الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب التَّسَتُّرِ عِنْدَ الْحَاجَةِ:
قضائے حاجت کے وقت پردہ پوشی کا بیان
حدیث نمبر: 685
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ الْحِمْيَرِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخَيْرُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ اكْتَحَلَ فَلْيُوتِرْ، مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا، فَلَا حَرَجَ، مَنْ اسْتَجْمَرَ، فَلْيُوتِرْ، مَنْ فَعَلَ، فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا، فَلَا حَرَجَ، مَنْ أَكَلَ فَلْيَتَخَلَّلْ، فَمَا تَخَلَّلَ، فَلْيَلْفِظْ، وَمَا لَاكَ بِلِسَانِهِ، فَلْيَبْتَلِعْ، مَنْ أَتَى الْغَائِطَ، فَلْيَسْتَتِرْ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلَّا كَثِيبَ رَمْلٍ، فَلْيَسْتَدْبِرْهُ، فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ يَتَلَاعَبُونَ بِمَقَاعِدِ بَنِي آدَمَ، مَنْ فَعَلَ، فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا، فَلَا حَرَجَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سرمہ لگائے تو طاق بار لگائے، جو کرے تو بہتر ہے نہ کرے تو کوئی حرج نہیں، اور جو ڈھیلے سے استنجا کرے تو طاق بار کرے، جو کرے تو بہتر ہے نہ کرے تو کوئی حرج نہیں، اور جو شخص کھانا کھائے تو خلال کرے، پھر خلال سے کچھ نکلے تو اسے پھینک دے، اور جو زبان سے لگا رہے اسے نگل جائے، جو ایسا کرے تو بہتر ہے نہ کرے تو کوئی حرج نہیں، اور جو شخص پائخانہ کو جائے تو آڑ میں ہو جائے، اگر کچھ بھی آڑ نہ ہو ریت کے ایک ڈھیر کے سوا تو اس کی آڑ میں بیٹھ جائے اس لئے کہ شیاطین آدمی کی شرم گاہ سے کھیلتے ہیں، جو شخص ایسا کرے گا تو بہتر، نہ کرے تو کوئی حرج نہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 689] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1410] ، [موارد الظمآن 132] ، [العلل للدارقطني 1570] و [مشكل الآثار 41/1] ۔ نیز دیکھئے: [أبوداؤد 25] و [ابن ماجه 327]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1410] ، [موارد الظمآن 132] ، [العلل للدارقطني 1570] و [مشكل الآثار 41/1] ۔ نیز دیکھئے: [أبوداؤد 25] و [ابن ماجه 327]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
حدیث نمبر: 86
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من أتى الغآئط فليستتر» . رواه أبو داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو قضائے حاجت کے لئے جائے اسے پردہ کر کے بیٹھنا چاہیئے۔“ (ابوداؤد) [بلوغ المرام/حدیث: 86]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «أَنَّ» بیشک – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» نے فرمایا: – «مَنْ» جو – «أَتَى» آئے (جائے) – «الْغَائِطَ» پاخانہ (کرنے) – «فَلْيَسْتَتِرْ» تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابوداود نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الاستتارفي الخلاء، حديث:35، فيه حُصين وهو مجهول كما في تقريب التهذيب وغيره.»
الحكم على الحديث:
ضعيف