🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ:
کنواری اور شادی شدہ لڑکی سے شادی کی اجازت لینے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2227 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2227
مصنف ابن ابی شیبہ: 16721
السنن الكبرى للبيهقي: 13681
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2227
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "الْأَيِّمُ أَمْلَكُ بِأَمْرِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا، وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر دیدہ عورت ولی سے زیادہ اپنے معاملے کی مختار ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کے نکاح کے بارے میں پوچھا جائے گا، اور اس کا چپ رہنا ہی اس کا اقرار ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2227]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2236] »
اس حدیث کی تخریج اوپر گزر چکی ہے۔ دیکھئے: رقم: (2225)۔ مزید دیکھئے: [أحمد 274/1] ، [شرح معاني الآثار 11/3]
وضاحت: (تشریح احادیث 2225 سے 2227)
شادی کی جانے والی لڑکی دو حال سے خالی نہیں: یا کنواری یا ثیبہ، پھر ہر ایک کی دو قسمیں ہیں: جوان بالغہ ہوگی یا نابالغہ، اہلِ حدیث کے نزدیک ہر صورت میں لڑکی کو اختیار ہے چاہے تو قبول کرے یا انکار کر دے، نیز یہ کہ نابالغ لڑکی کا نکاح اس کا باپ کرا سکتا ہے اور کم سنی میں عورت کا نکاح کر دینا درست ہے، لیکن بلوغت کے بعد اس کو خیار حاصل ہوگا جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا نکاح سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کم سنی میں کر دیا تھا۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ شریعتِ اسلامیہ کی نظر میں عورت کی بہت اہمیت ہے اور اسلام نے اس عورت کو جس کا معاشرے میں کوئی مقام نہ تھا، اسے پستی سے نکال کر بلندی پر پہنچایا، اس کی اہمیت کو دوبالا کیا، عورت کو شادی بیاہ کے معاملے میں اس سے مشورہ لینا تو دور اسے اپنے بارے میں کچھ کہنے کی اجازت نہ تھی، سربراہ و ولی اپنی مرضی سے جس سے چاہتے تھے نکاح کر دیتے تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو اس کا صحیح معاشرتی مقام و منصب دیا اور سرپرستوں کو حکم دیا کہ شوہر دیده (ثیبہ) سے مشورہ ضرور کیا جائے، اور کنواری سے اس کی رضا حاصل کی جائے، اور ثیبہ کا اس کی رضا و مشورہ کے بغیر نکاح کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بغیر ولی کے اپنا نکاح کر سکتی ہے۔
ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ ثیبہ کے بارے میں ولی کا کوئی اختیار نہیں یعنی ولی شوہر دیدہ عورت کو کسی سے نکاح کے لئے مجبور نہیں کر سکتا۔
مزید تفصیل آگے ملاحظہ کیجئے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16217 ترقیم الشثری: -- 16721
حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الله بن إدريس ، عن ابن جريج ، عن ابن ابي مليكة ، عن ابي عمرو مولى عائشة، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تستامر النساء في ابضاعهن" , قالت: قلت: يا رسول الله إنهن يستحيين , قال:" الايم احق بنفسها , والبكر تستامر ؛ فسكاتها إقرارها"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س]: (يستأمر).
(٤) في [هـ]: (فسكوتها).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٤٦)، ومسلم (١٤٢٠).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شادی کرانے سے پہلے عورتوں سے اجازت طلب کی جائے گی۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ اس بات سے حیاء کریں گی! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16721]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: إسناد كلهم ثقات عدول . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5137، 6946، 6971، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1420، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 768، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4080، 4081، 4082، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3266 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5356، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13795، 13816، 13817، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24822، 25961، 26311، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4803، 4890، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10285، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7344، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5738، 5739، ترقيم محمد عوامة: 16217»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13681
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو، مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُنَّ يَسْتَحْيِينَ قَالَ:" الْأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ وَسُكَاتُهَا إِقْرَارُهَا"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں سے ان کی شرم گاہوں کے بارے میں مشورہ کیا جائے گا (یعنی شادی کہاں کرنی ہے)“ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ شرم کرتی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شادی شدہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے اور کنواری سے پوچھا جائے اور اس کا چپ رہنا اس کی اجازت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13681]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں