الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب فَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ وَالْحَثِّ عَلَيْهَا:
باب: مسجد بنانے کی فضیلت اور اس کی رغبت دلانا۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1190 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 1190
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6130
المعجم الکبیر للطبرانی: 20839
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2534
ترقیم عبدالباقی: 533 ترقیم شاملہ: -- 1190
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، أَرَادَ بِنَاءَ الْمَسْجِدِ، فَكَرِهَ النَّاسُ ذَلِكَ، فَأَحَبُّوا أَنْ يَدَعَهُ عَلَى هَيْئَتِهِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ، بَنَى اللَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ ".
حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کو نئے سرے سے تعمیر کرنا چاہا تو لوگوں نے اسے پسند نہ کیا، ان کی خواہش تھی کہ وہ اسے اس کی حالت پر رہنے دیں، اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے اللہ کی خاطر کوئی مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں اس جیسا (گھر) تعمیر کرے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1190]
حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو نئے سرے سے تعمیر کرنا چاہا تو لوگوں نے اس کو پسند نہ کیا، ان کی خواہش تھی کہ وہ اسے اس کی حالت پر رہنے دیں تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ کی خاطر کوئی مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں اس قسم کا گھر تعمیر کرے گا۔“” [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1190]
ترقیم فوادعبدالباقی: 533
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6130
«من بنى مسجدا لله يذكر الله فيه بنى الله له مثله في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائے جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے، اللہ اس کے لیے جنت میں اسی جیسا گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6130]
”جو شخص اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائے جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے، اللہ اس کے لیے جنت میں اسی جیسا گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6130]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن عمروبن عبسة [هـ] عن عمر. المشكاة 3385، صحيح الترغيب 266.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20839
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20839]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 185، حدیث 468»
حدیث نمبر: 2534
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» ”جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کوئی مسجد تعمیر کی، اللہ عزوجل اس کے صلے میں جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2534]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 937/2، 939/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2528»
«أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5995، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 937/2، 939/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2528»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف