🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. باب غَزْوَةِ خَيْبَرَ:
باب: خیبر کی لڑائی کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4666 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 4666
معجم صغیر للطبرانی : 581
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10196
المعجم الاوسط: 3820
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1365 ترقیم شاملہ: -- 4666
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " كُنْتُ رِدْفَ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَقَدَمِي تَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَأَتَيْنَاهُمْ حِينَ بَزَغَتِ الشَّمْسُ، وَقَدْ أَخْرَجُوا مَوَاشِيَهُمْ وَخَرَجُوا بِفُؤُوسِهِمْ، وَمَكَاتِلِهِمْ وَمُرُورِهِمْ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ، قَالَ: فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ".
ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: خیبر کے دن میں سواری پر حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھا اور میرا پاؤں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کو چھو رہا تھا، کہا: ہم اس وقت ان کے پاس پہنچے جب سورج چمک رہا تھا، وہ لوگ اپنے مویشی نکال چکے تھے اور کلہاڑیاں، ٹوکریاں اور بیلچے لے کر (خود بھی) نکل چکے تھے۔ تو انہوں نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور لشکر ہے۔ کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیبر تباہ ہوا، جب ہم کسی قوم کے گھروں کے سامنے اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے جنہیں ڈرایا جا چکا تھا۔“ کہا: تو اللہ عزوجل نے انہیں شکست دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4666]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں خیبر کے دن حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا اور میرا قدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم کو مس کر رہا تھا اور ہم ان کے پاس سورج طلوع ہونے کے بعد پہنچے اور انہوں نے اپنے مویشیوں کو نکال لیا تھا اور خود اپنے کلہاڑے، ٹوکریاں اور رسیاں لے کر نکل رہے تھے، تو انہوں نے کہا: محمد، لشکر سمیت آ گئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”خیبر تباہ ہوا، ہم جب کسی قوم کے درمیان میں اترتے ہیں، تو ان ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری ہو جاتی ہے۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4666]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1365
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 581
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ نَجِيحٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ وَهُمْ غَارُّونَ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر پر حملہ کیا جب کہ وہ غافل تھے، تو وہ کہتے ہیں: یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور ان کا لشکر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر! خیبر تباہ ہو گیا، ہم جب کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو جنہیں ڈرایا گیا ہے ان کی صبح بری ہو جاتی ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجهاد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3820، والطبراني فى «الصغير» برقم: 538، قال الهيثمي: فيه عبد الله بن محمد بن المغيرة وهو ضعيف مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:، وله شواهد من حديث أنس بن مالك فأما حديث أنس بن مالك أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 947، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1365، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1550»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10196
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَيْبَرَ وَهُمْ غَادُونَ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر حملہ کیا، وہ لوگ اس وقت غفلت کا شکار تھے، ان لوگوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے، اور ساتھ لشکر بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! خیبر برباد ہو گیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں، تو اُن لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (538)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3820
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَجِيحٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ، وَهُمْ غَادُونَ، وَكَانُوا يَنْظُرُونَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ .
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ خیبر پر صبح سویرے اچانک حملہ کیا، اس وقت وہ (کام کاج کے لیے) صبح صبح نکل رہے تھے اور دیکھ رہے تھے، تو وہ پکار اٹھے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور لشکر! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور لشکر!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم جب کسی قوم کے میدان میں اتر آئیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت بری ہو جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے عبداللہ بن محمد بن مغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 538»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں