🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب فِي التَّعَوُّذِ مِنْ سُوءِ الْقَضَاءِ وَدَرَكِ الشَّقَاءِ وَغَيْرِهِ:
باب: بری قضا اور بدبختی سے پناہ مانگنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6880 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6880
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17026
المعجم الاوسط: 7093
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2709 ترقیم شاملہ: -- 6880
(حديث مرفوع) قَالَ يَعْقُوبُ وَقَالَ الْقَعْقَاعُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَقِيتُ مِنْ عَقْرَبٍ لَدَغَتْنِي الْبَارِحَةَ، قَالَ: " أَمَا لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّكَ "،
یعقوب نے کہا: قعقاع بن حکیم نے ذکوان ابوصالح سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اللہ کے رسول! مجھے اس بچھو سے کتنی شدید تکلیف پہنچی جس نے کل رات مجھے کاٹ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے جب رات کی تھی، یہ (کلمات) کہہ دیتے: «اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق» میں ہر اس چیز کے شر سے جسے اللہ نے پیدا کیا، اس کے کامل ترین کلمات کی پناہ میں آتا ہوں تو وہ (بچھو) تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچاتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6880]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کل شام مجھے بچھو کے ڈسنے سے بہت تکلیف پہنچی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم شام کو یہ کلمات کہہ لیتے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» تو وہ تمہیں نقصان نہ پہنچاتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6880]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2709
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17026
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ. قَالَ:" وَلِمَ؟". قَالَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ:" إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے بتایا: اُسے بچھو نے ڈنک مار لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اپنے بستر پر جا کر یہ پڑھ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جو اُس نے پیدا کی ہے۔“ تو اُس (یعنی بچھو نے) اس (یعنی شخص) کو نقصان نہیں پہنچانا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد رقی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17026]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7089»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ قَالَ: I " وَلِمَ؟ I "، قِيلَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ عرض کیا گیا: اسے بچھو نے ڈس لیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ، اگر وہ اپنے بستر پر لیٹتے وقت یہ کلمات کہہ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ مخلوق کے شر سے“، تو وہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچا پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف وہب بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وهذه الأحاديث ومنها الحديث عن ثابت وعن فرقد غير محفوظة ولا أعلم يرويها غير وهب بن راشد «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 341» »
«قال أبو حاتم الرازي: حديث منكر يعني بهذا الإسناد ووهب ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 5، ص 455» »
«قال الهيثمي: وفيه وهب بن راشد الرقي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 120» »

الحكم على الحديث:
منكر، فيه وهب بن راشد الرقي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں