🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جہری نماز میں امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ کے علاوہ قراءت کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 266 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 266
مسند احمد: 20600، 22625
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2655
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 266
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُمُعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلاةً جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: أَلا أُرَاكُمْ تَقْرَءُونَ مَعَ إِمَامِكُمْ؟، قُلْنَا: أَجَلْ، يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنِّي أَقُولُ مَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ، لا تَفْعَلُوا إِذَا جَهَرَ الإِمَامُ بِالْقُرْآنِ فَلا يَقْرَأْ إِلا بِأُمِّ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، إِلا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَالْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ مِمَّنْ سَمِعَ ابْنَ لَهِيعَةَ قَبْلَ احْتِرَاقِ كُتُبِهِ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی جس میں قراءت کو جہر کیا، پھر ہماری طرف رخ کیا تو فرمایا: ”خبردار! میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کہہ رہا ہوں کہ کیا وجہ ہے میں قرآن سے نزاع کر رہا ہوں، تو جب امام جہر قراءت کرے تو تم ایسے نہ کیا کرو، صرف سورہ فاتحہ پڑھو کیونکہ جو شخص سورہ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصلوٰة/حدیث: 266]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 822، 823، 824، والترمذي فى «جامعه» برقم: 247، 311، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1278، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 837، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2401، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 876، 877، 878، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 909، 910، 919، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1213، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23111، والحميدي فى «مسنده» برقم: 390، والبزار فى «مسنده» برقم: 2701، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2623، 2771، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2985، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2262، والطبراني فى «الصغير» برقم: 211، 643
قال شیخ شعیب الاناؤط: صحيح لغيرہ»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20600
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَعَلَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ"، قَالُوا: إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ، قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا، إِلَّا أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُكُمْ بِأُمِّ الْكِتَابِ"، أَوْ قَالَ:" فَاتِحَةِ الْكِتَابِ" .
ایک صحابی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا شاید تم لوگ امام کی قرأت کے دوران قرأت کرتے ہو؟ تو صحابہ نے عرض کی یارسول اللہ واقعی ہم ایسا کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا نہ کرنا الاّ یہ کہ تم میں سے کوئی سورت فاتحہ پڑھنا چاہئے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20600]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22625
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي التَّيْمِيَّ ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تَقْرَءُونَ خَلْفِي؟ قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْكِتَابِ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا کیا تم میرے پیچھے نماز میں قرأت کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا مت کیا کرو الاّ یہ کہ سورت فاتحہ پڑھ لو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22625]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه بين سليمان التيمي وعبدالله بن أبى قتادة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2655
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَقْرَءُونَ خَلْفِي؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگ میرے پیچھے تلاوت کرتے ہو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو البتہ سورت فاتحہ کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2655]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں