🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. باب: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ:
آدمی جس سے محبت کرے اسی کے ساتھ ہو گا
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2822 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2822
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5427
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2822
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ مِثْلَ عَمَلِهِمْ؟، قَالَ:"أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". قُلْتُ: فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟، قَالَ: "أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک شخص کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان کے جیسا عمل نہیں کر سکتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کی ہے“، میں نے پھر عرض کیا: میں تو الله اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں؟ فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کی ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2822]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2829] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 5126] ، [ابن حبان 556] ، [موارد الظمآن 2506، وله شاهد عند البخاري 6168] و [مسلم 2640] و [ترمذي 2385] و [أبي يعلی 2758، عن ابن مسعود و انس و صفوان بن عسال رضي الله عنهم بلفظ: «اَلْمَرْءَ مَعَ مَنْ أَحَبَّ» يعني آدمي جس سے محبت كرے اس كے ساته هوگا۔]
وضاحت: (تشریح حدیث 2821)
اللہ تعالیٰ سے محبت اساس اور اصل ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ و تابعین و ائمہ و فقہاء اور نیک لوگوں کی محبت اسی محبتِ الٰہی کے تابع ہیں، آدمی اگر ان سے محبت رکھے تو انہیں کے ساتھ آخرت و قیامت کے دن ہوگا، اور اگر اشرار و شیاطین و فتنہ و فساد برپا کرنے والوں، عاصی و گنہگار، گانے بجانے والے ہیروز سے اگر کوئی لگاؤ رکھے گا اور امورِ دینیہ سے غفلت برتے گا تو قیامت میں اس کا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا۔
الله تعالیٰ نیک لوگوں کی صحبت اور ان کی محبت ہمیں نصیب فرمائے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5427
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : وَثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي مُسْلِمٌ الْأَعْوَرُ، سَمِعْتُ حَبَّةَ الْعُرَنِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: " أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ، وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ بِعَمَلِهِمْ. قَالَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْأَعْوَرِ؛ لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ فِي مُسْنَدِهِ، وَاسْتَدْرَكَهُ شَيْخُنَا الْحَافِظُ أَبُو الْحَسَنِ الْهَيْثَمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - فِي زَوَائِدِ الْحَارِثِ وَوَهِمَ فِي ذَلِكَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ ایک آدمی کسی قوم سے محبت تو رکھتا ہے مگر ان جیسے (نیک) اعمال کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“ اس حدیث کی سند مسلم بن کیسان الاعور کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے، البتہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد موجود ہے جسے امام ابو داود نے اپنی سنن اور حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، نیز ہمارے شیخ حافظ ابو الحسن الہیثمی رحمہ اللہ نے زوائد الحارث میں اس کا استدراک کیا ہے اور اس معاملے میں انہیں وہم ہوا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5427]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف مسلم بن كيسان الأعور؛ لكن له شاهد من حديث أبي ذر رواه أبو داود في سننه والحارث بن أبي أسامة في مسنده، واستدركه شيخنا الحافظ أبو الحسن الهيثمي - رحمه الله - في زوائد الحارث ووهم في ذلك»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 5126، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20871، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2787، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، وأخرجه مسند البزار برقم: 3951، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8037، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 556»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں