الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. باب في الذي يَنْتَمِي إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ:
جو شخص اپنے آقا کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرے
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2565 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 2565
مشکوۃ المصابیح: 2728
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7859
المعجم الاوسط: 2799
حدیث نمبر: 2565
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ، قَالَ: كُنْتُ تَحْتَ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: "مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ، رَغْبَةً عَنْهُمْ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ، وَالْمَلَائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
سیدنا عمرو بن خارجہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاس تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”جو شخص کراہت کی وجہ سے اپنے باپ کے سوا کسی اور کا بیٹا بنے یا اپنے مالک کے سوا دوسرے کا غلام بنے تو اس پر لعنت ہے اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی، نہ اسکا نفل قبول ہوگا نہ فرض۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2565]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2571] »
اس روایت کی سند شہر بن حوشب کی وجہ سے حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2121] ، [نسائي 3671] ، [ابن ماجه 2712] ، [أبويعلی 1508] ، [طبراني 33/12 -33، 60] ، [سعيد بن منصور 428] ، [ابن أبى شيبه 10766] ، [عبدالرزاق 16306] ، [دارقطني 153/4، وغيرهم] . اس حدیث کا طرفِ اول اس طرح ہے: «إِنَّ اللّٰهَ كَتَبَ لِكُلِّ وَارِثٍ نَصِيْبَهُ مِنَ الْمِيْرَاثِ، وَلَا يَجُوْزُ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ»
اس روایت کی سند شہر بن حوشب کی وجہ سے حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2121] ، [نسائي 3671] ، [ابن ماجه 2712] ، [أبويعلی 1508] ، [طبراني 33/12 -33، 60] ، [سعيد بن منصور 428] ، [ابن أبى شيبه 10766] ، [عبدالرزاق 16306] ، [دارقطني 153/4، وغيرهم] . اس حدیث کا طرفِ اول اس طرح ہے: «إِنَّ اللّٰهَ كَتَبَ لِكُلِّ وَارِثٍ نَصِيْبَهُ مِنَ الْمِيْرَاثِ، وَلَا يَجُوْزُ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ»
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2728
(15) بَابُ حَرَمِ الْمَدِينَةِ - حَرَسَهَا اللَّهُ - تَعَالَى - الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2728 - عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: مَا كَتَبْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا الْقُرْآنَ وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: الْمَدِينَةُ حَرَامٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى ثَوْرٍ، فَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، وَلَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ، فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، وَمَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا:"مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صرف قرآن اور جو کچھ اس صحیفے میں ہے وہ لکھا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ عیر سے ثور تک حرم ہے، جو شخص اس میں کوئی بدعت ایجاد کرے یا کسی بدعت ایجاد کرنے والے کو پناہ دے تو اس پر اللہ تعالیٰ، تمام فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کی نفل عبادت قبول ہو گی نہ فرض۔ مسلمانوں کی امان ایک ہی ہے، اور اس میں ادنیٰ مسلمان کی امان کی بھی برابر حیثیت ہے، جو شخص کسی مسلمان کے عہد کو توڑے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کا نفل قبول ہو گا نہ فرض، اور جو شخص اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر کسی قوم سے معاہدہ کر لے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اور اس کا نفل قبول ہو گا نہ فرض۔“ اور صحیحین ہی کی روایت میں ہے: ”جو شخص اپنے آپ کو باپ کے سوا کسی اور کی طرف منسوب کر لے یا اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور سے معاہدہ کر لے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس سے نفل قبول ہو گا نہ فرض۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2728]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1870) و مسلم (467 /1370)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7859
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، وَإِنَّ زَبَدَ نَاقَتِهِ لَيَقَعُ عَلَى ظَهْرِي، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَدُّوا إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، أَوِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حج اکبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود تھا آپ کی اونٹنی کا جھاگ میرے اوپر گر رہا تھا میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر حق دار کو اس کا حق ادا کر دو بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے یا اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کا دعوی کرے اس پر اللہ تعالی فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7859]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7859]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 2799
وَبِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ عَلَى رَجُلٍ ادَّعَى مَوْلَى قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو اس شخص پر جس نے اپنے مربیوں (آقاؤں) کی اجازت کے بغیر کسی دوسری قوم کا مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہونے کا دعویٰ کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2799]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1371، 1508، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5114، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10065، 10066، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9296، 9524، 9942، 10958، والبزار فى «مسنده» برقم: 7964، 9211، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26630، 34080»