🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ بِالدُّعَاءِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ:
باب: نماز استسقاء کے موقع پر دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2076 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 2076
مسند اسحاق بن راہویہ: 138
مسند احمد: 7213، 8830
الفتح الربانی: 5596
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 895 ترقیم شاملہ: -- 2076
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ، إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ ". غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ الْأَعْلَى، قَالَ: " يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ أَوْ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ ".
ابن ابی عدی اور عبدالاعلیٰ نے سعید (بن ابی عروبہ) سے، انہوں نے قتادہ سے اور انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے سوا کسی اور دعا کے لیے اپنے ہاتھ (اتنے زیادہ) بلند نہیں کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اس سے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھائی دینے لگتی، البتہ عبدالاعلیٰ نے (شک کے ساتھ) کہا «يرى بياض إبطه أو بياض إبطيه» (آپ کی بغل کی سفیدی یا دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھائی دینے لگتی)۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 2076]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ استسقاء کے سوا کسی اور موقع پر دعا میں اس قدر ہاتھ بلند نہیں کرتے تھے کہ جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دے۔“ عبدالاعلیٰ کی روایت میں ہے کہ «يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ» ”آپ کی بغل کی سفیدی“ یا «بَيَاضُ إِبْطَيْهِ» ”دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 2076]
ترقیم فوادعبدالباقی: 895
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 138
أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ بَرَكَةَ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدَّعَاءِ حَتَّى يُرَى إِبِطَاهُ، قَالَ أَبِي: أَرَى ذَلِكَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے وقت (اس قدر) ہاتھ اٹھایا کرتے تھے حتیٰ کہ آپ کی بغلیں نظر آ جاتی تھیں، انہوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ یہ استسقاء میں تھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب استسقاء، باب رفع الامام يده فى الاستسقاء، رقم: 1031 . مسلم، كتاب صلاة الاستقا، باب رفع اليدين بالدعاء، الخ، رقم: 895 . سنن نسائي، رقم: 1513 . مسند احمد: 181/3 . سنن دارمي، رقم: 1535»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي التَّيْمِيَّ ، عَنْ بَرَكَةَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُدُّ يَدَيْهِ، حَتَّى إِنِّي لَأَرَى بَيَاضَ إِبْطَيْهِ". وَقَالَ سُلَيْمَانُ: يَعْنِي فِي الِاسْتِسْقَاءِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح ہاتھ پھیلائے ہوئے دیکھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغل کی سفیدی دیکھ رہا تھا راوی کہتے ہیں کہ یہ نماز استسقاء کا موقع تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7213]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8830
حَدَّثَنَا عَارِمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ بَرَكَةَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى أَرَى بَيَاضَ إِبْطَيْهِ" ، قَالَ أَبِي وَهُوَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ: لَا أَظُنُّهُ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعاء میں اس طرح ہاتھ پھیلاتے تھے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغل کی سفیدی دیکھ لیتا تھا راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال کے مطابق یہ نماز استسقاء کا موقع تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8830]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5596
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمُدُّ يَدَيْهِ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى بَيَاضَ إِبْطَيْهِ وَقَالَ سُلَيْمَانُ يَعْنِي فِي الِاسْتِسْقَاءِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ اس قدر دراز کیے کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی، سلیمان راوی نے کہا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش کے لیے دعا مانگ رہے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5596]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن ماجه: 1271، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7213 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7212»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں