الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. باب إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ:
کوئی نیند سے جاگے تو کیا کرے؟
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 789 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارمی: 789
سنن ابن ماجہ: 394
الجامع الكامل: 1313
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 331
المعجم الاوسط: 3335
حدیث نمبر: 789
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْوَضُوءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سو کر اٹھے تو پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے تین بار ہاتھ کو دھو لے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 789]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 793] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 162] ، [مسلم 278] ، [ترمذي 24] ، [نسائي 1] ، [ابن ماجه 393] ، [أبويعلی 5863] ، [ابن حبان 1061] ، [الحميدي 981]
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 162] ، [مسلم 278] ، [ترمذي 24] ، [نسائي 1] ، [ابن ماجه 393] ، [أبويعلی 5863] ، [ابن حبان 1061] ، [الحميدي 981]
وضاحت: (تشریح احادیث 786 سے 789)
بخاری شریف کی روایت میں ہے: تم میں سے کوئی نہیں جانتا رات میں اس کا ہاتھ کس مقام پر تھا۔
مسلم شریف میں بھی ایسا ہی ذکر ہے۔
لہٰذا ہاتھ کو تین بار دھو لینا ضروری ہے۔
علامہ وحید الزماں رحمہ اللہ نے کہا: یہاں رات کی قید اتفاقی ہے، دن کو سو کر اُٹھے جب بھی یہی حکم ہے کہ بنا ہاتھ دھوئے برتن میں ہاتھ نہ ڈالے، اور یہ نہی تنزیہی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 394
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے دھو نہ لے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 394]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو برتن میں ہاتھ نہ ڈالے حتیٰ کہ ہاتھ دھو لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 394]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجة، (تحفة الأشراف: 6894، ومصباح الزجاجة: 163) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1313
1313. عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا استيقظ أحدُكم من نومه فلا يُدْخِلْ يدَه في الإناء حتى يغسلَها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (394)، وابن خزيمة (146) كلاهما من حديث عبدالله بن وهب، قال: أخبرني ابن لهيعة وجابر بن إسماعيل، عن عُقيل بن خالد، عن ابن شهاب، عن سالم بن عبد الله، عن أبيه قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 331
«إذا استيقظ أحدكم من نومه فلا يدخل يده الإناء حتى يغسلها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے دھو نہ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 331]
”جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے دھو نہ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن ابن عمر. مختصر مسلم 105.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3335
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ: نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلَا يُدْخِلَنَّ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا زِيَادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا زِيَادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنے کا ارادہ کرے تو اپنا ہاتھ برتن میں ہرگز نہ ڈالے یہاں تک کہ اسے دھو لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک سے زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں موسیٰ منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3335]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 395، والدارقطني فى «سننه» برقم: 128، والبزار فى «مسنده» برقم: 7619»