🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. باب الظلم ظلمات
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 376 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح الادب المفرد: 376
مسند احمد: 8843، 9331، 10829
صحیح ابن حبان: 4419
الجامع الكامل: 1075
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 376
376/489 عن أبي الضحى قال: اجتمع مسروق وشتير بن شكل في المسجد، فتقوض إليهما (3) حلق المسجد، فقال مسروق: لا أرى هؤلاء يجتمعون إلينا، إلا ليستمعوا منا خيراً، فإما أن تحدّث عن عبد الله فأصدقك أنا، وإما أن أحدث عن عبد الله فتصدقني؟ فقال: حدث يا أبا عائشة! قال: هل سمعت عبد الله يقول:" العينان يزنيان واليدان يزينيان، والرجلان يزنيان، والفرج يصدق ذلك كله ويكذبه!". فقال: نعم. قال: وأنا سمعته. قال: فهل سمعتَ عبد الله يقول:" ما في القرآن آية أجمع لحلال وحرام وأمر ونهي، من هذه الآية:? إن الله يأمر بالعدل (4) والإحسان وإيتاء ذي القربى? [النحل: 90] ؟ قال: نعم، وأنا قد سمعته، قال فهل سمعت عبد الله يقول: ما في القرآن أية أسرع فرجاً من قوله:? ومن يتق الله يجعل له مخرجاً? [الطلاق: 2] ؟ قال: نعم. قال: وأنا قد سمعته. قال: فهل سمعت عبد الله يقول:" ما في القرآن آية أشد تفويضاً من قوله:? يا عبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا من رحمة الله? [ الزمر: 53] ؟" قال: نعم. قال: وأنا سمعته..
ابوضحی بیان کرتے ہیں کہ مسروق اور شتیر بن شکل مسجد میں اکھٹے ہو گئے تو مسجد کے سب حلقے ان دونوں کی طرف سمٹ آئے۔ اس پر مسروق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ ہمارے پاس کوئی اچھی بات سننے کو ہی جمع ہوئے ہیں۔ یا تو آپ عبداللہ سے روایت کریں اور میں تصدیق کروں یا میں عبداللہ سے روایت کروں اور آپ میری تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا: اے ابوعائشہ آپ روایت کریں۔ انہوں نے کہا: کیا آپ نے عبداللہ بن مسعود کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آنکھیں زنا کرتی ہیں، ہاتھ زنا کرتے ہیں، پیر زنا کرتے ہیں اور شرم گاہ ان کی تصدیق کرتی ہے یا ان کی تکذیب کرتی ہے۔ تو انہوں نے کہا: ہاں (میں نے سنا ہے)۔ انہوں نے کہا: یہ میں نے بھی سنا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا آپ نے عبداللہ سے یہ بھی سنا ہے کہ قرآن مجید میں اس آیت سے بڑھ کر کوئی آیت نہیں جس میں حلال و حرام اور امر ونہی سب ہی بیان کر دیے گئے ہیں۔ وہ آیت یہ ہے: «إن الله يأمر بالعدل والإحسان وإيتاء ذي القربى» ‏ ”بے شک اللہ عدل و احسان کا حکم دیتا ہے اور قرابت داروں کو دینے لینے کا حکم دیتا ہے۔“ انہوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: میں نے بھی سنا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا آپ نے عبداللہ سے یہ بھی سنا ہے وہ فرماتے تھے کہ قرآن مجید میں لوگوں کی مشکلات کو جلد دور کرنے والی اس آیت سے بڑھ کر کوئی آیت نہیں: «ومن يتق الله يجعل له مخرجا» ”اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کی راہ پیدا کر دیتا ہے۔“ انہوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: میں نے بھی سنا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا آپ نے عبداللہ سے یہ بھی سنا ہے کہ قرآن مجید میں کوئی آیت نہیں ہے جس میں اس سے زیادہ شدید توکل (سپردگی) ہو: ‏ «يا عبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا» ”اے میرے وہ بندو! جو اپنی جانوں پر زیادتی کر چکے ہو اللہ کی رحمت سے بالکل مایوس نہ ہو جاؤ۔“ انہوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: میں نے بھی سنا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 376]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن الإسناد .» ‏‏‏‏
«أخرجه المعجم الكبير برقم: 134/9» 0
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8843
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ، وَاللِّسَانُ يَزْنِي، وَالْيَدَانِ تزْنِيَانِ، وَالرِّجْلَانِ تزْنِيَانِ، يُحَقِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ أَوْ يُكَذِّبُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ہر انسان کا بدکاری میں حصہ ہے چنانچہ) آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں زبان بھی زنا کرتی ہے ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں پاؤں بھی زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8843]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6612، م: 2657
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9331
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ، وَاللِّسَانُ يَزْنِي، وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ، وَيُحَقِّقُ ذَلِكَ، أَوْ يُكَذِّبُهُ الْفَرْجُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ہر انسان کا بدکاری میں حصہ ہے چنانچہ) آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں زبان بھی زنا کرتی ہے ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں پاؤں بھی زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9331]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن ، خ : 6612 ، م : 2657
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10829
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَبِي رَافِعٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ , وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ , وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ , وَيُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ الْفَرْجُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں، ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں پاؤں بھی زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10829]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6612، م: 2657
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4419
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ، وَاللِّسَانُ يَزْنِي، وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ، وَالرِّجْلانِ تَزْنِيَانِ، وَيُحَقِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ أَوْ يُكَذِّبُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں، زبان زنا کرتی ہے، دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں، دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق کر دیتی ہے یا اسے جھٹلا دیتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4419]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6243، 6612، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2657، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 30، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4419، 4420، 4421، 4422، 4423، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3773، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11480، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2152، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7834» «رقم طبعة با وزير 4402»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (6/ 198): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1075
1075. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: العينان تزنيان، واللّسان يزني، واليدان تزنيان، والرِّجلان تزنيان، ويحقِّقُ ذلك الفرْجُ أو يُكذِّبه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البغويّ في شرح السنة (76) عن أبي عبدالله الحرقي، نا أبو الحسن الطّيْفوني، أنا عبدالله بن عمر الجوهريّ، نا أحمد بن علي الكشميهني، نا علي بن حُجْر، نا إسماعيل بن جعفر، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں