🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب النَّهْيِ عَنِ التَّبَتُّلِ:
تبتل (شادی نہ کرنے) کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2206 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2206
بلوغ المرام: 825
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1336، 5572
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2206
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ مِنْ أَمْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ الَّذِي كَانَ مِنْ تَرْكِ النِّسَاءِ، بَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"يَا عُثْمَانُ إِنِّي لَمْ أُومَرْ بِالرَّهْبَانِيَّةِ أَرَغِبْتَ عَنْ سُنَّتِي؟"، قَالَ: لَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "إِنَّ مِنْ سُنَّتِي أَنْ أُصَلِّي، وَأَنَام، وَأَصُومَ، وَأَطْعَمَ، وَأَنْكِحَ , وَأُطَلِّقَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي، فَلَيْسَ مِنِّي يَا عُثْمَانُ، إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا". قَالَ سَعْدٌ: فَوَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ أَجْمَعَ رِجَالٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ هُوَ أَقَرَّ عُثْمَانَ عَلَى مَا هُوَ عَلَيْهِ أَنْ نَخْتَصِيَ فَنَتَبَتَّلَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا معاملہ پیش آیا جنہوں نے عورتوں سے ترک تعلق کر لیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلایا اور فرمایا: ”اے عثمان! مجھے رہبانیت کا حکم نہیں دیا گیا ہے، کیا تم میری سنت سے بیزار ہو گئے؟“ عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا نہیں ہے، فرمایا: ”پھر میری سنت تو یہ ہے کہ (رات کو) نماز پڑھتا ہوں تو سوتا بھی ہوں، روزہ رکھتا ہوں تو (افطار بھی کرتا رہتا ہوں) کھاتا بھی ہوں، نکاح بھی کرتا ہوں اور طلاق بھی دیتا ہوں۔ پس جس نے میرے طریقے سے بےرغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں ہے، اے عثمان! تمہارے گھر والوں کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے نفس کا بھی تم پر حق ہے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: قسم اللہ کی صحابہ نے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ اگر رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس حالت پر برقرار رہنے کی اجازت دے دی تو ہم سب اپنے آپ کو خصی بنا لیتے اور (عورت سے) ترک تعلق کر لیتے۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2206]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2215] »
اس حدیث کی تخریج (2204) پرگذر چکی ہے اور یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5063] ، [مسلم 1401]
وضاحت: (تشریح احادیث 2204 سے 2206)
اس حدیث سے نکاح کی اہمیت و ضرورت معلوم ہوئی، اور جو اس سنّت پر عمل نہیں کرتا اور بطورِ اہانت سنّت کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ امّتِ محمدیہ سے خارج ہے۔
یہ جملہ «فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِيْ فَلَيْسَ مِنِّيْ.» جوامع الکلم میں سے ہے اور بدعات کے قلع قمع کے لئے کافی ہے، اور اتباعِ سنّت کے لئے دلیل و برہان ہے۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا آخر میں بیان بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ہر کام میں سنّتِ رسول مقدم، اتباعِ رسول لازم ہے۔
صحابۂ کرام مستعد تھے کہ اگر عثمان بن مظعون کو خصی ہونے اور عورتوں سے ترکِ تعلق کی اجازت ملی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، لیکن جب قولِ پیغمبر سامنے آیا تو سب نے اس کام سے توبہ کر لی اور اپنی رائے کو چھوڑ دیا۔
امام نووی رحمہ اللہ نے آدمی کا خصی کرنا حرام لکھا ہے خواہ بچپن میں ہو یا جوانی میں۔
امام بغوی رحمہ اللہ نے کہا: ایسے ہی جو جانور حرام ہیں ان کا خصی کرنا بھی حرام ہے، اور جو جانور حلال ہیں ان کا بچپن میں خصی کرنا جائز ہے اور بعد میں حرام ہے۔
مذکورہ بالا حدیث سے حقیقتِ اسلام پر روشنی پڑتی ہے جس میں رہبانیت کی بیخ کنی کی گئی ہے، اور جس سے ادیانِ عالم کے مقابلہ میں اسلام کا دینِ فطرت ہونا ظاہر ہوتا ہے۔
اسلام دنیا و دین ہر دو کی تعمیر چاہتا ہے، وہ غلط رہبانیت اور غلط طور پر ترکِ دنیا کا قائل نہیں ہے، ایک عالمگیر آخری دین کے لئے ان ہی اوصاف کا ہونا لابدی ہے اس لئے اسے ناسخِ ادیان قرار دے کر بنی نوع انسان کا آخری دین قرار دیا: «‏‏‏‏﴿إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ﴾ [آل عمران: 19] » ۔
اس حدیث سے پیغمبرِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انسان ہونا اور انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا بھی ثابت ہوا، کھانا، پینا، سونا، جاگنا، عبادت، معاملات، نکاح و طلاق سارے امور کی بجا آوری یہی ایک بندے کے اوصافِ جلیلہ ہیں۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ سارے انسانوں بلکہ تمام انبیاء و رسل سے بھی اعلیٰ و ارفع ہے۔
آیتِ شریفہ: «﴿قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ﴾ [الكهف: 110] » بھی اسی طرف دلالت اور رہنمائی کرتی ہے۔
واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 825
وعن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم حمد الله وأثنى عليه وقال: «‏‏‏‏لكني أنا أصلي،‏‏‏‏ وأنام،‏‏‏‏ وأصوم،‏‏‏‏ وأفطر،‏‏‏‏ وأتزوج النساء،‏‏‏‏ فمن رغب عن سنتي فليس مني» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا ”لیکن میں نماز بھی ادا کرتا ہوں، سوتا بھی ہوں، روزے رکھتا بھی ہوں اور چھوڑ بھی دیتا ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ لہٰذا جس کسی نے میری سنت سے منہ پھیرا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 825]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حَمِدَ اللَّهَ» اللہ کی حمد کی – «وَأَثْنَى عَلَيْهِ» اور اس کی ثنا بیان کی – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «لَكِنِّي أَنَا» لیکن میں تو – «أُصَلِّي» نماز پڑھتا ہوں – «وَأَنَامُ» اور سوتا ہوں – «وَأَصُومُ» اور روزہ رکھتا ہوں – «وَأُفْطِرُ» اور افطار (روزہ چھوڑتا) کرتا ہوں – «وَأَتَزَوَّجُ» اور نکاح کرتا ہوں – «النِّسَاءَ» عورتوں سے – «فَمَنْ رَغِبَ» پس جس نے منہ موڑا – «عَنْ سُنَّتِي» میری سنت سے – «فَلَيْسَ مِنِّي» تو وہ مجھ سے نہیں۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”لیکن میں تو نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، پس جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 825]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب الترغيب في النكاح، حديث:5063، ومسلم، النكاح، باب استحباب النكاح لمن تاقت نفسه إليه.....، حديث:1401.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1336
«أما والله إني لأخشاكم لله وأتقاكم له لكني أصوم وأفطر وأصلي وأرقد وأتزوج النساء فمن رغب عن سنتي فليس مني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سن لو! اللہ کی قسم، میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اس کا تقویٰ اختیار کرنے والا ہوں، لیکن (اس کے باوجود) میں روزے بھی رکھتا ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں، میں (رات کو نفل) نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور میں نے عورتوں سے نکاح بھی کیا ہے۔ پس جس شخص نے میری سنت سے اعراض کیا (منہ موڑا)، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1336]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أنس. الإرواء 1782.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5572
«ما بال أقوام قالوا كذا وكذا؟ لكني أصلي وأنام وأصوم وأفطر وأتزوج النساء فمن رغب عن سنتي فليس مني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ فلاں فلاں بات کہتے ہیں؟ حالانکہ میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، پس جو میرے طریقے سے منہ موڑے وہ مجھ سے نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5572]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن] عن أنس. مختصر مسلم 795، الإرواء 1782.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں