الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
59. باب اسْتِحْبَابِ النُّزُولِ بِالْمُحَصَّبِ يَوْمَ النَّفْرِ وَالصَّلاَةِ بِهِ:
باب: کوچ کے دن وادی محصب میں اترنا مستحب ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3174 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 3174
صحیح بخاری: 3058
سنن ابن ماجہ: 2942
مسند احمد: 21766
صحیح ابن خزیمہ: 2985
الفتح الربانی: 10543
الجامع الكامل: 5284
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6754
المعجم الکبیر للطبرانی: 410
11 تا 13
حدیث نمبر: 12225
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا؟ وَذَلِكَ فِي حِجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ شَيْئًا؟" ثُمَّ قَالَ:" لَا ⦗٣٥٨⦘ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ، وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ"، ثُمَّ قَالَ:" نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مَحْمُودٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ، وَغَيْرِهْمْ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کل آپ کہاں پڑاؤ ڈالیں گے؟ اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج والی بات ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل بن ابی طالب نے ہمارے لیے کچھ چھوڑا ہے؟“ پھر فرمایا: ”مسلمان کافر کا وارث نہ بنے اور نہ کافر مسلمان کا وارث بنے“، پھر فرمایا: ”ہم کل خیف مقام پر بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں قریش نے کفر پر قسمیں کھائیں“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12225]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6754
«نحن نازلون غدا بخيف بني كنانة حيث قاسمت قريش على الكفر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہم کل خیفِ بنی کنانہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں قریش نے کفر پر اتحاد کی قسم کھائی تھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6754]
”ہم کل خیفِ بنی کنانہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں قریش نے کفر پر اتحاد کی قسم کھائی تھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6754]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أسامة بن زيد. مختصر مسلم 749 - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الشِّبَامِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيْنَ مَنْزِلُنَا غَدًا؟ قَالَ: " وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ دَارٍ أَوْ رِبَاعٍ؟ مَنْزِلُنَا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کل ہمارا ٹھکانہ کہاں ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی گھر یا مکان چھوڑا ہے؟ ہمارا ٹھکانہ خیفِ بنی کنانہ میں ہوگا، جہاں قریش نے کفر پر (اتفاق کرنے کی) قسمیں کھائی تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 410]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 168، حدیث 413»