🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب صَلاَةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا:
باب: مسافر کی نماز کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1570 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 1570
سنن نسائی: 457، 1442
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2937، 2945
المعجم الکبیر للطبرانی: 6646، 6647
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 733
المعجم الاوسط: 5409
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1559
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 685 ترقیم شاملہ: -- 1570
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ، وَالسَّفَرِ، فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ ".
صالح بن کیسان نے عروہ بن زبیر سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: سفر اور حضر (مقیم ہونے کی حالت) میں نماز دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز (پہلی حالت پر) قائم رکھی گئی اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1570]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”سفر اور حضر (اقامت) میں نماز دو دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر میں نماز پہلی حالت پر برقرار رکھی گئی اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1570]
ترقیم فوادعبدالباقی: 685
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 457
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال:" فُرِضَتِ الصَّلَاةُ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نماز بزبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضر میں چار رکعت، سفر میں دو رکعت، اور خوف میں ایک رکعت فرض کی گئی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 457]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی حضر کی نماز چار رکعت، سفر کی نماز دو رکعت اور خوف کی نماز ایک رکعت فرض کی گئی۔“ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 457]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین حدیث 6 (687)، سنن ابی داود/الصلاة 287 (1247)، سنن ابن ماجہ/إقامة 73 (1068)، (تحفة الأشراف: 6380)، بدون الشطر الأخیر، حم1/237، 243، 254، 355، ویأتی عند المؤلف (برقم: 1442، 1443، 1533) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی خوف کی حالت میں ایک ہی رکعت پر اکتفا کرے تو جائز ہے، کئی ایک صحابہ کرام اور ائمہ عظام اس کے قائل بھی ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کی صراحت بھی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1442
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، قال: حَدَّثَنِي زَيْدٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَهُوَ ابْنُ عَائِذٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال:" فُرِضَتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا، وَصَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَاةُ الْخَوْفِ رَكْعَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ حضر (اقامت) کی نماز تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر چار رکعتیں فرض ہوئیں، اور سفر کی نماز دو رکعت، اور خوف کی نماز ایک رکعت ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تقصير الصلاة فى السفر/حدیث: 1442]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ”گھر کی نماز تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی چار رکعت، سفر کی نماز دو رکعت اور خوف کی نماز ایک رکعت فرض کی گئی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تقصير الصلاة فى السفر/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 457 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کی صراحت ہے، بعض صحابہ کرام اور ائمہ عظام اس کے قائل بھی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2937
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ الْكِنْدِيِّ ابْنِ أُخْتِ النَّمِرِ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سائب بن یزید کندی، جو نمر کے بھانجے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نماز دو دو رکعات فرض کی گئی تھی پھر حضر کی نماز میں اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز اسی صورت میں برقرار رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6676، 6677»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2945
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ وَتُرِكَتِ الصَّلَاةُ فِي السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نماز دو دو رکعات فرض قرار دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں یہ اسی طرح ادا کی یہاں تک کہ جب آپ مدینہ منورہ تشریف لائے تو جتنے عرصے تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا آپ نے مدینہ میں بھی یہ نمازی اسی طرح ادا کی پھر حضر کی نماز میں دو رکعات کا اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز کو اس کی حالت پر رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5405»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6646
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ الْكِنْدِيَّ، ابْنَ أُخْتِ النَّمِرِ ، يَقُولُ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ.
سیدنا سائب بن یزید کندی رضی اللہ عنہ، جو نمر کے بھانجے تھے، فرماتے ہیں: نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا، اور سفر کی نماز اسی حالت پر برقرار رکھی گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 155، حدیث 6676»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6647
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ ".
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا، اور سفر کی نماز اسی حالت پر برقرار رکھی گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 155، حدیث 6677»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 733
[ إِسْحَاقُ ] : قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ : أَحَدَّثَكُمْ سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ، يَقُولُ: كَانَتِ الصَّلَاةُ فُرِضَتْ سَجْدَتَيْنِ.. [سَجْدَتَيْنِ] ، الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَكَانُوا يُصَلُّونَ بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَكُتِبَ عَلَيْهِمُ الظُّهْرُ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرُ أَرْبَعًا، فَتَرَكُوا ذَاكَ حِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمْ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، وَكَانَتِ الْحَضَرُ أَرْبَعًا؟ فَأَقَرَّ بِهِ، وَقَالَ: نَعَمْ.
هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
اسحاق سے روایت ہے کہ میں نے ابو اسامہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ سے سعد بن سعید انصاری نے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”نمازِ ظہر اور نمازِ عصر (ابتدا میں) دو دو رکعتیں ہی فرض کی گئی تھیں، پس لوگ ظہر کے بعد بھی دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور عصر کے بعد بھی دو رکعتیں ادا کیا کرتے تھے، پھر ان پر ظہر کی چار اور عصر کی بھی چار رکعتیں فرض کر دی گئیں، چنانچہ جب یہ چار رکعتیں فرض ہوئیں تو انہوں نے وہ (پہلی والی اضافی رکعتیں) پڑھنا چھوڑ دیں، اور سفر کی نماز (اپنی اصل حالت یعنی دو رکعتوں پر ہی) برقرار رکھی گئی جبکہ حضر یعنی مقیم ہونے کی حالت کی نماز چار رکعتیں مقرر کر دی گئی؟“ اس پر ابو اسامہ نے اس بات کا اقرار کیا اور فرمایا: ”جی ہاں، (بالکل ایسا ہی ہے)۔“
یہ حدیث حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا حديث حسن (المطالب العالية، ج 5، ص 92)»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 733، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6676، 6677»

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ كِتَابَهُ، وَكَتَبْتُ مِنْهُ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَتُرِكَتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نماز دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں اسے (دو رکعت ہی) پڑھا، یہاں تک کہ مدینہ تشریف لے آئے، اور مدینہ میں بھی جب تک اللہ نے چاہا اسی طرح پڑھتے رہے، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں دو رکعتوں کا اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز کو اپنی حالت پر برقرار رکھا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے عمرو بن عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5409]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن عبد الغفار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 156» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن عبد الغفار متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1559
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: "كَانَتِ الصَّلَاةُ فُرِضَتْ سَجْدَتَيْنِ سَجْدَتَيْنِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَكَانُوا يُصَلُّونَ بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَكُتِبَ عَلَيْهِمُ الظُّهْرُ أَرْبَعًا وَالْعَصْرُ أَرْبَعًا، فَتَرَكُوا ذَلِكَ حِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمْ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَتِ الْحَضَرِ أَرْبَعًا".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز (ابتداءً) ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پس صحابہ کرام ظہر کے بعد دو رکعتیں اور عصر کے بعد دو رکعتیں (نفل کے طور پر) پڑھا کرتے تھے، پھر ان پر ظہر چار اور عصر چار رکعتیں فرض کر دی گئیں، تو جب ان پر یہ چار رکعتیں فرض کر دی گئیں تو انہوں نے وہ (پہلے والی اضافی دو دو رکعتیں) ترک کر دیں، اور سفر کی نماز دو رکعتیں ہی برقرار رکھی گئی جبکہ مقیم کی نماز چار رکعتیں مقرر ہو گئیں۔“ اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قصر الصلاة/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق بن راهويه بإسناد حسن»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں