🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. باب الصَّلاَةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَصِفَةِ لُبْسِهِ:
باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان اور اس کے پہننے کا طریقہ۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1159 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 1159
مسند احمد: 2760، 16336
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2105
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 519 ترقیم شاملہ: -- 1159
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَى حَصِيرٍ، يَسْجُدُ عَلَيْهِ، قَالَ: وَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُتَوَشِّحًا بِهِ "،
عیسیٰ بن یونس نے کہا: ہمیں اعمش نے ابوسفیان سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا، مجھے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوئے، کہا: تو میں نے آپ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا، اس پر آپ سجدہ کرتے تھے اور میں نے آپ کو دیکھا، آپ ایک کپڑے میں اس کو پٹکے کی طرح لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1159]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، وہ کہتے ہیں: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں، اس کو لپیٹ کر نماز پڑھتے دیکھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1159]
ترقیم فوادعبدالباقی: 519
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2760
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ، يَتَّقِي بِفُضُولِهِ بَرْدَ الْأَرْضِ وَحَرَّهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں - اسے اچھی طرح لپیٹ کر - نماز پڑھی، اور اس کے زائد حصے کے ذریعے زمین کی گرمی سردی سے اپنے آپ کو بچانے لگے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2760]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شريك سيئ الحفظ، وحسين ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16336
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَذَكَرَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ:" قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ سے دو مختلف سندوں کے ساتھ مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ام سلمہ کے گھر میں ایک کپڑے میں اس کے دونوں کناروں کو کندھوں پر ڈال کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16336]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 354، م: 517، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه ، محمد بن إسحاق لم يسمع هذا الحديث من يحيى الأنصاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2105
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ، فَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ : رَأَيْتُ جَابِرًا يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی کپڑے میں ملبوس اسے (اپنے بدن پر) لپیٹے ہوئے نماز ادا فرما رہے تھے“؛ اور ابوالزبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے خود سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بھی (اتباعِ سنت میں) ایک ہی کپڑے کو لپیٹے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 349، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 517، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 339، وأخرجه سنن النسائي برقم: 764، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 628، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1049، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15894، وأخرجه موطأ مالك برقم: 319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5302، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2204، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7008، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2101»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں