🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
386.  باب إذا ضرب الرجل فخذ أخيه ولم يرد به سوءا
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 741 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 741
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1465
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
741/959 (صحيح الإسناد) عن جابر قال:" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كان جنباً، يصب على رأسه ثلاث حفنات من ماء". قال الحسن بن محمد (6) : أنا عبد لله! إن شعري أكثر من ذاك! قال: وضرب [ جابر] بيده على فخذ الحسن فقال: يا ابن أخي! كان شَعرُ النبي صلى الله عليه وسلم أكثر من شعرك وأطيب.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب جنبی ہوتے تو اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے۔“ حسن بن محمد نے کہا: اے ابو عبداللہ! میرے بال تو اس سے زیادہ ہیں! (راوی نے) کہا: تو (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے) اپنا ہاتھ حسن کی ران پر مارا اور فرمایا: اے بھتیجے! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تمہارے بالوں سے زیادہ بھی تھے اور زیادہ پاکیزہ بھی۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح الإسناد .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 329» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1465
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُبُّ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا. قَالَ رَجُلٌ: إِنَّ شَعْرِي كَثِيرٌ. قَالَ: كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ وَأَطْيَبَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتے تھے، ایک شخص نے کہا: میرے بال تو بہت زیادہ ہیں، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول کے بال تم سے زیادہ تھے، اور زیادہ پاکیزہ تھے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 578، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں