🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر:69
شواہد الحدیث — مسند عبدالله بن عمر حدیث نمبر 69 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند عبداللہ بن عمر: 69
الادب المفرد: 362
صحیح الادب المفرد: 278
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5817
المعجم الکبیر للطبرانی: 12500
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو رَزِينٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ حَاجِبِ سُلَيْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْعِرَاقُ وَمِصْرُ؟ فَقَالَ:" هُنَاكَ يَنْبُتُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَثَمَّ الزَّلازِلُ وَالْفِتَنُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے مکہ میں برکت پیدا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مدینہ میں برکت پیدا فرما اور ہمارے لیے ہمارے شام میں برکت پیدا فرما اور ہمارے لیے یمن میں برکت پیدا فرما اور ہمارے لیے ہمارے صاع میں برکت پیدا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مد میں برکت پیدا فرما۔“ ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! عراق اور مصر؟ تو آپ نے فرمایا: ”وہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا اور وہاں زلزلے اور فتنے ہیں۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «حلية الاولياء: 6/133، عن سالم عن ابيه، مجمع الزوائد: 3/305، رقم الحديث: 5815، السلسلة الصحيحه: 5/302، رقم الحديث: 2246»

الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِالزَّهْوِ قَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَمُدِّنَا، وَصَاعِنَا، بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ“، ثُمَّ نَاوَلَهُ أَصْغَرَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْوِلْدَانِ‏.‏
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب نیا پھل لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَفِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ» ”اے اللہ! ہمارے مدینہ طیبہ اور ہمارے مد اور صاع میں برکت در برکت فرما۔“ پھر وہاں موجود بچوں میں سے سب سے چھوٹے بچے کو دے دیتے۔ [الادب المفرد/كتاب الصغير/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1373، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3454، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3329» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 278
278/362 (صحيح) عن أبي هريرة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أُتي بالزهو قال:" اللهم! بارك لنا في مدينتنا ومدّنا، وصاعنا، بركةً مع بركة". ثم ناوله أصغر من يليه من الولدان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب ڈوکے (پکنے کے قریب کھجور) لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرماتے تھے: ”اے اللہ! ہمارے مدینہ میں، ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت دے، برکت پر برکت دے اس کے بعد آپ کے قریب جو سب سے چھوٹا بچہ ہوتا اسے کھجور دے دیتے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 278]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1373، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3454، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3329» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا وَمَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَعِرَاقِنَا؟ فَقَالَ:" إِنَّ بِهَا قَرْنَ الشَّيْطَانِ، وَتَهَيُّجَ الْفِتَنِ، وَإِنَّ الْجَفَاءَ بِالْمَشْرِقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت رکھ دے ہمارے لئے ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت رکھ دے حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! ہمارے عراق کے لئے بھی (دعا کر دیں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہاں شیطان کا سینگ ہو گا ور فتنے پھیلیں گے جفا مشرق میں پائی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12553)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12500
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُنِيبِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا وَمَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَيَمَنِنَا "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللهِ وَعِرَاقِنَا، فَقَالَ: " إِنَّ بِهَا قَرْنَ الشَّيْطَانِ، وَنَبْحَ الْفِتَنِ، وَإِنَّ الْجَفَاءَ بِالْمَشْرِقِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما، ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت عطا فرما، اور ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔“ اس پر لوگوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اور ہمارے عراق میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک وہاں شیطان کا سینگ ہے اور فتنوں کی بھونک (شور) ہے، اور بےشک سختی مشرق کی طرف سے (نکلتی) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 84، حدیث 12553»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں