الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب في الْفَأْرَةِ تَقَعُ في السَّمْنِ فَمَاتَتْ:
اس کا بیان کہ چوہیا گھی میں گر کر مر جائے تو کیا کریں؟
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2123 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2123
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5841
حدیث نمبر: 2123
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. قَالَ أَبُو مُحَمَّد: إِذَا كَانَ ذَائِبًا أُهَرِيقَ.
اس سند سے بھی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مثل سابق مروی ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو سب پھینک دیا جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2123]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2131] »
اس حدیث کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
اس حدیث کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2120 سے 2123)
ان تمام احادیث و روایات سے معلوم ہوا کہ اگر گھی میں چوہیا گر کر مر جائے تو اگر جما ہوا گھی ہو تو آس پاس کا گھی پھینک کر باقی گھی کھایا جا سکتا ہے اگر وہ متاثر نہ ہوا ہو، پگھلا ہوا گھی سب کا سب پھینک دینا چاہیے کیونکہ اس سے صحتِ انسان کو ضرر کا اندیشہ ہے۔
واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5841
[ مُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ ]
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ أَخُو حَجَّاجٍ الْأَنْمَاطِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ، قَالَ: فَقَالَ: إِنْ كَانَ يَابِسًا أَخَذْتَهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَإِنْ كَانَ ذَائِبًا - أَوْ مَائِعًا - لَا يُؤْكَلُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو گھی میں گر جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ (گھی) جما ہوا ہو تو اس (چوہے) کو اور اس کے گرد و نواح کے حصے کو نکال کر پھینک دو، اور اگر وہ پگھلا ہوا یا مائع (بہنے والی حالت میں) ہو تو اسے نہ کھایا جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5841]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3842، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9982، وأخرجه فتح الباري برقم: 234، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2473، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19358، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5815»

رجاله ثقات