🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
204.  باب هل يكون قول المريض "إني وجع " شكاية؟
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 395 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 395
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 996، 1562، 4577
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 395
395/510 عن أبي سعيد الخدري: أنه دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو موعوك، عليه قطيفة، فوضع يده عليه، فوجد حرارتها فوق القطيفة. فقال أبو سعيد: ما أشد حماك يا رسول الله! قال:"إنا كذلك، يشتد علينا البلاء، ويضاعف لنا الأجر". فقال: يا رسول الله! أي الناس أشد بلاء؟. قال:"الأنبياء ثم الصالحون، وقد كان أحدهم يبتلى بالفقر، حتى ما يجد إلا العباءة (1) يجوبُها فيلبسها، ويبتلى بالقمل حتى يقتله، ولأحدهم كان أشد فرحاً بالبلاء، من أحدكم بالعطاء".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت آپ کو شدید بخار تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک چادر تھی، انہوں نے چادر کے اوپر اپنا ہاتھ رکھا تو چادر کے اوپر سے بخار کی تپش محسوس کی تو ابوسعید نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا بخار کتنا تیز ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح ہم پر آزمائش بہت سخت ہوتی ہے اسی طرح ہمارے لیے اجر بھی دہرا ہوتا ہے۔“ اس پر (ابوسعید نے) کہا: یا رسول اللہ! کون لوگ سب سے زیادہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء پھر صالحین۔ اور ان میں سے ایک آدمی کو فقر سے آزمایا جاتا یہاں تک کہ اس کے پاس ایک لمبے چوغے کے سوا کچھ نہ ہوتا جس کو وہ گریبان سے کاٹ کر پہن لیتا، اور جوؤں میں مبتلا کر دیا جاتا یہاں تک کہ وہ (جوئیں) اسے مار ڈالتیں اور یہ لوگ آزمائش سے اتنے مسرور ہوتے تھے جتنا کہ تم میں سے کوئی عطیہ سے بھی نہیں ہو تا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4024» انظر الصحيحة: 144
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 996
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 145: المحاملي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1562
«إن أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 1165: ابن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4577
«كما يضاعف لنا الأجر كذلك يضاعف علينا البلاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس طرح ہمارے لیے اجر کو بڑھایا جاتا ہے، اسی طرح ہم پر آزمائش کو بھی بڑھا دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4577]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ابن سعد] عن عائشة. الصحيحة 2047: حم، ابن ماجه - أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں