🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب صَلاَةِ الْجُمُعَةِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ:
باب: سورج ڈھلنے کے وقت جمعہ کی نماز پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1992 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 1992
السنن الكبرى للبيهقي: 5673
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 860 ترقیم شاملہ: -- 1992
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَإسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " كُنَّا نُجَمِّعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ نَرْجِعُ نَتَتَبَّعُ الْفَيْءَ ".
وکیع نے یعلیٰ بن حارث محاربی سے روایت کی، انہوں نے ایاس بن سلمہ بن اکوع سے اور انہوں نے اپنے والد (حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب سورج ڈھلتا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے، پھر ہم سایہ تلاش کرتے ہوئے لوٹتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1992]
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ آفتاب کے زوال پر پڑھتے تھے، پھر واپس لوٹتے اور سایہ تلاش کرتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1992]
ترقیم فوادعبدالباقی: 860
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5673
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَسَنُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِيحُ نَوَاضِحَنَا". قَالَ حَسَنٌ: فَقُلْتُ لِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ: فِي أِيِّ سَاعَةٍ ذَلِكَ؟ قَالَ: إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ. وَيُذْكَرُ هَذَا الْقَوْلُ عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، وَعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، أَعْنِي فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ.
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس آ کر اپنے پانی کھینچنے والے جانوروں کو راحت دیتے۔“ حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے کہا: ”یہ کون سا وقت ہے؟“ فرمایا: ”سورج ڈھلنے کا۔“ یہ قول سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا نعمان بن بشیر اور سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہم سے منقول ہے، (میری مراد جمعہ کے وقت کے بارے میں کہ جب سورج ڈھل جائے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5673]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معني في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں