الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فَضَائِلِ خَدِيجَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا:
باب: ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6277 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 6277
مسند احمد: 19143
مسند الحمیدی: 737
صحیح ابن حبان: 7004
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 2435 ترقیم شاملہ: -- 6277
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ، لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُبَشِّرَهَا، بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِيهَا إِلَى خَلَائِلِهَا ".
ابواسامہ نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ہشام نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: مجھے کبھی کسی خاتون پر ایسا رشک نہیں آیا جیسا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آیا تھا، حالانکہ مجھ سے نکاح سے تین سال قبل وہ فوت ہو چکی تھیں، کیونکہ میں اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا ذکر سنتی تھی، آپ کے رب عزوجل نے آپ کو یہ حکم دیا تھا کہ آپ ان کو جنت میں (موتیوں کی) شاخوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت دیں۔ اور بے شک آپ بکری ذبح کرتے، پھر اس (کے پارچوں) کو ان کی سہیلیوں کی طرف بھیج دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6277]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے کبھی کسی خاتون پر ایسا رشک نہیں آتا تھا جیسا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آتا تھا، حالانکہ مجھ سے نکاح کرنے سے تین سال قبل وہ فوت ہو چکی تھیں، کیونکہ میں اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا ذکر سنتی تھی، آپ کے رب عزوجل نے آپ کو یہ حکم دیا تھا کہ آپ ان کو جنت میں (موتیوں کی) شاخوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت دیں۔ اور بے شک آپ بکری ذبح کرتے، پھر اس (کے پارچوں) کو ان کی سہیلیوں کی طرف بھیج دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6277]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2435
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 19143
حَدَّثَنَا أبو عبد الرحمن صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ وَاسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: " بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ" .
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں لکڑی کے ایک محل کی خوشخبری دی تھی جس میں کوئی شور و شغب ہوگا اور نہ ہی کوئی تعب۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19143]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1792، م: 2433، أبو عبدالرحمن شيخ، وقد توبع
حدیث نمبر: 737
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى : " أَبَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ، مِنْ قَصَبٍ، لا سَخَبَ فِيهِ وَلا نَصَبَ؟ قَالَ: نَعَمْ" .
ابن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے گھر کی بشارت دی تھی؟ جس میں کوئی شور اور کوئی مشقت نہ ہو، تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 1792، وأخرجه مسلم 2433، وابن حبان فى ”صحيحه“: 7004»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7004
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ: " بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لا سَخَبَ فِيهِ وَلا نَصَبَ" .
سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو ”جنت میں ایک گھر کی بشارت دی تھی جو موتی سے بنا ہوا تھا، اس میں کوئی شور اور کوئی تھکاوٹ نہیں ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1600، 1791 م1، 2933، 3819، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1742، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2775، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3843، 3844، 7004، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6494، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1902، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1678، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1963، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2796، 2990، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9486، 9487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19413» «رقم طبعة با وزير 6965»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2826
«بشروا خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خدیجہ کو جنت میں خولدار موتی کے ایک ایسے محل کی خوشخبری دے دو جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ اور مشقت ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2826]
”خدیجہ کو جنت میں خولدار موتی کے ایک ایسے محل کی خوشخبری دے دو جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ اور مشقت ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2826]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن عبد الله ابن أبي أوفى وعن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4350
«قال لي جبريل: بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دیں جو موتی سے بنا ہے، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی تکلیف۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4350]
”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دیں جو موتی سے بنا ہے، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی تکلیف۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4350]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن أبي أوفى. خ 3/14، مختصر مسلم 1671 - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 19314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ الْمُسْتَمْلِي ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَشَّرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19314]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 9، حدیث 8»
حدیث نمبر: 19315
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ الزُّهَيْرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، قَالَا: بَشَّرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ دونوں کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 9، حدیث 9»
حدیث نمبر: 19317
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، ثَنَا عَمِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: بَشَّرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19317]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 10، حدیث 11»
حدیث نمبر: 19318
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ لِي جِبْرِيلُ: بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے جبریل نے کہا: خدیجہ کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دے دو، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19318]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 10، حدیث 12»