🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لِلْمُسَافِرِ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ إِذَا كَانَ سَفَرُهُ مَرْحَلَتَيْنِ فَأَكْثَرَ وَأَنَّ الأَفْضَلَ لِمَنْ أَطَاقَهُ بِلاَ ضَرَرٍ أَنْ يَصُومَ وَلِمَنْ يَشُقُّ عَلَيْهِ أَنْ يُفْطِرَ:
باب: رمضان المبارک کے مہینے میں مسافر کے لئے جبکہ اس کا سفر دو منزل یا اس سے زیادہ ہو تو روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کے جواز کا بیان، اور بہتر یہ ہے کہ جو باب: روزہ کی طاقت رکھتا ہے وہ روزہ رکھے، اور جس کے لیے مشقت ہو تو وہ نہ رکھے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2608 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 2608
صحیح بخاری: 2001، 4502
الجامع الكامل: 11950
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1037
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4014
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2353
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1113 ترقیم شاملہ: -- 2608
وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ فَشَرِبَهُ نَهَارًا لِيَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ أَفْطَرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ، فَمَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ ".
اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، مجاہد، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں ایک سفر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم عسفان کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں کوئی پینے کی چیز تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دن کے وقت میں پیا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ نہیں رکھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہو گئے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران روزہ رکھا بھی اور نہیں بھی رکھا تو جو چاہے سفر میں روزہ رکھ لے اور جو چاہے روزہ نہ رکھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2608]
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں سفر پر نکلے، روزہ رکھتے رہے، جب عسفان نامی مقام پر پہنچے تو پانی کا برتن منگوایا اور اسے دن کے وقت ہی پی لیا تاکہ لوگ اس عمل کو دیکھ لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ نہیں رکھا حتی کہ مکہ پہنچ گئے۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں روزے رکھے بھی ہیں اور روزے چھوڑے بھی ہیں، لہٰذا جس کا جی چاہے روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے روزہ نہ رکھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2608]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1113
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2001
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ بِصِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ، فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ كَانَ مَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے خبر دی، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ (شروع اسلام میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا۔ پھر جب رمضان کے روزے فرض ہو گئے تو جس کا دل چاہتا اس دن روزہ رکھتا اور جو نہ چاہتا نہیں رکھا کرتا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 2001]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن روزہ رکھنے کا حکم دیا، لیکن جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو عاشوراء کا روزہ جو چاہتا رکھتا اور جو چاہتا نہ رکھتا۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 2001]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4502
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: كَانَ عَاشُورَاءُ يُصَامُ قَبْلَ رَمَضَانَ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ , قَالَ:" مَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے حکم سے پہلے رکھا جاتا تھا۔ پھر جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4502]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فرضیتِ رمضان سے پہلے عاشوراء کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کی فرضیت نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب جو چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4502]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11950
11950- عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بصيام يوم عاشوراء، فلما فرض رمضان كان من شاء صام ومن شاء أفطر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الصوم (2001) ومسلم في الصيام (115:1125) كلاهما من طريق ابن شهاب الزهري، قال: أخبرني عروة بن الزبير، أن عائشة، قالت: فذكرته، واللفظ للبخاري، ولفظ مسلم نحوه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَافَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ وَأَفْطَرَ.

قَالَ: وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، بِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان میں سفر فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دورانِ سفر کبھی) روزہ رکھا اور (کبھی) افطار فرمایا۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ حدیث خلف بن ہشام نے بھی بیان کی، انہوں نے ابوالاحوص سے، انہوں نے مسلم ابوعبداللہ سے اور انہوں نے امام مجاہد کے واسطے سے اسی مفہوم کی روایت نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: الضعف على رواياته بين يعني مسلم (الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 6)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1113، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2314، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2058، 2346، 2647، 2987، 3152، وأخرجه فتح الباري برقم: 1842، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2036، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7264، 11053، 10131، 11704، 11749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 556، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2859، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2353»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4014
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَافَرَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ وَأَفْطَرَ، فَصَامَ أَصْحَابُهُ وَأَفْطَرُوا، فَلَمْ يَعِبْ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان میں سفر فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا بھی اور افطار بھی کیا، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے بھی بعض نے روزے رکھے اور بعض نے افطار کیا، لیکن کسی نے بھی ایک دوسرے کے عمل پر کوئی اعتراض یا عیب جوئی نہیں کی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4014]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد ساقط مثل الذي قبله، وفيه العلتان السابقتان أيضًا»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1845، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1118، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2405، وأخرجه فتح الباري برقم: 1844، 1845، وأخرجه مسند البزار برقم: 2384، 3144، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4316، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3239، 3246، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3561، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 626، 627، وأخرجه شرح السنة برقم: 1761، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4001»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2353
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ وَأَفْطَرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک میں سفر فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سفر کی حالت میں) روزہ رکھا بھی اور (کبھی) افطار بھی فرمایا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2353]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى: إسحاق بن إسماعيل الطالقاني، عن جرير، عن مسلم، عن مجاهد، عن ابن عمر. مسلم هو ابن كيسان الملائي ضعيف (محقق المطالب العالية 1037؛ التقريب)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1113، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2314، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2058، 2346، 2647، 2987، 3152، وأخرجه فتح الباري برقم: 1842، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2036، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7264، 11053، 10131، 11704، 11749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 556، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2859»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف مسلم بن كيسان الملائي، ومعناه في الصحيحين من حديث ابن عباس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں