🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب فِي خَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ:
باب: انصار کی صحبت اختیار کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6424 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 6424، 5948
مسند احمد: 392، 7628، 7629، 12025، 13094
مسند الحمیدی: 1231
صحیح ابن حبان: 4503، 7284، 7285، 7286
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16540
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2602
المعجم الکبیر للطبرانی: 5699
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3650، 3855
فضائل صحابہ: 1446
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7285
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" دَارُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ، وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانے کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: ”جی ہاں، یا رسول اللہ!“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو نجار کا گھرانہ، پھر بنو عبدالأشہل کا گھرانہ، پھر بنو حارث بن خزرج کا گھرانہ، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ، ویسے انصار کے ہر گھرانے میں بھلائی موجود ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7285]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5300، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2511، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7284، 7285، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8278، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3910، وأحمد فى (مسنده) برقم: 399، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1231» «رقم طبعة با وزير 7241»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7286
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أنهما سمعا أبا هريرة ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ" ، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، فَقَالَ: ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ أَرْبَعَةِ أَدْوُرٍ لأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَمَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ الأَرْبَعَةِ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ أَكْثَرَ مِمَّنْ ذَكَرَ، قَالَ: فَرَجَعَ سَعْدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو عبدالاشہل کا گھرانہ“ (یہ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا خاندان تھے)۔ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو نجار ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو حارث بن خزرج ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو ساعدہ ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے تمام گھرانوں میں بھلائی موجود ہے۔“ اس بات کی اطلاع سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا ذکر کرتے ہوئے چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ذکر کیا ہے، میں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ضرور بات کروں گا، تو ایک شخص نے ان سے کہا: کیا آپ اس بات سے راضی نہیں ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا ذکر چار گھرانوں کے آخر میں ہی کر دیا ہے؟ حالانکہ اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے جتنے گھرانوں کا ذکر کیا ہے، ان سے زیادہ گھرانوں کا ذکر ترک کیا ہے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ باز آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2512، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7286، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8285، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7743، والبزار فى (مسنده) برقم: 7890، 8054، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 19910» «رقم طبعة با وزير 7242»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16540
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَقْبَلَ مِنْ تَبُوكَ، وَكَانَ عَلَى الثَّنِيَّةِ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ". فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى أُحُدٍ قَالَ:" هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ". ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ:" هَلْ تُحِبُّونَ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِدُورِ الْأَنْصَارِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ دُورِ الْأَنْصَارِ عَبْدُ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ". فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلْتَنَا آخِرَ الْقَبَائِلِ، قَالَ:" إِذَا كُنْتَ مِنَ الْخِيَارِ فَحَسْبُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تبوک سے تشریف لائے تو آپ گھاٹی پر پہنچے، آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! اور جب آپ نے اُحد پہاڑ کی طرف دیکھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، پھر آپ نے توجہ دی اور ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کو پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں انصار کے گھرانوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار کے گھرانوں میں سب سے بہتر عبداشہل ہیں، پھر حارث بن خزرج کا گھرانہ ہے، پھر بنو نجار کا گھرانہ ہے، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ ہے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں قبائل میں، سب سے آخر میں کر دیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم بہترین لوگوں میں سے ہو، تو یہی تمہارے لئے کافی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5720»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2602
«ألا أخبركم بخير دور الأنصار؟ دار بني النجار ثم دار بني عبد الأشهل ثم دار بني الحارث ثم الخزرج ثم دار بني ساعدة وفي كل دور الأنصار خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ بنو نجار کا گھرانہ، پھر بنو عبدالأشھل کا گھرانہ، پھر بنو حارث کا گھرانہ، پھر خزرج کا، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ، اور انصار کے تمام گھرانوں میں خیر و بھلائی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2602]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت ن] عن أنس [حم ق ن] عن أبي أسيد الساعدي [حم ق] عن أبي حميد الساعدي [حم م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1728.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5699
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَقْبَلَ مِنْ تَبُوكَ، وَكَانَ عَلَى الثَّنِيَّةِ، قَالَ: " اللهُ أَكْبَرُ " فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى أُحُدٍ قَالَ: هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ، ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ: " هَلْ تُحِبُّونَ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِدُورِ الْأَنْصَارِ؟ "، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ عَبْدُ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَلْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ "، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : يَا رَسُولَ اللهِ، جَعَلْتَنَا آخِرَ الْقَبَائِلِ؟ فَقَالَ: " إِذَا كُنْتَ مِنَ الْخِيَارِ فَحَسْبُكَ، وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ أَبِي مُصْعَبٍ .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تبوک سے واپس تشریف لائے اور گھاٹی پر تھے تو فرمایا: ”اللہ اکبر۔“ پھر جب احد پر نظر پڑی تو فرمایا: ”یہ ایک ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔“ پھر متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے بہترین گھرانے بنو عبدالاشہل ہیں، پھر بنو حارث بن خزرج کا گھرانا، پھر بنو نجار کا گھرانا، پھر بنو ساعدہ کا گھرانا۔“ اس پر سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں سب قبیلوں میں آخر پر رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم بہترین لوگوں میں سے ہو تو یہی تمہارے لیے کافی ہے۔“ - اور یہ الفاظ ابومصعب کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5699]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 124، حدیث 5720»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3650
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، جَمِيعًا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: دُورُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي سَاعِدَةَ.
قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَفِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ.
وَقَالَ أَحَدُهُمَا فِي حَدِيثِهِ: وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں (قبیلوں) کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر بنو نجار کے گھرانے ہیں، پھر بنو عبد الاشہل کے گھرانے، پھر بنو حارث بن خزرج کے گھرانے اور پھر بنو ساعدہ کے گھرانے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزید) ارشاد فرمایا: ”اور انصار کے تمام ہی گھرانوں میں خیر و بھلائی موجود ہے۔“ نیز راویوں میں سے ایک نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ (آخری بات) بلند آواز سے فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3650]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1411، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1392، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3079، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2495، وأخرجه فتح الباري برقم: 1441، 1768، 2022، 2718، 6336، 6902، وأخرجه مسند البزار برقم: 3722، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19638، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2314، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5720، 5736، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3100، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7284، 7285، 7286، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6210، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3638»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3855
أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: دُورُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دُورُ بَنِي سَاعِدَةَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَفِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ، قَالَ أَحَدُهُمَا: وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو نجار کے گھرانے، پھر بنو عبد الاشہل کے گھرانے، پھر بنو حارث بن خزرج کے گھرانے اور پھر بنو ساعدہ کے گھرانے“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور انصار کے تمام ہی گھرانوں میں خیر و بھلائی موجود ہے“، راویوں میں سے ایک نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (آخری جملے) کے ساتھ اپنی آواز مبارک بلند فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3855]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3650)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1411، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1392، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3079، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2495، وأخرجه فتح الباري برقم: 1441، 1768، 2022، 2718، 6336، 6902، وأخرجه مسند البزار برقم: 3722، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19638، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2314، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5720، 5736، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3100، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7284، 7285، 7286، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6210، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3843»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1446
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ، وَفِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ بنو نجار کا گھرانہ، پھر بنو عبد الاشہل کا گھرانہ، پھر بنو حارث بن خزرج کا گھرانہ، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ، اور انصار کے تمام گھرانوں میں خیر و بھلائی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4994، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2511، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11614، وأخرجه مسند البزار برقم: 2299، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8578، 8579، 8580، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2807، وأخرجه شرح السنة برقم: 3979»
«تقدم تخريجه في رقم: 1436، 1437»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں