🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الْعَزْمِ بِالدُّعَاءِ وَلاَ يَقُلْ إِنْ شِئْتَ:
باب: یوں دعا کرنا منع ہے کہ اگر تو چاہے تو بخش مجھ کو۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6812 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 6812
صحیح بخاری: 6338
مسند احمد: 11980
الجامع الكامل: 10908
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 530، 531
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2679 ترقیم شاملہ: -- 6812
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلَا يَقُلِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، وَلَكِنْ لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ وَلْيُعَظِّمْ الرَّغْبَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَتَعَاظَمُهُ شَيْءٌ أَعْطَاهُ ".
علاء کے والد (عبدالرحمان) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یہ نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ وہ پختگی اور اصرار سے سوال کرے اور بڑی رغبت کا اظہار کرے، کیونکہ دینے کے لیے اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز بڑی نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6812]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یوں نہ کہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ» ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے“ بلکہ درخواست پورے عزم و یقین کے ساتھ کرے اور بہت رغبت و اشتیاق کا اظہار کرے، کیونکہ اللہ کے لیے اس کو کچھ بھی دینا مشکل نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6812]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2679
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6338
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ، وَلَا يَقُولَنَّ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي، فَإِنَّهُ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالعزیز بن صہیب نے خبر دی، ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اللہ سے قطعی طور پر مانگے اور یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا فرما کیونکہ اللہ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6338]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یقین و قطعیت کے ساتھ سوال کرے اور یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے دے دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6338]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11980
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمْ فِي الدُّعَاءِ، وَلَا يَقُل اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یقین اور پختگی کے ساتھ دعاء کرے اور یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر آپ چاہیں تو مجھے یہ عطاء فرما دیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11980]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 4522 ، م: 2690
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10908
10908- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دعا أحدكم فليعزم المسألة، ولا يقولن: اللهم إن شئت فأعطني، فإنه لا مستكره له.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6338)، ومسلم في الذكر (2678)، كلاهما من طريق إسماعيل بن علية، أخبرنا عبد العزيز بن صهيب، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 530
«إذا دعا أحدكم فلا يقل: اللهم اغفر لي إن شئت وليعزم المسألة وليعظم الرغبة فإن الله لا يعظم عليه شيء أعطاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور اپنی خواہش کو بلند رکھے، کیونکہ اللہ کے لیے کوئی بھی چیز جو وہ عطا کرتا ہے مشکل یا بڑی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خد] عن أبي سعيد [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 531
«إذا دعا أحدكم فليعزم المسألة ولا يقل: اللهم إن شئت فأعطني فإن الله لا مستكره له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا کر دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر جبر کرنے والا (یعنی اسے مجبور کرنے والا) کوئی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أنس. رياض الصالحين 1753.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں