🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب جَوَازِ وَطْءِ الْمَسْبِيَّةِ بَعْدَ الاِسْتِبْرَاءِ وَإِنْ كَانَ لَهَا زَوْجٌ انْفَسَخَ نِكَاحُهَا بِالسَّبْيِ:
باب: بعد استبرأ کے قیدی عورت سے صحبت کرنا درست ہے اگرچہ اس کا شوہر بھی موجود ہو بمجرد قید ہونے کے نکاح ٹوٹ جانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3608 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 3608
مصنف ابن ابی شیبہ: 17735، 17757
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 394
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3873
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1456 ترقیم شاملہ: -- 3608
حدثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حدثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حدثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعَثَ جَيْشًا إِلَى أَوْطَاسَ، فَلَقُوا عَدُوًّا فَقَاتَلُوهُمْ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ وَأَصَابُوا لَهُمْ سَبَايَا، فَكَأَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِهِنَّ مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِهِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24، أَيْ فَهُنَّ لَكُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ "،
یزید بن زریع نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سعید بن ابوعروبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوخلیل صالح سے، انہوں نے ابوعلقمہ ہاشمی سے اور انہوں نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حنین کے دن (جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کی جانب ایک لشکر بھیجا، ان کا دشمن سے سامنا ہوا، انہوں نے ان (دشمنوں) سے لڑائی کی، پھر ان پر غالب آ گئے اور ان میں سے کنیزیں حاصل کر لیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بعض لوگوں نے ان کے مشرک خاوندوں (کی موجودگی) کی بنا پر ان سے مجامعت کرنے میں حرج محسوس کیا، اس پر اللہ عزوجل نے اس کے بارے میں (یہ آیت) نازل فرمائی: ”اور شادی شدہ عورتیں (بھی حرام ہیں) سوائے ان (لونڈیوں) کے جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوں۔“ یعنی جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو (تمہاری لونڈیاں بن جانے کی بنا پر) وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3608]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ حنین کے موقع پر ایک لشکر وادی اوطاس کی طرف روانہ کیا، ان کا دشمن سے آمنا سامنا ہوا اور باہمی جنگ کے نتیجہ میں مسلمان ان پر غالب آ گئے اور ان کی عورتوں کو قید کر لیا، تو گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ساتھیوں نے، ان کے مشرک خاوند موجود ہونے کی وجہ سے ان سے صحبت کرنا گناہ خیال کیا، اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”شادی شدہ عورتیں تمہارے لیے جائز نہیں ہیں مگر جو عورتیں تمہارے قبضہ میں آ جائیں وہ۔“ یعنی جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3608]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1456
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17160 ترقیم الشثری: -- 17735
حدثنا حدثنا ابن مهدي، عن سفيان، عن حماد، عن إبراهيم، قال: قال علي ، في قوله تعالى: والمحصنات من النساء سورة النساء آية 24، قال:" ذوات الازواج من المشركين"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: سقط (تعالى).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (ذات).
(٣) منقطع، إبراهيم لم يدرك عليًا ﵁.

حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان عورتوں سے مراد وہ مشرک عورتیں ہیں جن کے خاوند ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17735]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17160»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17177 ترقیم الشثری: -- 17757
حدثنا حدثنا معاوية بن هشام، قال: نا شريك، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس : والمحصنات من النساء سورة النساء آية 24 قال:" من النساء كلهن إلا ذوات الازواج من السبايا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: زيادة (قال: من النساء).
(٣) ضعيف؛ لاختلاط عطاء.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان سے مراد تمام عورتیں ہیں سوائے ان خاوند والی عورتوں کے جنہیں قیدی بنایا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 188، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3210، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11032، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14067، 14068، 14069، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (10/76) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 17177»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
وَسَمِعْتُ وَسَمِعْتُ الثَّقَفِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 قَالَ:" سَبَايَا كَانَ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ قَبْلَ أَنْ يُسْبَيْنَ فَأُحْلِلْنَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس فرمان باری ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”اور (حرام کی گئیں ہیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو جنگ میں تمہاری لونڈیاں ہو جائیں۔“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ عورتیں شادی شدہ تھیں جنگ میں قید ہونے سے قبل ان کی خاوند موجود تھے لیکن جب لونڈیاں بنی تو مسلمانوں کے لیے (استبرائے رحم کے بعد) نکاح یا جماع کرنا حلال ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب أيام التشريق/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 167/7، تفسير الطبري: 158,155/8.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3873
«الصلاة وما ملكت أيمانكم الصلاة وما ملكت أيمانكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ حب] عن أنس [حم هـ] عن أم سلمة [طب] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں