🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلاَلِ وَالْفِطْرِ لِرُؤْيَةِ الْهِلاَلِ وَأَنَّهُ إِذَا غُمَّ فِي أَوَّلِهِ أَوْ آخِرِهِ أُكْمِلَتْ عِدَّةُ الشَّهْرِ ثَلاَثِينَ يَوْمًا:
باب: اس بیان میں کہ روزہ اور افطار چاند دیکھ کر کریں اور اگر بدلی ہو تو تیس تاریخ پوری کریں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2510 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 2510
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 987
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2175، 2176
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1080 ترقیم شاملہ: -- 2510
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عُقْبَةَ وَهُوَ ابْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ "، وَطَبَّقَ شُعْبَةُ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، وَكَسَرَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ، قَالَ عُقْبَةُ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ الشَّهْرُ ثَلَاثُونَ وَطَبَّقَ كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ.
شعبہ نے ہمیں عقبہ بن حریث سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا ہوتا ہے۔“ شعبہ نے تین بار دونوں ہاتھوں کو (دکھا کر) ایک دوسرے سے جوڑا اور تیسری بار انگوٹھا کم کر لیا۔ عقبہ نے کہا: میرا خیال ہے (پھر) انہوں (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما) نے کہا: ”مہینہ تیس کا ہوتا ہے۔“ اور (ایک دفعہ) اپنی دونوں ہتھیلیاں تین بار ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2510]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا ہوتا ہے۔“ شعبہ نے تین بار ہاتھوں کی انگلیوں کو ملایا اور تیسری بار انگوٹھا الگ کر لیا، عقبہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: ”مہینہ تیس کا بھی ہوتا ہے۔“ اور دونوں کو تین بار ملایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2510]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1080
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 987
إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَاقِدٍ الْجَزَرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2175
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "الشَّهْرُ ثَلَاثُونَ، وَالشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مہینہ کبھی تیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی انتیس دن کا۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2175]
تخریج الحدیث: «مسدد: يحيى القطان عن سفيان عن الركين بن الربيع عن حصين بن قبيصة عن علي (المطالب 992)؛ رجاله ثقات.»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2176
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ". رَوَاهُ إِسْحَاقُ بِسَنَدٍ فِيهِ انْقِطَاعٌ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں) کا ہوتا ہے“، اس حدیث کو امام اسحاق نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں انقطاع پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2176]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق بسند فيه انقطاع»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 371، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 361، وأخرجه سنن النسائي برقم: 794، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 601، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1238، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12658، وأخرجه موطأ مالك برقم: 306، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1256، وأخرجه فتح الباري برقم: 655، 656، 657، 689، 699، 716، 762، 763، 794، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2427، 2909، 4078، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3649، 9005، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9706، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2645، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3447، 6349، 8602، وأخرجه شرح السنة برقم: 850»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں