الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
17. باب فَضْلِ الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَازَةِ وَاتِّبَاعِهَا:
باب: جنازہ کے پیچھے جانا اور نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2194 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 2194
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6136
ترقیم عبدالباقی: 945 ترقیم شاملہ: -- 2194
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ، إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ "، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَكْثَرَ عَلَيْنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَعَثَ إِلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا، فَصَدَّقَتْ أَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ.
نافع نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص جنازے کے پیچھے چلا تو اس کے لیے قیراط اجر ہے۔“ اس پر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں کثرت سے احادیث سنائی ہیں، اس کے بعد انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پیغام بھیجا اور ان سے پوچھا، تو انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی تصدیق فرمائی، اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: یقیناً ہم نے بہت سے قیراطوں (کے حصول) میں کوتاہی کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2194]
نافع بیان کرتے ہیں، ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بتایا گیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو جنازہ کے ساتھ (نماز تک) رہا اسے ایک قیراط کے برابر اجر ملے گا۔“ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں بہت احادیث سناتے ہیں“، اس کے بعد انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پیغام بھیج کر ان سے اس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی تصدیق کی، تو اس پر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”ہم نے تو یقیناً بہت سے قیراط ضائع کر دیے۔“ (قراریط، قیراط کی جمع ہے) [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2194]
ترقیم فوادعبدالباقی: 945
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6136
«من تبع جنازة حتى يفرغ منها فله قيراطان فإن رجع قبل أن يفرغ منها فله قيراط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس وقت تک چلے جب تک اس سے فارغ نہ ہو جائے تو اسے دو قیراط ملتے ہیں، اور اگر وہ فارغ ہونے سے پہلے واپس چلا جائے تو اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6136]
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس وقت تک چلے جب تک اس سے فارغ نہ ہو جائے تو اسے دو قیراط ملتے ہیں، اور اگر وہ فارغ ہونے سے پہلے واپس چلا جائے تو اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6136]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عبد الله بن مغفل. أحكام الجنائز ص 68: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح