الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب إِثْبَاتِ التَّكْبِيرِ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ فِي الصَّلاَةِ إِلاَّ رَفْعَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَيَقُولُ فِيهِ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ:
باب: نماز میں ہر دفعہ اٹھتے اور جھکتے وقت تکبیر پڑھنے کا ثبوت سوائے رکوع سے اٹھتے وقت، اس وقت «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 872 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 872
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 162
صحیح ابن خزیمہ: 581
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2793
المعجم الکبیر للطبرانی: 15321
ترقیم عبدالباقی: 392 ترقیم شاملہ: -- 872
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ، كُلَّمَا خَفَضَ، وَرَفَعَ وَيُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ ".
سہیل کے والد ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ جب بھی (نماز میں سر) جھکتے اور اٹھاتے تو تکبیر کہتے اور بتاتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 872]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جب بھی (نماز میں) جھکتے اور اٹھتے تکبیر کہتے اور بتاتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 872]
ترقیم فوادعبدالباقی: 392
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 162
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُكَبِّرُ فِي الصَّلَاةِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ صَلَاتَهُ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ"
حضرت زین العابدین سے جن کا اسم مبارک علی ہے اور وہ بیٹے ہیں سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تھے نماز میں جب جھکتے اور جب اٹھتے، اور ہمیشہ رہی اسی طور سے نماز ان کی، یہاں تک کہ مل گئے اللہ جل جلالہُ سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح الإسناد، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2535، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2497، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2509، شركة الحروف نمبر: 150، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 17»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح الإسناد
حدیث نمبر: 581
وَالدَّلِيلُ عَلَى صِحَّةِ مَا تَأَوَّلْتُ: أَنَّ هَارُونَ بْنَ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ"، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ: صَلَّى بِنَا هَذَا مِثْلَ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَفِي هَذَا الْخَبَرِ مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ اللَّفْظَةَ الَّتِي ذَكَرَهَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ، فِي هَذَا الْخَبَرِ، وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرُّكُوعِ كَبَّرَ، إِنَّمَا أَرَادَ وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرُّكُوعِ، فَأَرَادَ السُّجُودَ كَبَّرَ، عَلَى مَا ذَكَرَ الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، ثُمَّ يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، ثُمَّ يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، وَكَذَلِكَ خَبَرُ أَبِي عَامِرٍ، عَنْ فُلَيْحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ذَكَرَ التَّكْبِيرَ حِينَ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، أَيْ أَنَّهُ يُكَبِّرُ عِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ، ذَكَرَ تَكْبِيرَ أُخْرَى عِنْدَ الإِهْوَاءِ إِلَى السُّجُودِ، فَلَمَّا ذَكَرَ التَّكْبِيرَةَ عِنْدَ رَفَعِ الرَّأْسِ مِنَ السُّجُودِ بَعْدَ التَّكْبِيرَةِ، حِينَ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، بَانَ وَثَبَتَ أَنَّهُ إِنَّمَا أَرَادَ التَّكْبِيرَ، حِينَ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، إِذَا أَرَادَ الإِهْوَاءَ إِلَى السُّجُودِ، وَكَذَلِكَ فِي خَبَرِ أَبِي سَلَمَةَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: وَحِينَ يَرْكَعُ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ بَعْدَمَا يَرْفَعُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَفِي هَذَا مَا بَانَ أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَأَرَادَ السُّجُودَ لا أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ عِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ، وَلَوْ أَبَحْنَا لِلْمُصَلِّي أَنْ يُكَبِّرَ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ كَانَ عَلَيْهِ أَنْ يُكَبِّرَ، إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ عِنْدَ الإِهْوَاءِ إِلَى السُّجُودِ لَكَانَ عَدَدُ التَّكْبِيرِ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ سِتَّةً وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً لا اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، وَفِي خَبَرِ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا بَانَ وَثَبَتَ أَنَّ عَدَدَ التَّكْبِيرِ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ اثْنَتَانِ وَعِشْرُونَ تَكْبِيرَةً لا أَكْثَرَ مِنْهَا
میں نے جو وضاحت کی ہے اس کے صحیح ہونے کی دلیل یہ روایت ہے جسے ہمارے استاد محترم حضرت ہارون بن اسحاق نے روایت کیا ہے کہ حضرت مطرف بن عبد ﷲ بن شخیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ جب سجدہ کرتے اور جب اپنا سر اُٹھاتے تو تکبیر کتہے تھے۔ پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت عمران بن حصین نے مجھ سے فرمایا کہ انہوں نے ہمیں رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جیسی نماز پڑھائی ہے۔“ امام ابوبکر رحمہ ﷲ بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ وہ الفاظ جو حماد بن زید نے غیلان بن جریر سے اس حدیث میں بیان کیے ہیں کہ ” جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اُٹھتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے، اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اُٹھتے اور سجدہ کرنے ارادہ کرتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے، جیسا کہ امام زہری نے ابوبکر بن عبدالرحمان بن الحارث بن ہشام سے روایت کیا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب رُکوع سے اپنی کمر سیدھی کرتے تو «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے کھڑے «رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» پڑھتے پھر جب سجدے کے لئے جُھکتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔ اسی طرح جناب ابوعامر کی روایت میں ہے جسے وہ فلیح اور وہ سعید بن الحارث سے اور وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، اُنہوں نے اس روایت میں «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے وقت تکبیر کہنے کا تذکرہ کیا کہ وہ رُکوع سے سر اُٹھاتے وقت تکبیر کہتے تھے۔ اور سجدے کے لئے جُھکتے وقت ایک مرتبہ تکیبر کہنے کا تذکرہ کیا ہے۔ پھر جب اُنہوں نے سجدے سے سر اُٹھاتے وقت تکبیر کہنے کا ذکر کیا جو کہ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کی تکبیر کے بعد ہے تو اس سے ثابت ہو گیا کہ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے وقت تکبیر کہنے سے اُن کی مراد سجدے کے لئے جُھکتے وقت تکبیر کہنا ہے۔ اسی طرح جناب ابوسلمہ کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے، فرمایا کہ اور جب رُکوع کرتے اور رُکوع سے سر اُٹھانے کے بعد جب سجدہ کرنے کا ارادہ کرتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔“ اس روایت نے بھی یہ بیان کر دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع سے سر اُٹھانے کے بعد سجدے کا ارادہ کرتے وقت «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے تھے، یہ نہیں کہ رُکوع سے سر اُٹھاتے وقت «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے تھے۔ اور اگر ہم نمازی کے لئے ہر جُھکنے اور اُٹھتے وقت تکبیر کہنا جائز قرار دے دیں تو نمازی کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ رکوع سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہے اور پھر سجدے کو جاتے ہوئے بھی تکبیر کہے۔ اس طرح چار رکعات میں کل چھبیس تکبیریں ہوں گی نہ کہ بائیس تکبیریں حالانکہ عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت میں یہ بات بالکل واضح اور ثابت ہے کہ چار رکعات میں کل بائیس تکبیریں ہیں، اس سے زائد نہیں ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 393، وابن الجارود فى "المنتقى"، 198، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 462، 463، 464، 581، 584، 607، 612، 673، 723، 743، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1771، وأبو داود فى (سننه) برقم: 744، 760، والترمذي فى (جامعه) برقم: 266، 3421، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 864، 1054، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2341، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 728»
حدیث نمبر: 2793
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ جھکتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2793]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2793]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 15321
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ نِزَارٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالْكُوفَةِ فَكَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ عِمْرَانُ : هَذِهِ صَلَاةٌ مَا صَلَّيْتُ مِثْلَهَا بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ".
مطرف کہتے ہیں: میں نے اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ جب بھی جھکتے اور اٹھتے تکبیر کہتے، جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کی تو عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ ایسی نماز ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس جیسی کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15321]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 117، حدیث 230»