الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
14. باب فَضْلِ إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ:
باب: تکلیف کے وقت مکمل وضو کرنے کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 588 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 588
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2129
ترقیم عبدالباقی: 251 ترقیم شاملہ: -- 588
حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ ذِكْرُ: الرِّبَاطِ، وَفِي حَدِيثِ مَالِكٍ ثِنْتَيْنِ: فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ.
(بجائے اسماعیل کے) مالک اور شعبہ نے اسی سند کے ساتھ علاء بن عبدالرحمن سے روایت کی، شعبہ کی حدیث میں (رباط) کا تذکرہ نہیں ہے جبکہ مالک کی حدیث میں دو باہ ہے: ”یہی رباط ہے، یہی رباط ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 588]
(مالک رحمہ اللہ اور شعبہ رحمہ اللہ) نے علاء بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کی مذکورہ بالا سند سے روایت بیان کی، شعبہ رحمہ اللہ کی روایت میں ”رباط“ کا ذکر نہیں ہے، اور مالک رحمہ اللہ کی روایت میں: «فَذٰلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذٰلِكُمُ الرِّبَاطُ» ”پس یہی رباط ہے، یہی رباط ہے“ کے الفاظ دو دفعہ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 588]
ترقیم فوادعبدالباقی: 251
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه النسائي في ((المجتبي)) 1 / 89 - 90 في الطهارة، باب: الفضل في ذلك انظر ((التحفة)) برقم (14087)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2129
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيُكَفِّرُ بِهِ الذُّنُوبَ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْكَرِيهَاتِ - الْمَكْرُوهَاتِ - وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَهُوَ الرِّبَاطُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَلَهُ رِوَايَةٌ بِنَحْوِ هَذَا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ بَدَلَ:" فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ"" فَتِلْكَ رِبَاطُ الْجَنَّةِ" وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ فِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَأَخْرَجَ لَهُ فِي صَحِيحِهِ هَذَا الْحَدِيثَ، وَإِسْنَادُ الثَّانِي فِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ الصَّبَّاغُ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ وَقَالَ الْبَزَّارُ: صَالِحُ الْحَدِيثِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے، اور اس کے ذریعے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہی رباط (یعنی تیاری یا پہرہ داری) ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے کے حوالے سے ایک اور روایت بھی منقول ہے، جو اس کی مانند ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ ”یہی رباط ہے“ کی جگہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ جنت کا رباط (یعنی تیاری) ہے“۔ پہلی روایت کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اور وہ جمہور کے نزدیک ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”التفات“ میں کیا ہے انہوں نے اپنی ”صحیح“ میں اس کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے دوسری روایت کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون صباغ ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان اور ابو أحمد بن عدی نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے امام بزار فرماتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2129]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1039»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف