الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
36. باب بَيَانِ كَوْنِ الإِيمَانِ بِاللَّهِ تَعَالَى أَفْضَلَ الأَعْمَالِ:
باب: اللہ پر ایمان لانا سب سے افضل عمل ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 254 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 254
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1095
ترقیم عبدالباقی: 85 ترقیم شاملہ: -- 254
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ، وَأَشَارَ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ عَلَى وَقْتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "، قَالَ: حَدَّثَنِي بِهِنَّ: وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.
عبیداللہ کے والد معاذ بن معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے ولید بن عیزار سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوعمرو شیبانی کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھے اس گھر کے مالک نے حدیث سنائی (اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا) انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کو کون سا عمل زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا۔“ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔“ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ (ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے مجھے یہ باتیں بتائیں اور اگر میں مزید سوال کرتا تو آپ مجھے مزید بتاتے۔) [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 254]
ابو عمرو شیبانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مجھے اس گھر کے مالک نے بتایا، اور انہوں نے عبداللہ رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے وقت پر نماز پڑھنا۔“ میں نے کہا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا۔“ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ باتیں بتائیں اور اگر میں سوال کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور عمل بیان فرما دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 254]
ترقیم فوادعبدالباقی: 85
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (248)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1095
«أفضل الأعمال الصلاة لوقتها وبر الوالدين والجهاد في سبيل الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے بہترین اعمال نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کے ساتھ نیکی کرنا اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1095]
”سب سے بہترین اعمال نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کے ساتھ نیکی کرنا اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1095]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خط] عن أنس. الصحيحة 1489: حم –رجل. ق –ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح