🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الأَمْرِ بِشَفْعِ الأَذَانِ وَإِيتَارِ الإِقَامَةِ:
باب: اذان کے کلمات دو دو مرتبہ، اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ، سوائے اقامت کے کلمہ کے وہ دو مرتبہ ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 839 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 839
مصنف ابن ابی شیبہ: 2146، 2155
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 378 ترقیم شاملہ: -- 839
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا وَقْتَ الصَّلَاةِ، بِشَيْءٍ يَعْرِفُونَهُ، فَذَكَرُوا أَنْ يُنَوِّرُوا نَارًا، أَوْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا، فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ ".
عبدالوہاب ثقفی نے خالد حذاء سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ روایت کی کہ انہوں نے (صحابہ نے) اس پر بات کی کہ کسی ایسی چیز کے ذریعے سے نماز کے وقت کی علامت مقرر کریں جس کو لوگ پہچان لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آگ روشن کریں یا ناقوس (گھنٹی) بجائیں، پھر (آخر کار) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ دہری اذان اور اکہری اقامت کہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 839]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے آپس میں اس مسئلے پر گفتگو کی کہ کسی ایسی چیز کے ذریعے نماز کے وقت کا اعلان کریں، جس کو لوگ پہچان لیا کریں (تاکہ نماز کے لیے بروقت آ سکیں) تو انہوں نے اس چیز کا بھی ذکر کیا کہ آگ روشن کریں یا ناقوس بجائیں، آخر کار بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ ”اذان میں کلمات دو دو دفعہ کہیں اور اقامت میں ایک ایک دفعہ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 839]
ترقیم فوادعبدالباقی: 378
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2140 ترقیم الشثری: -- 2146
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن حجاج، عن ابي المثنى، عن ابن عمر، قال:" كان بلال يشفع الاذان ويوتر الإقامة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [ب]: (ابن المثنى).
(٢) منقطع حكمًا، حجاج مدلس، وأخرجه أبو عوانة ١/ ٣٢٩، والدارقطني ١/ ٢٣٩، وورد عنه مرة بلفظ: (كان الأذان على عهد رسول اللَّه ﷺ)، أخرجه أحمد (٥٥٦٩)، وأبو داود (٥١٠)، وابن حبان (١٦٧٤)، والحاكم ١/ ١٩٧.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اذان کو دو دو مرتبہ اور اقامت کو ایک ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا، حجاج مدلس .، ترقيم محمد عوامة: 2140»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2148 ترقیم الشثری: -- 2155
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبدة، عن إسماعيل، عن ابي المثنى , ان ابن عمر :" كان يامر المؤذن يشفع الاذان ويوتر الإقامة ليعلم المار الاذان من الإقامة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [د، هـ].
(٢) صحيح؛ أبو المثنى هو مسلم بن المثنى المؤذن.

حضرت ابو المثنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما موذن کو حکم دیتے تھے کہ اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہے، تاکہ گذرنے والے کو اذان اور اقامت کا فرق معلوم ہو سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2148»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں