الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
31. باب أَوْقَاتِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ:
باب: پنجگانہ اوقات نماز کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1393 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 1393
مصنف ابن ابی شیبہ: 39192
ترقیم عبدالباقی: 614 ترقیم شاملہ: -- 1393
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ أَتَاهُ سَائِلٌ، يَسْأَلُهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، قَالَ: " فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ، وَالنَّاسُ لَا يَكَادُ يَعْرِفُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، ثُمَّ أَمَرَهُ، فَأَقَامَ بِالظُّهْرِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَالْقَائِلُ، يَقُولُ: قَدِ انْتَصَفَ النَّهَارُ، وَهُوَ كَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ، ثُمَّ أَمَرَهُ، فَأَقَامَ بِالْعَصْرِ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ، فَأَقَامَ بِالْمَغْرِبِ حِينَ وَقَعَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ، فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: قَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ كَادَتْ، ثُمَّ أَخَّرَ الظُّهْرَ، حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنْ وَقْتِ الْعَصْرِ بِالأَمْسِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ، حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: قَدِ احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَاءَ حَتَّى كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الأَوَّلِ، ثُمَّ أَصْبَحَ فَدَعَا السَّائِلَ، فَقَالَ: الْوَقْتُ بَيْنَ هَذَيْنِ ".
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے ہمیں حدیث سنائی (کہا:) میرے والد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں بدر بن عثمان نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں ابوبکر بن ابی موسیٰ نے اپنے والد سے حدیث سنائی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ کے پاس ایک سائل نمازوں کے اوقات پوچھنے کے لیے حاضر ہوا تو آپ نے اسے (زبانی) کچھ جواب نہ دیا۔ کہا: جب فجر کی پھوٹ پھوٹی تو آپ نے فجر کی نماز پڑھائی جبکہ لوگ (اندھیرے کی وجہ سے) ایک دوسرے کو پہچان نہیں پا رہے تھے، پھر جب سورج ڈھلا تو آپ نے انہیں (بلال رضی اللہ عنہ کو) حکم دیا اور انہوں نے ظہر کی اقامت کہی جبکہ کہنے والا کہہ رہا تھا: دن آدھا ہو گیا ہے، اور آپ ان سے زیادہ جانتے تھے، پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے عصر کے لیے اقامت کہی جبکہ سورج ابھی بلند تھا، پھر جب سورج نیچے چلا گیا تو آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے مغرب کی اقامت کہی، پھر جب شفق غائب ہوئی تو آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے عشاء کی اقامت کہی، پھر اگلے دن فجر میں تاخیر کی، یہاں تک کہ اس وقت سے فارغ ہوئے جب کہنے والا کہے: سورج نکل آیا ہے یا نکلنے کو ہے، پھر ظہر کو مؤخر کیا حتی کہ گزشتہ کل کی عصر کے قریب کا وقت ہو گیا، پھر عصر کو مؤخر کیا کہ جب سلام پھیرا تو کہنے والا کہے: آفتاب میں سرخی آگئی ہے، پھر مغرب کو مؤخر کیا حتی کہ شفق غروب ہونے کے قریب ہوئی، پھر عشاء کو مؤخر کیا حتی کہ رات کی پہلی تہائی ہو گئی، پھر صبح ہوئی تو آپ نے سائل کو بلوایا اور فرمایا: ”(نماز کا) وقت ان دونوں (وقتوں) کے درمیان ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1393]
حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سائل نمازوں کے اوقات پوچھنے کے لیے حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زبانی کوئی جواب نہیں دیا، فجر پھوٹنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز کھڑی کی، جبکہ لوگ (تاریکی کی بنا پر) ایک دوسرے کو پہچان نہیں رہے تھے، پھر جب سورج ڈھل گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ظہر کھڑی کرنے کا حکم دیا، کہنے والا کہہ رہا تھا: ”آدھا دن گزر گیا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ان سے زیادہ جانتے تھے، سورج ابھی بلند تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کا حکم دیا اور عصر کی نماز ادا کی، پھر جب سورج غروب ہو گیا تو اسے حکم دیا اور مغرب کی نماز پڑھی، پھر جب شفق غروب ہو گئی تو اسے حکم دیا اور عشاء کی نماز پڑھی، پھر اگلے دن فجر میں تاخیر کی اور کہنے والا کہہ رہا تھا: ”سورج نکل آیا ہے یا نکلنے کو ہے“، پھر ظہر کو مؤخر کیا حتیٰ کہ گزشتہ کل کی عصر کے قریب وقت ہو گیا، پھر عصر کو مؤخر کیا، حتیٰ کہ سلام پھیرا تو کہنے والا کہہ رہا تھا: ”آفتاب سرخ ہو گیا“، پھر مغرب کو مؤخر کیا حتیٰ کہ شفق غروب ہونے کے قریب ہو گئی، پھر عشاء کو مؤخر کیا حتیٰ کہ رات کا پہلا تہائی ہو گیا، پھر صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کو بلوایا اور فرمایا: ”نماز کا وقت ان دونوں اوقات کے درمیان ہے“۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1393]
ترقیم فوادعبدالباقی: 614
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 37588 ترقیم الشثری: -- 39192
حدثنا زيد بن الحباب عن خارجة بن عبد الله بن سليمان بن زيد بن ثابت قال: حدثني حسين بن بشير بن سلمان عن ابيه قال: دخلت انا ومحمد بن علي على جابر بن عبد الله فقلنا له: حدثنا كيف كانت الصلاة مع النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقال: صلى بنا النبي صلى الله عليه وسلم العشاء حين غاب الشفق، ثم صلى بنا من الغد العشاء حين ذهب ثلث الليل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) هذا أحد الأوجه في اسمه، وانظر: التاريخ الأوسط (٨٦٦)، وقيل: (ابن سلمان) كما في التاريخ الكبير ٢/ ٩٩ و ٢/ ٣٨٢، وتاريخ دمشق ١١/ ٢٣٦، وقيل: (ابن سلام) كما تقدم في كتاب الصلاة، وهذا أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط (٣٢٢٦).
(٣) في [س]: (عن)، وفي [أ]: (علا).
(٤) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [هـ]: (ثلثا).
(٧) مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان، وأخرجه النسائي ١/ ٢٦١، والطبراني في الأوسط (٤٤٤٣)، وأصله عند البخاري (٥٦٥)، ومسلم (٦٤٦).
حضرت حسین بن بشیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اور محمد بن علی رحمہ اللہ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں داخل ہوئے۔ ہم نے ان سے پوچھا۔ آپ ہمیں بتائیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز کس طرح ادا کی جاتی تھی؟ آپ نے فرمایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز شفق کے غائب ہونے پر پڑھائی۔ پھر اگلے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز عشاء کی رات کے ایک تہائی گزرنے پر پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39192]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 560، 565، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 646، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 353، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1472، 1528، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 700، 702، 703، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 503 / 1، 512 / 1، 525 / 1، 523 / 3، 526 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1517، 1520، 1518، 1519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 150، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1750، 1751، 1766، 1777، 2077، 2147، 2173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1011، 1009، 1010، 1012، 1013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14467، 14762، 15018، 15202، 15200، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1828، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2029، 2048، 2103، 2104، 2156، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1035، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2056، 2091، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3257، 3259، 3265، 3369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 903، 928، 1056، 1057، 1064، 1099، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1689، 4446، 6787، ترقيم محمد عوامة: 37588»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 560، 565، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 646، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 353، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1472، 1528، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 700، 702، 703، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 503 / 1، 512 / 1، 525 / 1، 523 / 3، 526 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1517، 1520، 1518، 1519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 150، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1750، 1751، 1766، 1777، 2077، 2147، 2173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1011، 1009، 1010، 1012، 1013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14467، 14762، 15018، 15202، 15200، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1828، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2029، 2048، 2103، 2104، 2156، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1035، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2056، 2091، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3257، 3259، 3265، 3369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 903، 928، 1056، 1057، 1064، 1099، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1689، 4446، 6787، ترقيم محمد عوامة: 37588»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول