🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب مَا يَحِلُّ بِهِ دَمُ الْمُسْلِمِ:
جن چیزوں سے مسلمان کا قتل کرنا جائز ہو جاتا ہے
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2334 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 2334
سنن ابوداود: 4353
مشکوۃ المصابیح: 3544
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3439
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2334
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: بِكُفْرٍ بَعْدَ إِيمَانٍ، أَوْ بِزِنًى بَعْدَ إِحْصَانٍ، أَوْ يَقْتُلُ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ فَيُقْتَلُ".
امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”مسلمان کا خون کرنا درست نہیں مگر تین باتوں میں سے ایک کے سبب، ایک تو ایمان کے بعد کفر کے سبب (یعنی مسلمان ہونے کے بعد پھر کافر ہو جائے)، یا شادی کے بعد زنا کرے (اس کو سنگسار کیا جائے گا)، یا وہ شخص جو ناحق کسی کو قتل کرے وہ قصاص میں قتل کیا جائے گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2334]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2343] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4502] ، [ترمذي 2158] ، [نسائي 4031] ، [ابن ماجه 2533] ، [ابن الجارود 836، وغيرهم]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4353
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانٍ فَإِنَّهُ يُرْجَمُ، وَرَجُلٌ خَرَجَ مُحَارِبًا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّهُ يُقْتَلُ أَوْ يُصْلَبُ أَوْ يُنْفَى مِنَ الْأَرْضِ، أَوْ يَقْتُلُ نَفْسًا فَيُقْتَلُ بِهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان شخص کا خون جو صرف اللہ کے معبود ہونے اور میرے اللہ کے رسول ہونے کی گواہی دیتا ہو حلال نہیں سوائے تین صورتوں کے ایک وہ شخص جو شادی شدہ ہو اور اس کے بعد زنا کا ارتکاب کرے تو وہ رجم کیا جائے گا، دوسرے وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے نکلا ہو تو وہ قتل کیا جائے گا، یا اسے سولی دے دی جائے گی، یا وہ جلا وطن کر دیا جائے گا، تیسرے جس نے کسی کو قتل کیا ہو تو اس کے بدلے وہ قتل کیا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4353]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اس کا خون حلال نہیں، سوائے اس کے کہ تین باتوں میں سے کسی ایک کا مرتکب ہو: شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے تو اسے پتھروں سے رجم کیا جائے گا، کوئی اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ہتھیار اٹھا کر نکلے تو اسے قتل کیا جائے گا یا سولی چڑھایا جائے گا یا ملک بدر کر دیا جائے گا، یا کوئی کسی جان کو مار ڈالے تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4353]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/المحاربة 9 (4053)، (تحفة الأشراف: 16326)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/181، 214) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3544)
أخرجه النسائي (1453 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3544
3544 - وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ  وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ زِنًا بَعْدَ إِحْصَانٍ لِأَنَّهُ يُرْجَمُ وَرَجُلٌ خَرَجَ مُحَارِبًا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّهُ يُقْتَلُ أَوْ يُصْلَبُ أَوْ يُنْفَى مِنَ الْأَرْضِ أَوْ يَقْتُلُ نَفْسًا فَيُقْتَلُ بِهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان یہ گواہی دیتا ہو کہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ اور «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» ”محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے رسول ہیں“، اسے صرف تین وجوہات میں سے کسی ایک وجہ سے قتل کرنا جائز ہے: شادی کے بعد زنا والے کو رجم کیا جائے گا، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ کرے (یعنی ڈاکو ہو)، اسے قتل کیا جائے گا یا سولی پر چڑھایا جائے گا یا جلا وطن کیا جائے گا، یا کوئی شخص کسی جان کو قتل کر دے تو اس کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3544]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4353)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3439
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لِعَمَّارٍ: " أَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ، أَوْ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانِهِ، أَوْ قَتَلَ فَيُقْتَلُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ قَالَ: " دَخَلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرِ وَالْأَشْتَرُ عَلَى عَائِشَةَ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ عَمَّارٌ: السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا أُمَّهْ. فَقَالَتْ: لَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ. فَقَالَ: بَلَى، وَإِنْ كَرِهْتِ. قَالَتْ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: الْأَشْتَرُ. فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي أَرَدْتَ قَتْلَ ابْنِ أُخْتِي؟ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ حَرَصْتُ عَلَى قَتْلِهِ وَحَرَصَ عَلَى قَتْلِي. فَقَالَتْ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْ قَتَلْتَهُ مَا أَفْلَحَتْ أَبَدًا، وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَلَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ قَتَلَ رَجُلًا فَيُقْتَلُ بِهِ، أَوْ رَجُلٌ زَنَى بَعْدَمَا أَحْصَنَ فَرُجِمَ، أَوْ رَجُلٌ ارْتَدَّ بَعْدَ إِيمَانِهِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْمُحَارَبَةِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي إِسْحَاقَ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے عمار! تم بخوبی جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے کہ ”کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر تین وجوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر: وہ شخص جو اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرے، یا شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کا مرتکب ہو، یا وہ کسی کو قتل کر دے تو اسے قصاصاً قتل کیا جائے۔““ نیز عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور اشتر، بصرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے ماں! آپ پر سلامتی ہو،“ انہوں نے جواب دیا: ”میں تمہاری ماں نہیں ہوں،“ تو انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، آپ میری ماں ہی ہیں خواہ آپ کو برا لگے۔“ سیدہ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ یہ ”اشتر“ ہے، تو سیدہ نے فرمایا: ”کیا تم وہی ہو جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا؟“ اس نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میں نے انہیں قتل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور انہوں نے مجھے قتل کرنے کی سعی کی تھی،“ اس پر سیدہ نے فرمایا: ”خبردار! اللہ کی قسم! اگر تم انہیں قتل کر دیتے تو کبھی بھی فلاح نہ پاتے۔ اور اے عمار! تم تو جانتے ہی ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا تھا کہ ”کسی مسلمان کو قتل نہیں کیا جا سکتا سوائے تین صورتوں کے: وہ شخص جس نے کسی کو قتل کیا ہو تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا، یا وہ شخص جو شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے تو اسے رجم کیا جائے گا، یا وہ شخص جو ایمان لانے کے بعد اپنے دین سے پھر (مرتد ہو) جائے۔““ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی سنن میں کتاب المحاربہ میں ابو اسحاق کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث: «عمرو بن غالب الهمداني الكوفي: مقبول من الثالثة (التقريب ص425)؛ أبو إسحاق السبيعي مدلس مختلط وقد عنعن (من الحفظ)؛ ومتن «لا يحل دم امرئ مسلم إلا بإحدى ثلاث» صحيح من حديث ابن مسعود في الصحيحين»
«(3439/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1402، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4016، 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23783، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، 8106، 8159، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772»
«(3439/2) أخرجه سنن النسائي برقم: 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25172، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1797»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال عمرو بن غالب، وأبو إسحاق مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں