیز و رشتے داروں پر صدقہ کرنا دُہرے ثواب کا موجب ہے اور ایسا کرنے والا ڈبل ثواب کا مستحق ہے۔
لہٰذا اپنے عزیز و اقارب کا دھیان رکھنا چاہئے اور ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنی چاہئے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
حدیث نمبر: 7735
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ الرَّبَابِ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ، رَفَعَهُ قَالَ:" الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ وَهِيَ عَلَى ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ".
سیدنا سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین پر صدقہ کرنا ایک صدقہ ہے اور رشتہ دار پر صدقہ کرنا دو صدقے ہیں: ایک صدقہ اور دوسرا صلہ رحمی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7735]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ تقدم»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 4649
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَعَلَى ذِي الرَّحِمِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسکین کو صدقہ کرنا صدقہ ہے، اور رشتے دار کو صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے، اور صلہ رحمی بھی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4649]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4723)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4723، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3880»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4706
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى بْنِ رَاشِدٍ الْمُسْتَمْلِي الْكَبِيرُ مُكْحُلَةُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيُّ ، عَنْ مَصَادِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَعَلَى ذِي الرَّحِمِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین کو صدقہ دینا صرف صدقہ ہے، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4706]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 101، حدیث 4723»
حدیث نمبر: 3868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى بْنِ رَاشِدٍ الْمُسْتَمْلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيُّ ، عَنْ مَصَادِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَعَلَى ذِي الرَّحِمِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا مَصَادُ بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مَصَادٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: هَارُونُ بْنُ مُوسَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ . وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (يحيى بن أبي إسحاق)

سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین پر صدقہ کرنا (صرف) صدقہ ہے، اور رشتہ دار پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن اسحاق سے مصاد بن عقبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مصاد سے عمر بن ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ہارون بن موسیٰ اور محمد بن عمار منفرد ہیں۔ اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست نام (یحییٰ بن ابی اسحاق) ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3868]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 116» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4723»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4723»
الحكم على الحديث:
فيه من لم يعرفه الهيثمي