🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب هِدَايَةِ هَذِهِ الأُمَّةِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ:
باب: اس امت کو جمعہ کے دن کی ہدایت (توفیق) کا ملنا۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1980 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 1980
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1017
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 855 ترقیم شاملہ: -- 1980
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَنَحْنُ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَاخْتَلَفُوا فَهَدَانَا اللَّهُ لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ، فَهَذَا يَوْمُهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ هَدَانَا اللَّهُ لَهُ "، قَالَ: " يَوْمُ الْجُمُعَةِ فَالْيَوْمَ لَنَا، وَغَدًا لِلْيَهُودِ، وَبَعْدَ غَدٍ لِلنَّصَارَى ".
ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم آخری ہیں (پھر بھی) قیامت کے دن پہلے ہوں گے اور ہم ہی پہلے جنت میں داخل ہوں گے البتہ انہیں (ان کی) کتاب ہم سب سے پہلے دی گئی اور ہمیں (ہماری کتاب) ان کے بعد دی گئی انہوں نے (آپس میں) اختلاف کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہماری اس حق کی طرف رہنمائی فرمائی جس میں انہوں نے اختلاف کیا تھا یہ (جمعہ) ان کا وہی دن تھا جس کے بارے میں انہوں نے اختلاف کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی طرف رہنمائی کر دی۔۔۔ راوی نے کہا: جمعے کا دن مراد ہے۔۔۔ آج کا دن ہمارا ہے اور کل کا دن یہودیوں کا ہے اس سے اگلا دن عیسائیوں کا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1980]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم (دنیا میں) آخر میں ہیں، قیامت کے دن اول ہوں گے اور ہم جنت میں داخل ہونے والوں میں اول ہوں گے۔ ہاں، یہ بات ہے کہ انہیں کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں ان کے بعد دی گئی اور انہوں نے (اجتماع کے دن میں) اختلاف کیا اور ہماری اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرمائی اس حق کے سلسلے میں، جس میں انہوں نے اختلاف کیا تھا، یہ (جمعہ کے دن) وہ دن ہے جو ان کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا، اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں (یعنی جمعہ کے دن کے لیے) ہماری رہنمائی فرمائی۔ آج کا دن ہمارا ہے اور اگلا دن یہود کا ہے، اس سے اگلا دن عیسائیوں کا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1980]
ترقیم فوادعبدالباقی: 855
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1017
«أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا فكان لليهود يوم السبت وكان للنصارى يوم الأحد فجاء الله بنا فهدانا الله ليوم الجمعة فجعل الجمعة والسبت والأحد، وكذلك هم تبع لنا يوم القيامة نحن الآخرون من أهل الدنيا والأولون يوم القيامة المقضي لهم قبل الخلائق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن سے غافل کر دیا، چنانچہ یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن ہوا اور عیسائیوں کے لیے اتوار کا دن۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھیجا اور ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت نصیب فرمائی، یوں اس نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی ترتیب بنا دی۔ اسی طرح قیامت کے دن بھی وہ ہمارے پیچھے ہوں گے، ہم دنیا والوں میں سب سے آخر میں آئے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، جن کا فیصلہ تمام مخلوق سے پہلے کر دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن هـ] عن حذيفة وأبي هريرة. التعليق على بداية السول17 وصحيح الترغيب 701.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں