🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب ثَوَابِ الْمُؤْمِنِ فِيمَا يُصِيبُهُ مِنْ مَرَضٍ أَوْ حُزْنٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ حَتَّى الشَّوْكَةِ يُشَاكُهَا:
باب: مومن کو کوئی بیماری یا تکلیف پہنچے تو اس کا ثواب۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6570 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 6570
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7322
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2575 ترقیم شاملہ: -- 6570
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ، أَوْ أُمِّ الْمُسَيَّبِ، فَقَالَ: مَا لَكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ، أَوْ يَا أُمَّ الْمُسَيَّبِ تُزَفْزِفِينَ؟ قَالَتْ: الْحُمَّى لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا، فَقَالَ: " لَا تَسُبِّي الْحُمَّى، فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ ".
ابوزبیر نے کہا: ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایک انصاری خاتون) حضرت ام سائب یا حضرت ام مسیب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا: ”ام سائب یا (فرمایا:) ام مسیب! تجھے کیا ہوا؟ کیا تم شدت سے کانپ رہی ہو؟“ انہوں نے کہا: بخار ہے، اللہ تعالیٰ اس میں برکت نہ دے! آپ نے فرمایا: ”بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6570]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام السائب یا ام المسیب کے ہاں تشریف لے گئے اور پوچھا: ”اے ام السائب! یا ام المسیب! تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم کانپ رہی ہو؟“ اس نے جواب دیا: بخار ہے، اللہ اس کو برکت نہ دے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ انسان کے گناہ ختم کرتا ہے، جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کرتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6570]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2575
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7322
"لا تسبي الحمى فإنها تنفي الذنوب كما تنفي النار خبث الحديد"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بخار کو گالی مت دو کیونکہ وہ گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7322]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 2215.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں