الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب تَسْبِيحِ الرَّجُلِ وَتَصْفِيقِ الْمَرْأَةِ إِذَا نَابَهُمَا شيء فِي الصَّلاَةِ:
باب: جب نماز میں کچھ پیش آ جائے (تو امام کو متنبہ کرنے کے لیے) مرد سبحان اللہ کہیں، اور عورت ہاتھ پر ہاتھ ماریں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 954 (کل: 25 مقامات، 11 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1035
الفتح الربانی: 1946
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3015
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 560
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7513
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1463
11 تا 20
ترقیم عوامۃ: 37429 ترقیم الشثری: -- 39030
حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي الزبير عن جابر قال: التسبيح [في الصلاة للرجال] والتصفيق للنساء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للرجال في الصلاة).
(٢) صحيح؛ وورد مرفوعًا عند أحمد (١٤٦٥٤)، والبزار (٥٧٣/ كشف)، وأبي يعلى (٢١٧٢)، والطبراني في الأوسط (٥٢١).
حضرت جابر سے منقول ہے کہ نماز میں مردوں کے لئے تسبیح کہنا ہے اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39030]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 14880، 14978، 15088، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2172، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 561، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7450، 7457، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 517، ترقيم محمد عوامة: 37429»
حدیث نمبر: 1946
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَقُلْ سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ) )
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے نماز میں کوئی ضرورت پیش آجائے تو وہ سبحان اللہ کہے، تالی بجانا عورتوں کے لیے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1946]
تخریج الحدیث: «أخرجه مختصرا ومطولا البخاري: 1201، 1218، 1204، ومسلم: 421، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22801، 22807، 22845 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23187»
وضاحت: فوائد: … یہ اسلام کی انتہائی باکمال حکمت ہے کہ اگر نماز میں کلام کو حرام قرار دیا گیا ہے تو نمازی کوسبحان اللہ کہہ کر اپنے مطلوب کی طرف اشارہ کرنے کی اجازت دے دی گئی، اس رخصت کا مقصود یہ ہے کہ نمازی کو بے چینی سے محفوظ کر دیا جائے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مختصرا ومطولا البخاري: 1201
حدیث نمبر: 3015
«التسبيح للرجال والتصفيق للنساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مردوں کے لیے سبحان اللہ کہنا ہے اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3015]
”مردوں کے لیے سبحان اللہ کہنا ہے اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3015]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن جابر. م عن جابر، مختصر مسلم 335، صحيح أبي داود 867.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5744
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ، وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے، اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5744]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 138، حدیث 5765»
حدیث نمبر: 5803
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ نَابَهُ فِي صَلَاتِهِ شَيْءٌ فَلْيُسَبِّحْ - يَقُولُ: سُبْحَانَ اللهِ - فَإِنَّ التَّسْبِيحَ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو نماز میں کوئی بات پیش آئے تو وہ ’سبحان اللہ‘ کہہ کر تسبیح کرے، کیونکہ تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5803]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 153، حدیث 5824»
حدیث نمبر: 5823
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا رَابَكُمْ أَمْرٌ تَأْخُذُونَ بِالتَّصْفِيقِ، إِذَا رَابَكُمْ أَمْرٌ فِي صَلَاتِكُمْ فَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں نماز میں کوئی بات پیش آئے تو تم تالی بجانے لگتے ہو، جب تمہیں نماز میں کوئی بات پیش آئے تو مردوں کے لیے تسبیح ہے اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 159، حدیث 5844»
حدیث نمبر: 5836
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نَابَ أَحَدَكُمْ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ، فَإِنَّ التَّسْبِيحَ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقَ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں کوئی بات پیش آئے تو وہ تسبیح کہے، کیونکہ تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5836]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 161، حدیث 5857»
حدیث نمبر: 5945
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالُوا: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5945]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 191، حدیث 5966»
حدیث نمبر: 5972
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَسَارٍ ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ أَنَّ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ كَانَ بَيْنَهُمْ شَيْءٌ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا چلا کہ بنو عمرو بن عوف کے درمیان کوئی معاملہ پیش آیا ہے - پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“
اسی سند سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”ہم کہا کرتے تھے کہ منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔“
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ روزہ جلدی افطار کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5972]
اسی سند سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”ہم کہا کرتے تھے کہ منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔“
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ روزہ جلدی افطار کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5972]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 199، حدیث 5994»
حدیث نمبر: 5985
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تالی بجانا صرف عورتوں کے لیے ہے اور تسبیح مردوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5985]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 202، حدیث 6008»