🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ».
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ جو مال ہم چھوڑ جائیں اس کا کوئی وارث نہیں بلکہ وہ صدقہ ہوتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4580 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 4580
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7560
فضائل صحابہ: 531
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1759 ترقیم شاملہ: -- 4580
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، أَخْبَرَنَا حُجَيْنٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ تَسْأَلُهُ مِيرَاثَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِالْمَدِينَةِ، وَفَدَكٍ وَمَا بَقِيَ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ "، إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَالِ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْ صَدَقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَالِهَا، الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَأَعْمَلَنَّ فِيهَا بِمَا عَمِلَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَدْفَعَ إِلَى فَاطِمَةَ شَيْئًا، فَوَجَدَتْ فَاطِمَةُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فِي ذَلِكَ، قَالَ: فَهَجَرَتْهُ فَلَمْ تُكَلِّمْهُ حَتَّى تُوُفِّيَتْ وَعَاشَتْ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ، فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ دَفَنَهَا زَوْجُهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ لَيْلًا، وَلَمْ يُؤْذِنْ بِهَا أَبَا بَكْرٍ، وَصَلَّى عَلَيْهَا عَلِيٌّ وَكَانَ لِعَلِيٍّ مِنَ النَّاسِ وِجْهَةٌ حَيَاةَ فَاطِمَةَ، فَلَمَّا تُوُفِّيَتِ اسْتَنْكَرَ عَلِيٌّ وُجُوهَ النَّاسِ، فَالْتَمَسَ مُصَالَحَةَ أَبِي بَكْرٍ وَمُبَايَعَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ بَايَعَ تِلْكَ الْأَشْهُرَ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنِ ائْتِنَا وَلَا يَأْتِنَا مَعَكَ أَحَدٌ كَرَاهِيَةَ مَحْضَرِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ، لِأَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ لَا تَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَحْدَكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَمَا عَسَاهُمْ أَنْ يَفْعَلُوا بِي إِنِّي وَاللَّهِ لَآتِيَنَّهُمْ، فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ، فَتَشَهَّدَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا يَا أَبَا بَكْرٍ فَضِيلَتَكَ وَمَا أَعْطَاكَ اللَّهُ، وَلَمْ نَنْفَسْ عَلَيْكَ خَيْرًا سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكَ وَلَكِنَّكَ اسْتَبْدَدْتَ عَلَيْنَا بِالْأَمْرِ، وَكُنَّا نَحْنُ نَرَى لَنَا حَقًّا لِقَرَابَتِنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُ أَبَا بَكْرٍ، حَتَّى فَاضَتْ عَيْنَا أَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا تَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَصِلَ مِنْ قَرَابَتِي، وَأَمَّا الَّذِي شَجَرَ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَمْوَالِ، فَإِنِّي لَمْ آلُ فِيهَ عَنِ الْحَقِّ وَلَمْ أَتْرُكْ أَمْرًا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ فِيهَا إِلَّا صَنَعْتُهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ، لِأَبِي بَكْرٍ: مَوْعِدُكَ الْعَشِيَّةُ لِلْبَيْعَةِ، فَلَمَّا صَلَّى أَبُو بَكْرٍ صَلَاةَ الظُّهْرِ رَقِيَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَتَشَهَّدَ وَذَكَرَ شَأْنَ عَلِيٍّ وَتَخَلُّفَهُ عَنِ الْبَيْعَةِ وَعُذْرَهُ بِالَّذِي اعْتَذَرَ إِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ وَتَشَهَّدَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَعَظَّمَ حَقَّ أَبِي بَكْرٍ وَأَنَّهُ لَمْ يَحْمِلْهُ عَلَى الَّذِي صَنَعَ نَفَاسَةً عَلَى أَبِي بَكْرٍ، وَلَا إِنْكَارًا لِلَّذِي فَضَّلَهُ اللَّهُ بِهِ وَلَكِنَّا كُنَّا نَرَى لَنَا فِي الْأَمْرِ نَصِيبًا، فَاسْتُبِدَّ عَلَيْنَا بِهِ فَوَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا فَسُرَّ بِذَلِكَ الْمُسْلِمُونَ، وَقَالُوا: أَصَبْتَ فَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِلَى عَلِيٍّ قَرِيبًا حِينَ رَاجَعَ الْأَمْرَ الْمَعْرُوفَ،
عقیل نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ بن زبیر سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے اِن (عروہ) کو خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ورثے میں سے اپنی وراثت کا مطالبہ کر رہی تھیں جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ اور فدک میں بطور فے دیا تھا اور جو خیبر کے خمس سے باقی بچتا تھا، تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہو گا، ہم جو چھوڑیں گے وہ صدقہ ہو گا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان اس مال میں سے کھاتا رہے گا۔“ اور اللہ کی قسم! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے کی اس کیفیت میں بھی تبدیلی نہیں کروں گا جس پر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تھا، اور میں اس میں اسی طریقے پر عمل کروں گا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل فرمایا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کچھ دینے سے انکار کر دیا تو اس معاملے میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر ناراض ہو گئیں، انہوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا اور ان سے بات چیت نہ کی حتی کہ وفات پا گئیں۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں، جب فوت ہوئیں تو ان کے خاوند حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے انہیں رات کے وقت دفن کر دیا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع نہ دی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف لوگوں کی توجہ تھی، جب وہ وفات پا گئیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے چہرے بدلے ہوئے پائے، اس پر انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صلح اور بیعت کرنی چاہی۔ انہوں نے ان (چھ) مہینوں کے دوران میں بیعت نہیں کی تھی۔ انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا کہ ہمارے ہاں تشریف لائیں اور آپ کے ساتھ کوئی اور نہ آئے۔۔ (ایسا) عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی آمد کو ناپسند کرتے ہوئے (کہا)۔۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم! آپ ان کے ہاں اکیلے نہیں جائیں گے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ان سے کیا توقع ہے کہ وہ میرے ساتھ (کیا) کریں گے؟ اللہ کی قسم! میں ان کے پاس جاؤں گا۔ چنانچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے تو حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے (خطبے اور) تشہد کے کلمات کہے، پھر کہا: ابوبکر! ہم آپ کی فضیلت اور اللہ نے جو آپ کو عطا کیا ہے، اس کے معترف ہیں، ہم آپ سے اس خوبی اور بھلائی پر حسد نہیں کرتے جو اللہ نے آپ کو عطا کی ہے، لیکن آپ نے امارت (قبول کر کے) ہم پر من مانی کی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ داری کی بنا پر ہم سمجھتے تھے کہ ہمارا بھی کوئی حق ہے (ہم سے بھی مشورہ کیا جاتا)، وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے گفتگو کرتے رہے حتی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھیں بہہ پڑیں۔ پھر جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے گفتگو کی تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے اپنی قرابت کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت نبھانا کہیں زیادہ محبوب ہے اور اس مال کی بنا پر میرے اور آپ لوگوں کے درمیان جو اختلاف ہوا ہے تو میں اس میں حق سے نہیں ہٹا، اور میں نے کوئی ایسا کام نہیں چھوڑا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کرتے ہوئے دیکھا تھا مگر میں نے بالکل وہی کیا ہے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: بیعت کے لیے آپ کے ساتھ (آج) پچھلے وقت کا وعدہ ہے۔ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز پڑھائی تو منبر پر چڑھے، کلماتِ تشہد ادا کیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حال، بیعت سے ان کے پیچھے رہ جانے کا سبب اور ان کا وہ عذر بیان کیا جو انہوں نے ان کے سامنے پیش کیا تھا، پھر استغفار کیا۔ (اس کے بعد) علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کلماتِ تشہد ادا کیے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حق کی عظمت بیان کی اور یہ (کہا:) کہ انہوں نے جو کیا اس کا سبب ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مقابلہ بازی اور اللہ نے انہیں جو فضیلت دی ہے اس کا انکار نہ تھا، لیکن ہم سمجھتے تھے کہ اس معاملے میں ہمارا بھی ایک حصہ تھا جس میں ہم پر من مانی کی گئی ہے، ہمیں اپنے دلوں میں اس پر دکھ محسوس ہوا۔ اس (گفتگو) پر مسلمانوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا: آپ نے درست کہا ہے اور جب وہ پسندیدہ بات کی طرف لوٹ آئے تو مسلمان حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قریب ہو گئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4580]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ترکہ میں سے اپنا حصہ مانگا جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ اور فدک میں عطا فرمایا تھا اور خیبر کے خمس سے جو بچا تھا، تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ» ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل (خاندان) اسی مال سے کھاتی رہے گی اور میں اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کروں گا جس (حالت) پر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تھا، میں اس میں وہی لائحہ عمل اختیار کروں گا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمل پیرا تھے، چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بطور وراثت کچھ دینے سے انکار کر دیا، اس معاملہ پر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر ناراض ہو گئیں اور ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا اور ان سے اپنی وفات تک گفتگو نہیں کی اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں، انہیں ان کے خاوند حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو آگاہ کیے بغیر رات کو دفن کر دیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہی ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں لوگوں کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف کچھ توجہ تھی (وہ انہیں کچھ اہمیت دیتے تھے)، تو جب وہ وفات پا گئیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے چہروں میں تبدیلی محسوس کی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے صلح اور بیعت کی خواہش کی، انہوں نے ان مہینوں میں بیعت نہیں کی تھی، چنانچہ انہوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا کہ آپ ہمارے ہاں تشریف لائیں اور ہمارے پاس آپ کے ساتھ کوئی اور نہ آئے، وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی آمد کو پسند نہیں کرتے تھے، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم! آپ ان کے پاس اکیلے نہ جائیں، اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ میرے ساتھ کیا سلوک کر سکتے ہیں؟ یعنی کسی ناگوار سلوک کا خطرہ نہیں ہے، میں اللہ کی قسم! ان کے پاس ضرور جاؤں گا، چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان کے ہاں پہنچے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت (خطبہ) پڑھا اور پھر کہا کہ اے ابوبکر! ہم آپ کی فضیلت کے معترف ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو (خلافت) عطا کی ہے ہم اس کو بھی پہچانتے ہیں اور جو اچھائی اور خیر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عنایت کی ہے ہم اس پر آپ سے حسد نہیں کرتے، لیکن بات یہ ہے کہ آپ نے ہمارے مشورے کے بغیر خود ہی اس خلافت کا فیصلہ کر لیا اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ داری کی بنا پر (مشورے میں) اپنا حق سمجھتے تھے، اس طرح وہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، تو جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے گفتگو شروع کی تو کہا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داری کا پاس و لحاظ مجھے اپنی رشتہ داری سے صلہ رحمی کرنے سے زیادہ عزیز ہے، رہا وہ اختلاف جو میرے اور آپ کے درمیان ان اموال کی بنا پر پیدا ہو گیا ہے تو میں نے حق کو ملحوظ رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور میں نے کوئی ایسا کام نہیں چھوڑا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے کرتے دیکھا ہے، میں نے ویسے ہی کیا ہے، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آج سہ پہر ہم آپ سے بیعت کریں گے، چنانچہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز پڑھا دی تو وہ منبر پر تشریف لائے، تشہد یعنی کلمہ شہادت پڑھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ بیان کیا اور بیعت سے پیچھے رہنے کی بات کی اور ان کا وہ عذر بیان کیا جو انہوں نے پیش کیا تھا، پھر استغفار کیا (اور منبر سے اتر آئے)، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حق کی عظمت کو بیان کیا اور بتایا کہ میں نے جو کچھ کیا ہے اس پر مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے حسد نے آمادہ نہیں کیا اور نہ اس فضیلت سے انکار نے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں بخشی ہے، لیکن بات یہ ہے کہ ہم اس معاملہ (خلافت) میں اپنا حصہ سمجھتے تھے اور ہمیں اس میں مشورہ دینے سے محروم رکھا گیا، اس وجہ سے ہم نے ناراضی محسوس کی، اس سے مسلمان خوش ہو گئے اور کہنے لگے: آپ نے درست کہا، اور جب وہ معروف بات کی طرف لوٹ آئے تو مسلمان حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زیادہ قریب ہو گئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4580]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1759
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7560
"لا نورث ما تركنا صدقة وإنما يأكل آل محمد، في هذا المال"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہم انبیاء کی وراثت نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے، آلِ محمد تو صرف اسی مال میں سے کھاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7560]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ن] عن أبي بكر. مختصر مسلم 1148، الصحيحة 2038.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 531
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَصْبَهَانِيُّ - جَارُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ، قَثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ مَا مَنَعَنَا أَنْ نُبَايِعَكَ إِنْكَارٌ مِنَّا لِفَضْلِكَ، وَلَا تَنَافُسٌ مِنَّا عَلَيْكَ لِخَيْرٍ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكَ، وَلَكِنَّا كُنَّا نَرَى أَنَّ لَنَا فِي هَذَا الْأَمْرِ حَقًّا، فَاسْتَبْدَدْتُمْ عَلَيْنَا، ثُمَّ ذَكَرَ قَرَابَتَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَكَى أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ صَمَتَ ثُمَّ تَشَهَّدَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ قَرَابَتِي، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَلَوْتُ فِي هَذِهِ الْأَمْوَالِ الَّتِي بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ عَنِ الْخَيْرِ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ، إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ فِي هَذَا الْمَالِ"، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَدَعُ أَمْرًا صَنَعَهُ فِيهِ إِلَّا صَنَعْتُهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَقَالَ: مَوْعِدُكَ الْعَشِيَّةَ لِلْبَيْعَةِ، فَلَمَّا صَلَّى أَبُو بَكْرٍ الظُّهْرَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، وَعَذَرَ عَلِيًّا بِبَعْضِ مَا اعْتَذَرَ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ فَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ وَفَضِيلَتَهُ وَسَابِقَتَهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ فَبَايَعَهُ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَى عَلِيٍّ فَقَالُوا: أَحْسَنْتَ وَأَصَبْتَ، وَكَانَ النَّاسُ قَرِيبًا إِلَى عَلِيٍّ حِينَ قَارَبَ الْأَمْرَ الْمَعْرُوفَ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اللہ کی قسم! آپ کی بیعت کرنے سے ہمیں نہ تو آپ کی فضیلت کے انکار نے روکا اور نہ ہی اس خیر پر کوئی رشک و مقابلہ بازی مقصود تھی جو اللہ نے آپ کو عطا فرمائی ہے، بلکہ ہمارا خیال یہ تھا کہ اس معاملے میں ہمارا بھی کچھ حق ہے، مگر آپ لوگوں نے ہمارے خلاف تنہا فیصلہ سازی سے کام لیا۔“ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی قرابت داری کا ذکر کیا یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ پھر وہ خاموش ہوئے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری مجھے اپنی قرابت داری سے زیادہ عزیز ہے، اور اللہ کی قسم! ان اموال کے معاملے میں جو ہمارے اور آپ کے درمیان ہیں، میں نے خیر و بھلائی کی راہ اختیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ، إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ فِي هَذَا الْمَالِ» ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے، آلِ محمد صرف اس مال میں سے کھا سکتی ہے“، اور اللہ کی قسم! میں کسی ایسے کام کو نہیں چھوڑوں گا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو مگر میں (ان شاء اللہ) اسے ضرور کروں گا۔“
پھر انہوں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”بیعت کے لیے آپ سے شام کا وعدہ رہا۔“ پس جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز پڑھ لی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیش کردہ بعض اعذار بیان کر کے ان کی معذرت قبول فرمائی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کے سابقہ مقام و مرتبے کا ذکر کیا، پھر ان کی طرف بڑھے اور ان کی بیعت کر لی۔ اس پر لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے: ”آپ نے بہت اچھا کیا اور درست کام کیا۔“ اور جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے معروف (درست بات) کا قصد کیا تو لوگ ان کے بہت قریب ہو گئے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: محمد بن ابراهيم بن اسحاق ابو بكر يعرف بالفادجاني الاصبهاني سكن بغداد ذكره ابو نعيم والخطيب في تاريخهما وسكتا عنه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2926، 3508، 3810، 3998، 6346، 6349، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4141، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2968، 2976، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10، 56، 59، 24601، 25728، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1870، وأخرجه فتح الباري برقم: 2624، 2926، 2927، 6346، 6347، 6348، 6349، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 57، 2843، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2353، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1827، 3729، 3730، 3855، 3879، 3923، 7708، 8804، وأخرجه شرح السنة برقم: 2193»
«صحيح البخاري: 196/6؛ صحيح مسلم: 1380،1381/3»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں