الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فِي فَضْلِ الْحُبِّ فِي اللَّهِ:
باب: اللہ تعالیٰ کے واسطے محبت کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6548 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6548
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4320
المعجم الکبیر للطبرانی: 17282
ترقیم عبدالباقی: 2566 ترقیم شاملہ: -- 6548
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِي الْيَوْمَ، أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے جلال کی بنا پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں رکھوں گا، آج کے دن جب میرے سائے کے سوا اور کوئی سایہ نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6548]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پوچھے گا: میری جلالت و عظمت کے سبب باہمی محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج کے دن میں انہیں اپنے سائے میں سایہ فراہم کروں گا، جبکہ میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6548]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2566
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4320
«قال الله تعالى: حقت محبتي على المتحابين أظلهم في ظل العرش يوم القيامة يوم لا ظل إلا ظلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہو گئی جو آپس میں محبت کرتے ہیں، میں انہیں قیامت کے دن عرش کے سائے میں جگہ دوں گا، اس دن جب میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4320]
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہو گئی جو آپس میں محبت کرتے ہیں، میں انہیں قیامت کے دن عرش کے سائے میں جگہ دوں گا، اس دن جب میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4320]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان] عن عبادة بن الصامت. يشهد له ما بعده.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17282
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ زُرَيْقٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِ اللهِ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی جلالت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 79، حدیث 146»