🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. باب إِذَا لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ لاَ يُشَمِّتُهُ:
چھینکنے والا الحمد للہ نہ کہے تو یرحمک اللہ نہ کہا جائے
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2695 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2695
المعجم الاوسط: 1380، 7580
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2695
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَوْ سَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْ الْآخَرَ؟، فَقَالَ: "إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ، وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدْ اللَّهَ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: سُلَيْمَانُ هُوَ: التَّيْمِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا، یا یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کو یرحمک اللہ کہا اور دوسرے کو جواب نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہیں دیا؟ فرمایا: ”اس نے الحمد للہ کہا اور اس نے الحمد للہ نہیں کہا۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: سلیمان تمیمی ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2702] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6221] ، [مسلم 2991] ، [أبوداؤد 5039] ، [ترمذي 2742] ، [ابن ماجه 3713] ، [أبويعلی 4060] ، [ابن حبان 600] ، [الحميدي 1242]
وضاحت: (تشریح احادیث 2693 سے 2695)
یعنی جس نے «الحمد للّٰه» کہا اس کا جواب «يرحمك اللّٰه» سے دیا، اور جس نے «الحمد للّٰه» نہیں کہا تھا اس کو یہ دعا نہ دی۔
اس لئے چھینکنے والے کو «الحمد للّٰه» ضرور کہنا چاہیے کیونکہ چھینک چستی لاتی اور دماغ صاف کرتی ہے لہٰذا اس پر الله تعالیٰ کا شکر بجا لانا واجب ہوا، اور جو «الحمد للّٰه» نہ کہے اس کیلئے «يرحمك اللّٰه» کہنا درست نہیں۔
واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1380
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ ، قَالَ: نَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ قَالَ: نَا أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- رَجُلَانِ: شَرِيفٌ وَوَضِيعٌ، فَشَمَّتَ الْوَضِيعَ وَلَمْ يُشَمِّتِ الشَّرِيفَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي؟ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللهَ فَذَكَرَهُ، وَأَنْتَ نَسِيتَ اللهَ فَنَسِيَكَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا أَبُو هَمَّامٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں نے چھینکا، ایک معزز (خاندانی) تھا اور دوسرا عام آدمی؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عام آدمی کی چھینک کا جواب (یرحمُک اللہ کہہ کر) دیا اور معزز شخص کو جواب نہ دیا۔ اس پر اس (معزز شخص) نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کو جواب دیا اور مجھے جواب نہیں دیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اس نے اللہ کو یاد کیا تو اسے یاد کیا گیا، اور تم نے اللہ کو بھلا دیا تو اس نے تمہیں بھلا دیا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف ابو ہمام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: اختلف فيه على المقبري فرواه محمد بن عجلان وعبد الرحمن بن إسحاق وابن جريج وأبو معشر عن سعيد المقبري عن أبي هريرة وخالفه ابن أبي ذئب وابن سمعان فروياه عن المقبري عن أبيه عن أبي هريرة ويشبه أن يكون ابن أبي ذئب قد حفظه حدثنا ابن مبشر ثنا محمد بن وزير ثنا إسحاق الأزرق عن سفيان عن محمد بن عجلان عن سعيد عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال إن الله يحب العطاس ويكره أو يبغض التثاؤب فإذا قال أحدكم هاه هاه إنما ذلكم الشيطان يضحك في جوفه «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 369» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3289، 6223، 6224، 6226، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2994، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 920، 921، 922، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 598، 602، 2357، 2358، 2359، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7778، 7782، 7781، 7784، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9971، 9972، 9973، 9974، 9989، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5028، 5033، والترمذي فى «جامعه» برقم: 370، 2746، 2747، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 968، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3632، 3633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7414، 7714، 8461، 8751، 9285، 9661، 10846، 10858، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2434، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1173، 1195، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6456، 6592، 6627، 6628، 6679، والبزار فى «مسنده» برقم: 7793، 8431، 8508، 8977، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3322، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8076، 26498، 26526، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7031، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 528، 4012، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7580»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7580
وَبِهِ: عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، شَمَّتَّ فُلَانًا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي؟ قَالَ: إِنَّهُ حَمِدَ اللهَ، وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَلَا عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کو «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» کہہ کر جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ اس (دوسرے) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کی چھینک کا جواب دیا اور میری چھینک کا جواب نہیں دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی تھی اور تم نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شیبان سے نضر بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن ابراہیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7580]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3289، 6223، 6224، 6226، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2994، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 920، 921، 922، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 598، 602، 2357، 2358، 2359، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7778، 7782، 7781، 7784، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9971، 9972، 9973، 9974، 9989، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5028، 5033، والترمذي فى «جامعه» برقم: 370، 2746، 2747، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 968، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3632، 3633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7414، 7714، 8461، 8751، 9285، 9661، 10846، 10858، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2434، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1173، 1195، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6456، 6592، 6627، 6628، 6679، والبزار فى «مسنده» برقم: 7793، 8431، 8508، 8977، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3322، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8076، 26498، 26526، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7031، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 528، 4012، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں