الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
55. باب قَضَاءِ الصَّلاَةِ الْفَائِتَةِ وَاسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ قَضَائِهَا:
باب: قضا نماز کا بیان اور ان کو جلد پڑھنے کا استحباب۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1566 (کل: 30 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 435
سنن ترمذی: 177
مسند احمد: 11395
صحیح ابن خزیمہ: 989
سنن دارقطنی: 1444
صحیح ابن حبان: 2069
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 74
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1804
المعجم الکبیر للطبرانی: 18488
21 تا 30
حدیث نمبر: 1894
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْتِيُّ الْقَاضِي ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا أَبَانُ الْعَطَّارُ، نا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" عَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْجِعَهُ مِنْ خَيْبَرَ فَقَالَ:" مَنْ يَحْفَظُ عَلَيْنَا الصَّلَاةَ؟" فَقَالَ بِلَالٌ: أَنَا، فَنَامُوا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَحَوَّلُوا عَنْ مَكَانِكُمُ الَّذِي أَصَابَتْكُمْ بِهِ الْغَفْلَةُ" فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بِلَالُ نِمْتَ؟" فَقَالَ: أَخَذَ بِنَفْسِي الَّذِي أَخَذَ بِأَنْفَاسِكُمْ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي} [طه: ١٤] " وَرَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ مُرْسَلًا وَذَكَرَ فِيهِ الْأَذَانَ، وَالْأَذَانُ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ صَحِيحٌ ثَابِتٌ قَدْ رَوَاهُ غَيْرُ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ پڑاؤ ڈالا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے لوٹے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہماری نماز کی حفاظت کرے گا؟“ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں، (رات کو) وہ سو گئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! آپ سو گئے تھے؟“ انہوں نے کہا: میری جان کو اس نے پکڑ لیا جس کو آپ کی جانوں نے پکڑا تھا (یعنی نیند نے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی جگہ سے کوچ کرو یہاں تم کو غفلت پہنچی ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے اگر کوئی نماز بھول جائے تو جب اس کو یاد آئے وہ پڑھ لے۔“ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ [سورة طه: 14]
(ب) مؤطا میں زہری نے ابن مسیب سے مرسلاً نقل کیا ہے اور اس میں اذان کا ذکر کیا ہے۔ نیز فرماتے ہیں کہ اس قصے میں اذان کا کہنا صحیح اور ثابت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1894]
(ب) مؤطا میں زہری نے ابن مسیب سے مرسلاً نقل کیا ہے اور اس میں اذان کا ذکر کیا ہے۔ نیز فرماتے ہیں کہ اس قصے میں اذان کا کہنا صحیح اور ثابت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3173
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، أنبأ أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ تُفَقِّهُهُ، فَحَدَّثَنَا قَالَ: ثنا أَبُو قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ فَارِسُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ قِصَّةَ نَوْمِهِمْ عَنِ الصَّلَاةِ إِلَى أَنْ قَالَ: فَمَا اسْتَيْقَظْنَا إِلَّا بِالشَّمْسِ طَالِعَةً عَلَيْنَا، فَقُمْنَا وَهِلِينَ لِصَلَاتِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُوَيْدًا رُوَيْدًا" حَتَّى تَعَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَ يُصَلِّي هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فَلْيُصَلِّهِمَا" قَالَ: فَصَلَّاهُمَا مَنْ كَانَ يُصَلِّيهِمَا وَمَنْ كَانَ لَا يُصَلِّيهِمَا، ثُمَّ أَمَرَ فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى بِنَا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" إِنَّا بِحَمْدِ اللهِ لَمْ نَكُنْ فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا شَغَلَنَا عَنْ صَلَاتِنَا، وَلَكِنَّ أَرْوَاحَنَا كَانَتْ بِيَدِ اللهِ أَرْسَلَهَا إِذَا شَاءَ فَمَنْ أَدْرَكَتْهُ هَذِهِ الصَّلَاةُ مِنْ غَدٍ صَالِحًا فَلْيُصَلّ مَعَهَا مِثْلَهَا" قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ فِي قَوْلِهِ:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَلِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ فَذَكَرَهُ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَالَّذِي يَدُلُّ عَلَى ضَعْفِ هَذِهِ الْكَلِمَةِ وَأَنَّ الصَّحِيحَ مَا مَضَى مِنْ رِوَايَةِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ أَحَدُ الرَّكْبِ كَمَا حَدَّثَ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَبَاحٍ عَنْهُ، وَقَدْ صَرَّحَ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ بِأَنْ لَا يَجِبَ مَعَ الْقَضَاءِ غَيْرُهُ.
(ا) خالد بن سمیر روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن رباح انصاری رحمہ اللہ ہمارے پاس تشریف لائے، انصار انھیں فقیہ کہا کرتے تھے۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھڑ سوار ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی۔
پھر انھوں نے نیند کی وجہ سے نماز رہ جانے والی مکمل حدیث ذکر کی اور فرمایا کہ جب سورج طلوع ہو کر کافی بلند ہو گیا تو ہم بیدار ہوئے، ہم نماز کے لیے جلدی کرنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہرو! تاکہ سورج اچھی طرح طلوع ہو جائے۔“ پھر جب سورج کافی بلند ہو گیا تو فرمایا: ”جو شخص فجر کی دو رکعتیں (سنتیں) پڑھتا ہے وہ پڑھ لے“ تو تمام لوگ کھڑے ہو گئے اور دو رکعتیں ادا کیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے لیے حکم دیا اور نماز کے لیے اذان کہی گئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر جب نماز سے سلام پھیر کر فارغ ہوئے تو فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں (اللہ کا شکر ہے) کہ ہمیں کسی دنیوی کام کی مشغولیت نے نماز سے غافل نہیں کیا، ہماری روحیں تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں تھیں، اس ذات نے جب چاہا ان (روحوں) کو آزاد کر دیا“ اور فرمایا: ”جو شخص کل فجر کی نماز کو وقت پر پالے تو اس جیسی ایک نماز اور پڑھ لے۔“
(ب) امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے اس قول کا متابع موجود نہیں ہے کہ جو شخص نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی یاد آئے نماز پڑھ لے اور آئندہ وقت پر ادا کرے۔
(ج) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ چیز جو اس کلمہ کے ضعف پر دلالت کرتی ہے اور صحیح بھی وہی ہے۔ یہ سلیمان بن مغیرہ کی حدیث میں گزر چکی ہے کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اسی قافلے کے ایک مسافر تھے جیسا کہ عبداللہ بن رباح نے بھی ان سے بیان کیا ہے اور انھوں نے اس حدیث کے بارے میں تصریح فرما دی کہ قضا کے علاوہ کچھ بھی واجب نہ ہو گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3173]

تخریج الحدیث: «شاذ۔ اخرجه ابوداود 438»
الحكم على الحديث:
شاذ
حدیث نمبر: 3176
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَفَلَ مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ سَارَ لَيْلَةً حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْكَرَى عَرَّسَ، وَقَالَ لِبِلَالٍ:" اكْلَأْ لَنَا اللَّيْلَ" فَصَلَّى بِلَالٌ مَا قُدِّرَ لَهُ وَنَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ، فَلَمَّا تَقَارَبَ الْفَجْرُ اسْتَنَدَ بِلَالٌ إِلَى رَاحِلَتِهِ مُوَاجِهَ الْفَجْرِ، فَغَلَبَتْ بِلَالًا عَيْنَاهُ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى رَاحِلَتِهِ فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا بِلَالٌ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى ضَرَبَتْهُمُ الشَّمْسُ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَهُمُ اسْتِيقَاظًا فَفَزِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَيْ بِلَالُ" فَقَالَ بِلَالٌ: أَخَذَ بِنَفْسِي الَّذِي أَخَذَ بِنَفْسِكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" اقْتَادُوا"، فَاقْتَادُوا رَوَاحِلَهُمْ شَيْئًا ثُمَّ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الصَّلَاة فَصَلَّى بِهُمُ الصُّبْحَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ:" مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ {أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي} [طه: ١٤] " قَالَ يُونُسُ: وَكَانَ ابْنُ شِهَابٍ يَقْرَؤُهَا" لِذِكْرَى" وَفِي حَدِيثِ أَحْمَدَ" لِلذِّكْرَى" قَالَ يُونُسُ وَكَانَ ابْنُ شِهَابٍ يَقْرَؤُهَا كَذَلِكَ قَالَ أَحْمَدُ قَالَ عَنْبَسَةُ، يَعْنِي عَنْ يُونُسَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ" لِذِكْرَى" قَالَ أَحْمَدُ: الْكَرَى النُّعَاسُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَرْمَلَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ خیبر سے واپس تشریف لا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو کوچ کیا، یہاں تک کہ ہمیں نیند آنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈال دیا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم رات کو ہماری نگرانی کرو۔“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی جو ان کے مقدر میں تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم سو گئے، جب فجر کا وقت قریب آیا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سواری کے ساتھ ٹیک لگا کر مشرق کی طرف رخ کر کے بیٹھ گئے۔ ان پر نیند کا غلبہ ہوا اور وہ بھی سواری کے ساتھ سہارا لیے ہوئے سو گئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ یا آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم میں سے کوئی بھی بیدار نہ ہوا یہاں تک کہ ان پر دھوپ آگئی۔ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھبرا کر آواز دی: ”اے بلال!“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جس ذات نے آپ پر نیند طاری کی، اسی نے مجھ پر بھی نیند طاری کی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہاں سے کوچ کر جاؤ۔“ پھر سب نے وہاں سے کچھ فاصلے تک کوچ کیا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”جو شخص نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی یاد آئے نماز پڑھ لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ [سورة طه: 14] ”میری یاد کی خاطر نماز قائم کرو۔““
یونس کہتے ہیں: ابن شہاب اس کو «لِلذِّكْرَى» پڑھتے تھے۔
یونس کہتے ہیں کہ ابن شہاب اس کو اسی طرح پڑھتے تھے۔
امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: عنبسہ نے یونس کی سند سے «لِذِكْرِي» بیان کیا ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: الکری کا مطلب نیند اور اونگھ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3176]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 680»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4390
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَفَلَ مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِي آخِرِهِ قَالَ:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً، فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا؛ فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى قَالَ" أَقِمِ الصَّلَاةَ لِلذِّكْرَى" قَالَ يُونُسُ: وَكَانَ ابْنُ شِهَابٍ يَقْرَؤُهَا كَذَلِكَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَرْمَلَةَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ خیبر سے واپس آئے۔ حدیث کے آخر میں ہے: ”جب آدمی نماز بھول جائے، جب یاد آئے تو نماز پڑھ لے۔“ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: «أَقِمِ الصَّلَاةَ لِلذِّكْرَى» [سورة طه: 14] ”یاد کے لیے نماز قائم کر۔“ یونس کہتے ہیں: ابن شہاب اسے اسی طرح پڑھا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 680»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1804
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص نماز بھول جائے یا اس کے وقت سویا رہ جائے تو جب وہ اسے یاد آئے اس وقت وہ اسے ادا کر لے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1804]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1804]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3694، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2410
«إنه ليس في النوم تفريط إنما التفريط في اليقظة فإذا نسي أحدكم صلاة أو نام عنها فليصلها إذا ذكرها لوقتها من الغد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نیند کی حالت میں (نماز چھوٹ جانے پر) کوئی کوتاہی (یا گناہ) نہیں ہے، کوتاہی تو جاگتے ہوئے (غفلت برتنے میں) ہوتی ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سوتا رہ جائے، تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے اسے پڑھ لے، اور اگلے دن بھی اس نماز کو اس کے مقررہ وقت پر پڑھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2410]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [4] عن أبي قتادة. صحيح أبي داود 464.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6569
«من نسي الصلاة فليصلها إذا ذكرها فإن الله قال: {وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي}»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو نماز بھول جائے وہ یاد آنے پر پڑھ لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6569]
”جو نماز بھول جائے وہ یاد آنے پر پڑھ لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6569]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د ن هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 461، الإرواء 263.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 18488
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرِهِ الَّذِي نَامُوا فِيهِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ كُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَرَدَّ اللهُ أَرْوَاحَكُمْ، فَمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ فَلْيُصَلِّهَا إِذَا اسْتَيْقَظَ، وَمَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس سفر میں تھے جس میں صحابہ سو گئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مردہ تھے (یعنی نیند میں)، تو اللہ نے تمہاری روحیں واپس لوٹا دیں۔ جو شخص نماز کے وقت سو جائے تو جب بیدار ہو نماز پڑھ لے، اور جو نماز بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18488]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 107، حدیث 268»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 895، والبزار فى «مسنده» برقم: 4226، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 442 / 1، 442 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4773، 37250»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 895، والبزار فى «مسنده» برقم: 4226، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 442 / 1، 442 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4773، 37250»
حدیث نمبر: 441
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنْ نَسِيَ صَلَاةً - قَالَ: «يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے متعلق جو نماز پڑھنا بھول جائے، ارشاد فرمایا: ”وہ اسے اسی وقت ادا کر لے جب اسے یاد آ جائے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے بنیادی شواہد صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 441]
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے بنیادی شواہد صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 684، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 178، وأخرجه سنن النسائي برقم: 613، 614، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 442، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 695، 696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11561، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1229، وأخرجه فتح الباري برقم: 572، وأخرجه مسند البزار برقم: 3694، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 991، 992، 993، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6978، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6125، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7095، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 448، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 927»
حدیث نمبر: 442
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرِهِ الَّذِي نَامُوا فِيهِ - إِذْ طَلَعَتْ [عَلَيْهِمُ] الشَّمْسُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكُمْ كُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَرَدَّ اللهُ تَعَالَى إِلَيْكُمْ أَرْوَاحَكُمْ، فَمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ فَلْيُصَلِّهَا إِذَا اسْتَيْقَظَ، وَمَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا» .
كذا في طبعة دار العاصمة، والصواب: (بن العباس) ، فإنه الذي يروي عن عون بن أبي جحيفة، وعنه الفضل بن دكين.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ بِهِ.
كذا في طبعة دار العاصمة، والصواب: (بن العباس) ، فإنه الذي يروي عن عون بن أبي جحيفة، وعنه الفضل بن دكين.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ بِهِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس سفر میں تھے جس میں تمام لوگ (نیند کے غلبے کی وجہ سے) سوتے رہ گئے تھے یہاں تک کہ ان پر سورج طلوع ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب (نیند کی حالت میں) مردہ تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے تمہاری روحیں تمہیں واپس لوٹا دیں؛ لہٰذا جو شخص نماز سے سویا رہ جائے تو اسے چاہیے کہ بیدار ہوتے ہی اسے ادا کر لے، اور جو کوئی نماز بھول جائے تو اسے چاہیے کہ یاد آتے ہی اسے پڑھ لے۔“
امام ابویعلیٰ نے بھی اس روایت کو زہیر کے واسطے سے فضل بن دکین سے اسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 442]
امام ابویعلیٰ نے بھی اس روایت کو زہیر کے واسطے سے فضل بن دکین سے اسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 442]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذا لا أعلم يرويه عن عون بن أبي جحيفة غير عبد الجبار هذا (الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 17)»
«قال ابن عدي: ولعبد الجبار هذا غير ما ذكرت وعامة ما يرويه مما لا يتابع عليه (الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 17)»
«قال المباركفوري: رجاله ثقات (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 158)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1803، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4226، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1414/1»

رجاله ثقات