🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
311.  باب قول الرجل: نفسي لك الفداء 
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 620 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح الادب المفرد: 620
سنن ابن ماجہ: 4131
مسند احمد: 8698
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 620
620/803- (صحيح) عن أبي ذر [قال] : فانطلق النبي صلى الله عليه وسلم نحو البقيع، وانطلقت أتلوه، فالتفت فرآني. فقال:"يا أبا ذر!". فقلت: لبيك يا رسول الله وسعديك، وأنا فداؤك، فقال:"إن المكثرين (1) هم المقلون (2) يوم القيامة، إلا من قال هكذا وهكذا في حق". قلت: الله ورسوله أعلم. فقال:"هكذا" (ثلاثاً) ، ثم عرض لنا أُحُد فقال:" يا أبا ذر!" فقلت: لبيك يا رسول الله وسعديك، وأنا فداؤك، قال:"ما يسرني أن أُحُداً لآل محمد ذهباً، فيمسي عندهم دينار- أوقال- مثقال". ثم عُرضَ لنا واد، فاستنتل (3) فظننت أن له حاجة، فجلست على شفيرٍ (4) ، وأبطأ علي، قال: فخشيت عليه، ثم سمعته كأنه يناجي رجلاً، ثم خرج إلي وحده. فقلت: يا رسول الله! من الرجل الذي كنت تناجي؟ فقال:"أو سمعته؟" قلت: نعم. قال:"فإنه جبريل أتاني، فبشرني أنه من مات من أمتي لا يشرك بالله شيئاً دخل الجنة. قلتُ (5) : وإن زنى وإن سرق؟ قال: نعم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقیع کی طرف چلے اور میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔ آپ نے مڑ کر مجھے دیکھا تو فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ وسعدیک، میں آپ پر قربان۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک زیادہ مال والے ہی قیامت کے دن کم (ثواب) والے ہوں گے، سوائے اس کے جس نے حق کے راستے میں اس طرح اور اس طرح (خرچ) کیا۔“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے (ہاتھ سے اشارہ کر کے) تین مرتبہ فرمایا: ”اس طرح۔“ پھر ہمارے سامنے احد پہاڑ آیا تو آپ نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ وسعدیک، میں آپ پر قربان۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ بات پسند نہیں کہ احد پہاڑ آل محمد کے لیے سونا بن جائے اور شام تک ان کے پاس ایک دینار - یا فرمایا - ایک مثقال بھی باقی رہ جائے۔“ پھر ہمارے سامنے ایک وادی آئی تو آپ (ہم سے) الگ ہو کر آگے بڑھ گئے، میں نے سمجھا کہ آپ کو قضائے حاجت کی ضرورت ہے، چنانچہ میں ایک کنارے پر بیٹھ گیا۔ آپ نے مجھ سے دیر لگائی تو مجھے آپ کے بارے میں اندیشہ ہوا، پھر میں نے آپ کو سنا گویا آپ کسی آدمی سے سرگوشی کر رہے ہیں۔ پھر آپ اکیلے میری طرف نکل آئے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ آدمی کون تھا جس سے آپ سرگوشی کر رہے تھے؟ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے سنا؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”وہ جبریل تھے، میرے پاس آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ میری امت میں سے جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ میں نے کہا: اگرچہ وہ زنا کرے اور اگرچہ وہ چوری کرے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 620]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6444، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 94، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2644» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4131
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَكْثَرُونَ هُمُ الْأَسْفَلُونَ , إِلَّا مَنْ قَالَ: هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" , ثَلَاثًا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے ہی سب سے نیچے درجے والے ہوں گے مگر جو اس طرح کرے، اس طرح کرے اور اس طرح کرے، (یعنی کثرت سے صدقہ و خیرات کرے) تین بار اشارہ فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4131]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے زیادہ نیچے ہوں گے، مگر جس نے اس طرح، اس طرح اور اس طرح خرچ کیا۔“ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے) تین بار (اشارہ) فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4131]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14150، ومصباح الزجاجة: 1465)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/340، 428) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8698
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْمُكْثِرِينَ يَعْنِي هُمْ الْأَقَلُّونَ، إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مال و دولت کی ریل پیل والے لوگ ہی قلت کا شکار ہوں گے سوائے ان لوگوں کے جو اپنے ہاتھوں سے بھر بھر کر دائیں بائیں اور آگے تقسیم کریں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8698]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى صالح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں