الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
34. باب صُلْحِ الْحُدَيْبِيَةِ فِي الْحُدَيْبِيَةِ:
باب: حدیبیہ میں جو صلح ہوئی اس کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1784 ترقیم شاملہ: -- 4632
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ قُرَيْشًا صَالَحُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِيهِمْ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، قَالَ سُهَيْلٌ: أَمَّا بِاسْمِ اللَّهِ، فَمَا نَدْرِي مَا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَلَكِنْ اكْتُبْ مَا نَعْرِفُ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، فَقَالَ: اكْتُبْ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ، قَالُوا: لَوْ عَلِمْنَا أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ لَاتَّبَعْنَاكَ، وَلَكِنْ اكْتُبْ اسْمَكَ وَاسْمَ أَبِيكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اكْتُبْ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَاشْتَرَطُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَنْ جَاءَ مِنْكُمْ لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكُمْ، وَمَنْ جَاءَكُمْ مِنَّا رَدَدْتُمُوهُ عَلَيْنَا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَكْتُبُ هَذَا؟، قَالَ: نَعَمْ، إِنَّهُ مَنْ ذَهَبَ مِنَّا إِلَيْهِمْ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ وَمَنْ جَاءَنَا مِنْهُمْ سَيَجْعَلُ اللَّهُ لَهُ فَرَجًا وَمَخْرَجًا ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مصالحت کی، ان میں سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”لکھو: بسم اللہ الرحمن الرحیم۔“ سہیل کہنے لگے: جہاں تک بسم اللہ کا تعلق ہے تو ہم بسم اللہ الرحمن الرحیم کو نہیں جانتے، لیکن وہ لکھو جسے ہم جانتے ہیں: باسمک اللہم۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو: محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے۔“ وہ لوگ کہنے لگے: اگر ہم یقین جانتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو ہم آپ کی پیروی کرتے، لیکن اپنا اور اپنے والد کا نام لکھو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو: محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے۔“ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر شرط لگائی کہ آپ لوگوں میں سے (ہمارے پاس) آ جائے گا ہم اسے آپ لوگوں کو واپس نہ کریں گے اور ہم میں سے جو آپ کے پاس آیا آپ اسے ہم کو واپس کر دیں گے۔ (صحابہ نے) پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم یہ لکھ دیں؟ فرمایا: ”ہاں، ہم میں سے جو شخص ان کے پاس چلا گیا تو اسے اللہ نے ہم سے دور کر دیا اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا اللہ اس کے لیے کشادگی اور نکلنے کا راستہ پیدا فرما دے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4632]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قریش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مصالحت کی، ان میں سہیل بن عمرو بھی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ” «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“ لکھو۔“ سہیل نے کہا: رہا «بِسْمِ اللّٰهِ» ”بسم اللہ“ تو ہم نہیں جانتے، «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“ کیا ہے، لیکن وہ لکھ جو ہم جانتے ہیں: «بِاسْمِكَ اللّٰهُمَّ» ”باسمک اللھم“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو، محمد رسول اللہ کی طرف سے۔“ انہوں نے کہا، اگر ہم جان لیتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے، لیکن اپنا اور اپنے باپ کا نام لکھیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو، محمد بن عبداللہ کی طرف سے۔“ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ شرط لگائی کہ تم میں سے جو ہمارے پاس آئے گا، ہم اسے تمہیں واپس نہیں کریں گے اور ہم میں سے جو تمہارے پاس آئے گا، تم اسے ہمیں واپس کر دو گے تو صحابہ نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم یہ لکھ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ہم میں سے جو ان کے پاس چلا جائے، اللہ نے اسے دور کر دیا اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا، اللہ اس کے لیے کشادگی اور نکلنے کی راہ پیدا کر دے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4632]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1784
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1128
وعن المسور بن مخرمة ومروان رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم خرج عام الحديبية فذكر الحديث بطوله وفيه: «هذا ما صالح عليه محمد بن عبد الله، سهيل بن عمرو على وضع الحرب عشر سنين يأمن فيها الناس ويكف بعضهم عن بعض» أخرجه أبو داود وأصله في البخاري". وأخرج مسلم بعضه من حديث أنس وفيه: «أن من جاءنا منكم لم نرده عليكم ومن جاءكم منا رددتموه علينا» فقالوا: أتكتب هذا يا رسول الله؟ قال: «نعم إنه من ذهب منا إليهم فأبعده الله ومن جاءنا منهم فسيجعل الله له فرجا ومخرجا» .
سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان رضی اللہ عنہ دونوں سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال نکلے۔ راوی نے لمبی حدیث بیان کی ہے اور اس میں یہ مذکور ہے کہ یہ وہ (دستاویز) ہے جس پر محمد بن عبداللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے سہیل بن عمرو سے صلح کی ہے کہ دس سال جنگ بند رہے گی۔ اس عرصہ میں لوگ امن سے رہیں گے اور ان میں سے ہر ایک (جنگ سے) اپنا ہاتھ روکے رکھے گا۔ ابوداؤد اور اس کی اصل بخاری میں ہے اور مسلم نے اس حدیث کا کچھ حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اس میں ہے کہ تم میں سے جو کوئی ہمارے پاس آئے گا اسے ہم واپس نہیں کریں گے اور ہمارا کوئی آدمی تمہارے پاس آ جائے تو تم اسے ہمارے پاس واپس لوٹا دو گے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا ہم یہ لکھ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ” ہاں! جو شخص ہم میں سے ان کے پاس چلا جائے گا اسے اللہ تعالیٰ نے دور کر دیا اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ضرور کشائش اور کوئی راستہ نکال دے گا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1128]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في صلح العدو، حديث:2765، وأصله عند البخاري، الشروط، حديث /2731، وحديث أنس: أخرجه مسلم، الجهاد، حديث:1784.»
الحكم على الحديث:
صحيح