الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب مِنْ فَضَائِلِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بزرگی کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6177 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6177
سنن ترمذی: 3890
سنن ابن ماجہ: 101
ترقیم عبدالباقی: 2384 ترقیم شاملہ: -- 6177
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ عَلَى جَيْشِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ عَائِشَةُ: قُلْتُ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: أَبُوهَا: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: عُمَرُ، فَعَدَّ رِجَالًا ".
ابوعثمان سے روایت ہے، کہا: حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ذات السلاسل کے لشکر کا سالار بنا کر بھیجا۔ میں (ہدایات لینے کے لیے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور (اس موقع پر) میں نے (یہ بھی) پوچھا: آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ رضی اللہ عنہا۔“ میں نے کہا: مردوں میں سے؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے والد۔“ میں نے کہا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر۔“ پھر آپ نے کئی لوگوں کے نام لیے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6177]
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «ذَاتُ السَّلَاسِلِ» کے لشکر کا امیر مقرر کیا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ“۔ میں نے پوچھا: مردوں میں سے؟ فرمایا: ”اس کا باپ“۔ میں نے پوچھا: پھر کون؟ فرمایا: ”عمر“۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند نام لیے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6177]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2384
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3890
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ؟ قَالَ: " عَائِشَةُ "، قِيلَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: " أَبُوهَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”عائشہ“، عرض کیا گیا مردوں میں؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے والد“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے یعنی انس کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3890]
یہ حدیث اس سند سے یعنی انس کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3890]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (101) (تحفة الأشراف: 774) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح وانظر الحديث (4155)
حدیث نمبر: 101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ: قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ:" عَائِشَةُ"، قِيلَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ:" أَبُوهَا".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ“، عرض کیا گیا: مردوں میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے والد (ابوبکر)“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 101]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا شخص آپ کو سب سے زیادہ پیارا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ (رضی اللہ عنہا)۔“ عرض کیا گیا: ”مردوں میں سے کون؟“ فرمایا: ”ان کے والد (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 101]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/المناقب 63 (3890)، (تحفة الأشراف: 774) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے چہیتے اور محبوب تھے، اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہیتا اور محبوب ہو وہ اللہ تعالیٰ کا چہیتا اور محبوب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح