🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب فِي كَفَنِ الْمَيِّتِ:
باب: میت کو کفن دینے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2179 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 2179
المعجم الاوسط: 3085، 6939
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 941 ترقیم شاملہ: -- 2179
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، أَمَّا الْحُلَّةُ فَإِنَّمَا شُبِّهَ عَلَى النَّاسِ فِيهَا، أَنَّهَا اشْتُرِيَتْ لَهُ لِيُكَفَّنَ فِيهَا، فَتُرِكَتِ الْحُلَّةُ وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ "، فَأَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: لَأَحْبِسَنَّهَا حَتَّى أُكَفِّنَ فِيهَا نَفْسِي، ثُمَّ قَالَ: لَوْ رَضِيَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِيِّهِ لَكَفَّنَهُ فِيهَا، فَبَاعَهَا وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهَا ".
ابومعاویہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سحول (یمن) سے لائے جانے والے تین سفید سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ، البتہ حلے (ہم رنگ چادروں پر مشتمل جوڑے) کے حوالے سے لوگ اشتباه میں پڑ گئے، بلاشبہ وہ آپ کے لیے خریدا گیا تھا تاکہ آپ کو اس میں کفن دیا جائے۔ پھر اس حلے کو چھوڑ دیا گیا اور آپ کو سحول کے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا اور اس (حلے) کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے لے لیا اور کہا: ”میں اس کو (اپنے پاس) محفوظ رکھوں گا یہاں تک کہ اس میں خود اپنے کفن کا انتظام کروں گا۔“ بعد میں کہا: ”اگر اس کو اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے لیے پسند فرماتا تو آپ کو اس میں کفن (دینے کا بندوبست کر) دیتا۔“ اس لیے انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت صدقہ کر دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2179]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سحولی بستی کی بنی ہوئی تین سفید چادروں میں کفن دیا گیا، ان کپڑوں میں نہ قمیص (کرتا) تھی اور نہ عمامہ (پگڑی) اور رہا حُلہ (چادروں کا جوڑا) تو اس کے بارے میں لوگوں کو اشتباہ پیدا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے لیے اسے خریدا گیا تھا۔ پھر حلہ چھوڑ دیا گیا اور آپ کو تین سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا اور اس حلے کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے لے لیا اور کہا: ”میں اس کو اپنے کفن کے لیے رکھوں گا۔“ پھر کہنے لگا: ”اگر اللہ تعالیٰ اسے اپنے نبی کے لیے پسند فرماتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن دیتا“، اس لیے انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کر دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2179]
ترقیم فوادعبدالباقی: 941
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3085
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا أَبُو مُعَيْدٍ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید سحولی کپڑوں میں کفنایا گیا۔“
اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ نے، اور سلیمان رحمہ اللہ سے صرف ابو معید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3085]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1470، والبزار فى «مسنده» برقم: 6087»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6939
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْجَرَّاحِ الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکفین تین کپڑوں میں کی گئی۔“
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن القاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6939]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن القاسم الأسدي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 24» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن القاسم الأسدي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں