الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. باب في أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلاً:
سب سے کم درجہ کے جنتی کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2864 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2864
الجامع الكامل: 16418
المعجم الکبیر للطبرانی: 5863
حدیث نمبر: 2864
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا مَنْ يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ ذَاكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ. إِلَّا أَنَّهُ يُلَقَّى سِوَى كَذَا وَكَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ وَعَشْرَةُ أَمْثَالِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ادنیٰ درجہ کا جنتی وہ ہوگا جو الله تعالیٰ سے تمنا کرے گا اور اس سے کہا جائے گا: تمہارے لئے اتنا ہے جتنی تم نے آرزو کی اور مزید اسی کے مثل، اور اس کو کہا جائے گا (ایک روایت ہے تلقین کی جائے گی) کہ ایسا اور ایسا اور مانگو، اور جواب میں اس سے کہا جائے گا: یہ جو طلب کیا وہ اور اسی کے مثل مزید اور تمہارے لئے ہے۔“
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہا جائے گا: یہ اور اس جیسا دس گنا اور تمہارے لئے ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2864]
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہا جائے گا: یہ اور اس جیسا دس گنا اور تمہارے لئے ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2864]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2871] »
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن اس حدیث کی اصل صحیح مسلم میں ہے۔ دیکھئے: [مسلم 182] ، [أحمد 450/2] ، [ابن أبى شيبه 15846] ، [شرح السنة 4370] ، [أبويعلی 6360] ، [ابن حبان 4642] ، [الحميدي 1212] ، [وفي حديث طويل فى البخاري 806]
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن اس حدیث کی اصل صحیح مسلم میں ہے۔ دیکھئے: [مسلم 182] ، [أحمد 450/2] ، [ابن أبى شيبه 15846] ، [شرح السنة 4370] ، [أبويعلی 6360] ، [ابن حبان 4642] ، [الحميدي 1212] ، [وفي حديث طويل فى البخاري 806]
وضاحت: (تشریح حدیث 2863)
یہ ادنیٰ درجہ کے جنتی کا حال ہے کہ اس سے کہا جائے گا: کسی کی بھی تمنا کرو، وہ تمنا کرے گا تو اس کے مثل بلکہ دس گنا اور زیادہ عطا فرمایا جائے گا، یہ الله تعالیٰ کی رحمت، اپنے بندوں سے محبت اور عطاء و بخشش سے کچھ بعید نہیں۔
یہ ادنیٰ درجہ کے جنتی کا حال ہے کہ اس سے کہا جائے گا: کسی کی بھی تمنا کرو، وہ تمنا کرے گا تو اس کے مثل بلکہ دس گنا اور زیادہ عطا فرمایا جائے گا، یہ الله تعالیٰ کی رحمت، اپنے بندوں سے محبت اور عطاء و بخشش سے کچھ بعید نہیں۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 16418
16418- عن سهل بن سعد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن أدنى أهل الجنة منْزلة - وليس فيها دني - الذي يتمنى، فيقول بلسان طلق ذلق وعقل مجتمع: أعطني أعطني كذا، حتى إذا لم يجد شيئا لقن، فقيل له: قل كذا، قل كذا، فيقال له: هو لك ومثله معه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الكبير (6/208)، وأبو نعيم في صفة الجنة (445) كلاهما من طرق عن عبد العزيز بن أبي حازم، حدثني أبي، عن سهل بن سعد فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5863
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً - وَلَيْسَ فِيهَا دَنِيٌّ - الَّذِي يَتَمَنَّى، فَيَقُولُ بِلِسَانٍ طَلْقٍ ذَلْقٍ، وَعَقْلٍ مُجْتَمِعٍ: أَعْطِنِي أَعْطِنِي كَذَا، حَتَّى إِذَا لَمْ يَجِدْ شَيْئًا لُقِّنَ، فَقِيلَ لَهُ: قُلْ: كَذَا، قُلْ: كَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: هُوَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سب سے کم درجے والا شخص - حالانکہ وہاں کوئی کمتر نہیں ہوگا - وہ ہوگا جو تمنائیں کرے گا اور صاف رواں زبان اور جمع شدہ عقل کے ساتھ کہے گا: مجھے یہ عطا کر، مجھے وہ عطا کر، یہاں تک کہ جب اسے مانگنے کے لیے کچھ نہیں سوجھے گا تو اسے سکھایا جائے گا، اس سے کہا جائے گا: یہ کہو، یہ کہو، پھر اس سے کہا جائے گا: یہ سب تیرے لیے ہے اور اس کے برابر مزید بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5863]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 169، حدیث 5884»