🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ وَأَنَّ لَهُ الأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ وَبَيَانِ صِفَةِ الْفَجْرِ الَّذِي تَتَعَلَّقُ بِهِ الأَحْكَامُ مِنَ الدُّخُولِ فِي الصَّوْمِ وَدُخُولِ وَقْتِ صَلاَةِ الصُّبْحِ وَغَيْرِ ذَلِكَ:
باب: روزہ طلوع فجر سے شروع ہو جاتا ہے اور طلوع فجر تک کھانا وغیرہ جائز ہے، اور اس فجر (صبح کاذب) کا بیان جس میں روزہ شروع ہوتا ہے، اور اس فجر (صبح صادق) کا بیان جس میں صبح کی نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2535 (کل: 15 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 2535، 2533
صحیح بخاری: 1916
سنن ترمذی: 2970، 2971
سنن نسائی: 2171
سنن دارمی: 1732
مسند احمد: 19370
صحیح ابن خزیمہ: 1925
مصنف ابن ابی شیبہ: 9327
الفتح الربانی: 8499
سنن سعید بن منصور: 277
صحیح ابن حبان: 3462
السنن الكبرى للبيهقي: 7999
المعجم الکبیر للطبرانی: 14251
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8499
عَنِ الشَّعْبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَنَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ [سورة البقرة: ١٨٧] قَالَ عَمَدْتُ إِلَى عِقَالَيْنِ أَحَدُهُمَا أَسْوَدُ وَالْآخَرُ أَبْيَضُ فَجَعَلْتُهُمَا تَحْتَ وَسَادَتِي قَالَ ثُمَّ جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِمَا فَلَا تَبِينُ لِي الْأَسْوَدُ مِنَ الْأَبْيَضِ وَلَا الْأَبْيَضُ مِنَ الْأَسْوَدِ فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ فَقَالَ إِنْ كَانَ وَسَادُكَ إِذًا لَعَرِيضٌ إِنَّمَا ذَلِكَ بَيَاضُ النَّهَارِ مِنْ سَوَادِ اللَّيْلِ
۔ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: {وَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰییَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ} … اور کھاؤ اور پیو،یہاں تک کہ تمھارے لیے سیاہ دھاگے سے سفید دھاگا فجر کا خوب ظاہر ہو جائے (سورۂ بقرہ: ۱۸۷) تو میں عدی نے دو دھاگے لئے، ان میں سے ایک سیاہ تھا اور دوسرا سفید، میں نے انہیں اپنے تکیہ کے نیچے رکھ دیا، پھر میں نے انہیں دیکھنا شروع کردیا، لیکن میرے لئے نہ تو سیا ہ دھاگہ ظاہر ہوتاتھا اور نہ ہی سفید دھاگہ، جب صبح ہوئی تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اور میں نے جو کچھ کیا تھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا تکیہ تو بہت لمبا چوڑا ہے، اس سے یہ مراد تو دن کی سفیدی اور رات کی سیاہی۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8499]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4509، 4510، ومسلم: 1090، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19370 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19587»
وضاحت: فوائد: … سفید دھاگے سے مراد فجر صادق ہے اور سیاہ دھاگے سے مراد رات ہے۔
اس حدیث ِ مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرآن مجید سمجھنے کے لیے صرف عربی زبان کی مہارت کافی نہیں ہے، بلکہ ساتھ ساتھ تشریحات ِ نبویہ کی بھی ضرورت پڑتی ہے، اس کی دیگر مثالیں بھی موجود ہیں، ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۸۵۹۷)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4509
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 277 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 277
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ:" وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ سورة البقرة آية 187 عَمَدْتُ إِلَى عِقَالَيْنِ أَبْيَضَ وَأَسْوَدَ، فَجَعَلْتُهُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي، فَجَعَلْتُ أَقُومُ اللَّيْلَ، فَلا أَتَبَيَّنُ الأَبْيَضَ مِنَ الأَسْوَدِ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَضَحِكَ، وَقَالَ:" إِنَّ وِسَادَكَ لَعَرِيضٌ، إِنَّمَا ذَاكَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَبَيَاضُ النَّهَارِ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ﴾ تو میں نے دو دھاگے سفید اور سیاہ لے کر انہیں اپنی تکیہ کے نیچے رکھ دیا، اور رات بھر جاگتا رہا لیکن میں سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نہیں کر سکا، صبح ہونے پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اپنی مشکل بیان کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے اور فرمایا: تمہاری تکیہ بہت بڑا ہے، یہ رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1916، 4509، 4510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1090، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1925، 1926، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3462، 3463، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2168،، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2490، 10954، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2349، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2970، 2970 م، 2971، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1736، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 277، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8096، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19680، والحميدي فى (مسنده) برقم: 941، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9172»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح، وقد اتفق الشيخان على إخراجه كما سيأتي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3462
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: لَمَا نَزَلَتْ: وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ سورة البقرة آية 187، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ بَيَاضُ النَّهَارِ وَسَوَادُ اللَّيْلِ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ﴾ [سورة البقرة: 187] ”تم لوگ اس وقت تک کھا پی سکتے ہو جب تک سیاہ دھاگے کے مقابلے میں سفید دھاگہ تمہارے سامنے نمایاں نہ ہو جائے“ نازل ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے مراد دن کی سفیدی اور رات کی تاریکی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3462]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1916، 4509، 4510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1090، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1925، 1926، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3462، 3463، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2168، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2490،وأبو داود فى (سننه) برقم: 2349، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2970، 2970 م، 2971، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1736، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 277، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8096، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19680، 19685، والحميدي فى (مسنده) برقم: 941» «رقم طبعة با وزير 3453»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2034): ق، وهو مختصر التالي. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7999
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ بِنَيْسَابُورَ، وَأَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ بِالطَّابِرَانِ قَالَا: أنبأ أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ} [البقرة: ١٨٧] مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ الْآيَةَ، عَمَدْتُ إِلَى عِقَالَيْنِ، عِقَالٍ أَبْيَضَ وَعِقَالٍ أَسْوَدَ فَجَعَلْتُهُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي، فَجَعَلْتُ أَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَأَنْظُرُ فَلَا يَتَبَيَّنُ لِي، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَضَحِكَ، فَقَالَ:" إِنْ كَانَ وِسَادُكَ لَعَرِيضًا، إِنَّمَا ذَاكَ بَيَاضُ النَّهَارِ مِنْ سَوَادِ اللَّيْلِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْهَالٍ عَنْ هُشَيْمٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ حُصَيْنٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿كُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ﴾ [سورة البقرة: 187] نازل ہوئی تو میں نے دو دھاگے لیے، ایک سفید اور ایک سیاہ، اور انہیں اپنے تکیے کے نیچے رکھ دیا، پھر میں رات کو اٹھ کر دیکھ لیتا تو وہ میرے لیے واضح نہ ہوئے، جب میں نے صبح کی تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اپنا عمل بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور فرمایا: ”تیرا تکیہ بہت چوڑا ہے۔ بیشک اس سے دن کی سفیدی کا رات کے اندھیرے سے جدا ہونا مراد ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7999]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14251
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ أَخَذْتُ عِقَالَيْنِ أَحَدُهُمَا أَسْوَدُ وَالْآخَرُ أَبْيَضُ فَوَضَعْتُهُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي فَرَفَعَتْهُمَا فِي اللَّيْلِ فَلَمْ أَتَبَيَّنِ الْأَبْيَضَ مِنَ الْأَسْوَدِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا ابْنَ حَاتِمٍ ، " إِنَّ وِسَادَكَ إِذًا لَعَرِيضٌ، إِنَّمَا قَالَ: كُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمْ بَيَاضُ النَّهَارِ مِنْ سَوَادِ اللَّيْلِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ تمہارے لیے فجر کا سفید دھاگا کالے دھاگے سے ممتاز ہو جائے“ [سورۃ البقرہ: 187] ، تو میں نے دو رسیاں لیں، ایک کالی اور ایک سفید، اور انہیں اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا، رات کو انہیں اٹھا کر دیکھا مگر سفید کو کالے سے ممتاز نہ کر سکا۔ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن حاتم! تمہارا تکیہ تو بہت چوڑا ہونا چاہیے! اس سے تو صرف یہ مراد ہے: کھاؤ پیو یہاں تک کہ تمہارے لیے دن کی سفیدی رات کی سیاہی سے ممتاز ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14251]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 80، حدیث 179»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں