🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب رَغِمَ أَنْفُ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا عِنْدَ الْكِبَرِ فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ:
باب: بدبخت ہے وہ انسان جو بڑھاپے میں والدین کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کرے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6511 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6511
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3328
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6276
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2551 ترقیم شاملہ: -- 6511
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَغِمَ أَنْفُهُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُهُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُهُ، قِيلَ: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ أَحَدَهُمَا أَوْ كِلَيْهِمَا، ثُمَّ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ ".
جریر نے سہیل سے، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو گئی، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی۔“ پوچھا گیا: اللہ کے رسول! وہ کون شخص ہے؟ فرمایا: ”جس کے ہوتے ہوئے اس کے ماں باپ، ان میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے نے پایا، پھر وہ (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6511]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو۔“ پوچھا گیا: کس کی؟ اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا، ان میں سے ایک کو یا دونوں کو، پھر (ان کی خدمت اور ان کا دل خوش کرکے) جنت حاصل نہ کر سکا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6511]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2551
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3328
وَبِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: ارْتَقَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ دَرَجَةً فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏ ثُمَّ ارْتَقَى دَرَجَةً فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏، ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ: «‏‏‏‏آمِينَ» ‏‏‏‏، ثُمَّ اسْتَوَى صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ فَقَالَ أَصْحَابُهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ: أَيْ نَبِيَّ اللهِ عَلَى مَا أَمَّنْتَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ، وَرَغِمَ أَنْفُ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی ایک سیڑھی پر تشریف لے گئے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر آپ تیسری سیڑھی پر جلوہ افروز ہوئے تو فرمایا: ”آمین“، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر برابر ہو کر تشریف فرما ہوئے تو آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے کس بات پر آمین کہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے (بد دعا دیتے ہوئے) کہا: «رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ» ”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو (وہ ذلیل و خوار ہو) جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو (بڑھاپے میں) پایا اور وہ (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو سکا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔ پھر انہوں نے کہا: «رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ» ”اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور (اس کی برکتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکا یہاں تک کہ) اس کی بخشش نہ ہو سکی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔ پھر انہوں نے کہا: «رَغِمَ أَنْفُ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ» ”اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے آپ کا تذکرہ کیا گیا لیکن اس نے آپ پر درود نہ پڑھا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“۔“
[تخريج: الأدب المفرد للبخاري: 646، صحيح ابن حبان: 907، حدیث صحیح لغیرہ] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3328]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6276
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُرَاسَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ؛ فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ ، سَمِعْتُ أَنَسًا يُحَدِّثُ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَتَبَرَّزُ فَلَمْ يَجِدْ رَجُلًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَتْبَعُهُ بِفَخَّارَةٍ وَمَطْهَرَةٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، فَتَنَحَّى فَجَلَسَ وَرَاءَهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَقَالَ: أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ، حَيْثُ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي؛ إِنْ جِبْرِيلَ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ ، سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: " ارْتَقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَرَقَى دَرَجَةً فَقَالَ: آمِينَ. ثُمَّ ارْتَقَى دَرَجَةً فَقَالَ: آمِينَ، ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ: آمِينَ. ثُمَّ اسْتَوَى فَجَلَسَ فَقَالَ أَصْحَابُهُ: أَيْ نَبِيَّ اللَّهِ، عَلَى مَا أَمَّنْتَ؟ قَالَ: أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ. قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ. قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ. قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو الْجَهْمِ ، ثَنَا حَسَّانُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ ذَكَرَنِي فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ خَطِيئَاتٍ".
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي عَمَلِ الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ: عَنِ ابْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِي دَاوُدَ الطَّيَالِسِيِّ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ كَمَا رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ .
قُلْتُ: رَوَى الْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: " مَنْ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَمَلَائِكَتُهُ سَبْعِينَ صَلَاةً".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود بھیجے، کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے“۔ نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے گئے اور کوئی شخص آپ کے پیچھے نہ تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندیشے کے تحت پانی کا ایک برتن لے کر آپ کے پیچھے ہولئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مشربہ (باغ یا بالا خانے) میں سجدے کی حالت میں پایا، وہ ایک طرف ہٹ کر آپ کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے کی حالت میں پایا تو مجھ سے ایک طرف ہو گئے؛ درحقیقت میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا: جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس درجات بلند فرمائے گا“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے، جب پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“، پھر دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“، پھر تیسری پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما“، پھر جب آپ منبر پر متمکن ہوئے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے کس بات پر آمین کہی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا: وہ شخص ذلیل و رسوا ہو جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور وہ اسے جنت میں داخل نہ کرا سکے (یعنی ان کی خدمت کر کے وہ جنت کا مستحق نہ بن سکا)، میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: وہ شخص ذلیل و رسوا ہو جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: وہ شخص ذلیل و رسوا ہو جس کے سامنے آپ کا تذکرہ کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، میں نے کہا: آمین“۔ اس حدیث کو ابو یعلی الموصلی، بزار، نسائی اور حاکم نے بھی مختلف اسناد سے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے“۔ نیز امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں ایک حسن سند کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ”جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس پر ستر رحمتیں نازل فرماتے ہیں“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدعية/حدیث: 6276]
تخریج الحدیث: «بإسناد حسن من حديث عبد الله بن عمرو قال: " من صلى على النبي صلى الله عليه وسلم واحدة صلى الله عليه وملائكته سبعين صلاة"»
«(6276/1) أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2788»
«(6276/2) أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3105، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3327»
«(6276/3) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17317»
«(6276/5) أخرجه مسند أحمد برقم: 6715، 11587، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1297، وأخرجه مسند البزار برقم: 3799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2062، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7231، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 904»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں